Deobandi Books

لذت اعتراف قصور

ہم نوٹ :

29 - 42
شیخ کی بُرائی کرنے والے کا علاج
یہ بات مجھے مولانا شبیر علی صاحب جو حضرت تھانوی رحمۃاللہ علیہ کے سگے بھتیجے تھے اور حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کو بڑے ابّا کہتے تھےانہوں نے بتائی کہ بعض لوگوں نے حکیم الامت کے خلاف مجھے کہا کہ تمہارے حضرت ایسے ہیں، ویسے ہیں۔ تو میں نے جواب دیا کہ میں نے اپنے بڑے ابّا کو نبی نہیں مانا ہے، ان سے بھی خطا ہو سکتی ہے لیکن سمجھ لو کہ ان کی نیکیاں کتنی ہیں، کروڑوں نیکیاں ہیں، سینکڑوں تصانیف ہیں، رات دن اﷲ کی محبت سکھا رہے ہیں لہٰذا اگر کبھی ان سے صدورِ خطا ہوگیا تو اتنا یقین ہے کہ صدورِ خطا کے بعد اﷲ والوں کو توفیقِ توبہ بھی زبردست نصیب ہوتی ہے بوجہ ان کی مقبولیت کے، جیسے اپنے پیارے بچوں کو ماں باپ نہلا دُھلا کر صاف کرلیتے ہیں تو اﷲ والے اﷲ تعالیٰ سے یتیم نہیں ہیں، مولیٰ سے ان کا تعلق ہے لہٰذا مولیٰ ان کو توفیقِ توبہ دے کر پھر پیار کے قابل بنا لیتے ہیں۔ مجھے ان کا یہ جملہ بہت پسند آیا۔ بعضے لوگ میرے شیخ کے بارے میں کہتے ہیں کہ بڑے کڑک ہیں، بہت ڈانٹتے ہیں۔ تو میں کہتا ہوں کہ ہم نے ان کو نبی نہیں مانا ہے، پیر بنانے کے لیے خالی ولایت کافی ہے، نبوت کی کوئی ضرورت نہیں۔ کہیے! کیسا مزیدار مضمون ہے یہ۔لہٰذا اگر تمہارے شیخ کی کوئی شکایت کرے یا مذاق اڑائے تو اوّل تو اس کے پاس بیٹھو مت:
وَ اِذَا  رَاَیۡتَ الَّذِیۡنَ  یَخُوۡضُوۡنَ فِیۡۤ  اٰیٰتِنَا فَاَعۡرِضۡ عَنۡہُمۡ حَتّٰی یَخُوۡضُوۡا فِیۡ حَدِیۡثٍ غَیۡرِہٖ ؕ وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ  فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ  الذِّکۡرٰی  مَعَ الۡقَوۡمِ  الظّٰلِمِیۡنَ17؎
 وہاں سے اُٹھ جاؤ کہ میرے سامنے میرے پیر کی بُرائی کرتے ہو، آیندہ تم سے کوئی تعلق نہیں رکھوں گا، وہاں سے اُٹھ جانا واجب ہے، حضرت حکیم الامت نے اس آیت کی یہی تفسیر لکھی ہے۔ بس وہاں سے اُٹھ جاؤ کہ میرے سامنے میرے باپ کی شکایت کرتے ہو، شیخ ہمارا روحانی باپ ہے۔ہمارے لیے اس کی ولایت کافی ہے اور ولی سے صدورِ خطا ممکن ہے مگر توفیقِ توبہ اس کے لیے لازم ہے، جو بھی اﷲ کا ولی ہوتا ہےاﷲ اس کو تو فیقِ توبہ ضرور دیتا ہے، اپنے پیاروں کو کوئی شخص گندا نہیں رکھنا چاہتا۔ کسی کا بچہ گٹر میں گر جائے تو وہ اسے نہلا دھلا کر
_____________________________________________
17؎    الانعام:68
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ جَہْدِ الْبَلَاءِ…الخ کی عجیب تشریح 7 1
3 جَہْدِ الْبَلَاءِ کی پہلی شرح 7 1
4 جَہْدِ الْبَلَاءِ کی دوسری شرح 10 1
5 دَرْکِ الشَّقَاءِ کی شرح 10 1
6 شاہراہِ اولیاء کو مت چھوڑو 11 1
7 یُرِیۡدُوۡنَ وَجۡہَہٗ کے لیے ارادۂ خونِ تمنا بھی ضروری ہے 12 1
8 باوفا، باحیا، باخدا رہو 13 1
9 قدرتِ تقویٰ ہر ایک میں ہے 14 1
10 شیخ کے مواخذہ پر اعترافِ قصور کی تعلیم 15 1
11 آیت رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ … الخ سے ادبِ اعترافِ قصور کی دلیل 16 1
12 بے ادبی کا سبب کبر ہے 18 1
13 اغلاط کی تاویلات میں نقصان ہی نقصان ہے 18 1
14 شیخ کی نظر مرید کے تمام مصالحِ دینیہ کو محیط ہوتی ہے 20 1
15 خدمتِ شیخ کے لیے عقل و فہم کی ضرورت ہے 21 1
16 دو نعمتیں:۱)اتباعِ سنت،۲)رضائے شیخ 21 1
17 شیخ دروازۂ فیض ہے 21 1
18 عقل عقل سے نہیں فضل سے ملتی ہے 23 1
19 اصلی عاشقِ شیخ 24 1
20 موذی مرید 26 1
21 حضرت والا کی ایک خاص دعا 26 1
22 رموزِ احکامِ الٰہیہ کے درپے نہ ہوں 27 1
23 دین کا کوئی مسئلہ یا بزرگوں کی کوئی بات سمجھ نہ آنے پر کیا کرنا چاہیے؟ 28 1
24 شیخ کی کوئی بشری خطا نظر آئے تو کیا کرنا چاہیے؟ 28 1
25 شیخ کی بُرائی کرنے والے کا علاج 29 1
26 معترضانہ مزاج والوں کے لیے ہدایت 31 1
27 اپنی ناراضگی کو مرید پر ظاہر نہ کرنا شیخ پر حرام ہے 31 1
28 شیخ سے بدگمانی حماقت ہے 32 1
29 شیخ پر شانِ رحمت کا غلبہ ہونا چاہیے 33 1
30 شیخ سے بدگمانی شیطانی چال ہے 34 1
31 شیطان قلبِ مومن کو غمگین رکھنا چاہتا ہے 35 1
32 سُوْءِ الْقَضَاءِ کی شرح 36 1
33 بعض کفار کے قلوب پر مہر ِکفر ثبت ہونے کی وجہ 37 1
34 شَمَاتَۃِ الْاَعْدَاءِ کی شرح 39 1
35 ازالۂ حجاباتِ معصیت کے لیے ایک دعااوراس کی شرح 40 1
Flag Counter