Deobandi Books

اولیاء اللہ کی پہچان

ہم نوٹ :

43 - 50
صَمَدْ کی تفسیریہ ہے کہ اﷲ سارے عالَم سے بے نیاز ہے اور کسی کا محتاج نہیں لیکن سارا عالم اُس کا محتاج ہے تو جو بندہ ان ناموں کو پڑھے گا ان شاء اللہ وہ کسی کا محتاج نہیں ہوگا بلکہ اس نام کی برکت سے لوگو ں کی خدمت کرے گا، دوسروں کو مال دے گا۔ اس لیے میں علماء حضرات اور مدرسہ چلانے والوں کو کہتا ہوں کہ اللہ میاں کو زیادہ یاد کرو، ان شاء اللہ مال داروں کو اللہ آپ کے پاس بھیجے گا۔
اور جو بڈھا مرنے کے قریب ہو وہ یَاکَرِیْمُ پڑھتا رہے کیوں کہ کَرِیْمْ کے معنیٰ ہیں جو نالائقوں پر بھی مہربانی کرے تو جب یہ سمجھو کہ اب ہمارا اللہ کے یہاں ڈیپارچر ہونے والا ہے، بلاوا قریب ہے اُس زمانہ میں یَا کَرِیْمُ زیادہ پڑھتے رہو اور یَاکَرِیْمُ کے معنیٰ ہیں:اَلَّذِیْ یَتَفَضَّلُ عَلَیْنَا بِدُوْنِ الْاِسْتِحْقَاقِ19؎ یعنی جو ہم پر ہمارے استحقاق کے بغیر مہربانی کردے، ہم تو جہنم کے قابل ہیں مگر وہ اپنی رحمت سے ہمیں جنت دے دے۔ محدثین نے کَرِیْمْ کےمعنیٰ لکھے ہیں کہ جو نالائقوں پر بھی مہربانی کردے وہ کریم ہے لہٰذا جب بندہ  یَاکَرِیْمُ کہے گا تو اللہ کا کرم جوش میں آئے گا کہ میرا بندہ مجھے کریم کہہ رہا ہے لہٰذا میں کریم کی خوبی اس پر نازل کرتا ہوں اگرچہ تو تو نالائق ہے لیکن یَاکَرِیْمُ کہہ رہا ہے اور کریم کے معنیٰ ہیں جو نالائقوں کو بھی محروم نہ کرے تو ہم اس کو کیسے محروم کردیں؟ اس ظالم نے تو میرے ننانوے ناموں میں سے ایسا زبردست نام لیا ہے کہ اپنی نالائقی کو بھی لائق بنا گیا   ؎
چلی  شوخی  نہ  کچھ  بادِ   صبا   کی
بگڑنے  پر بھی زلف اس کی بناکی
اللہ تعالیٰ کی رحمت کے کرم سے، یَاکَرِیْمُ کہنے سے گناہ گار کے بگڑے ہوئے حالات سنور جاتے ہیں بلکہ آج ہی سے یَاکَرِیْمُ کہو تاکہ جب خدا کا کرم آئے گا تو بندہ ولی اللہ ہوجائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔
اب دعا کرلیں کہ یا اللہ! ہماری جانِ ناتواں پر اپنی رحمت سے ایک کروڑ جانِ توانا عطافرما، اے اللہ! سارے عالم میں آپ کی محبت کے نشر کرنے میں اور اپنے کریم ہونے کے 
_____________________________________________
19؎  مرقاۃ المفاتیح: 212/3،باب التطوع،  مکتبۃ امدادیۃ، ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 مثنوی میں پیر چنگی کے جذب کا واقعہ 7 1
4 دنیا کی فنائیت 9 1
5 راحت میں اﷲ کو یاد رکھنے کا انعام 10 1
6 اﷲ و رسول کا پیارا بننے کا طریقہ 11 1
7 اتباعِ سنت کا اہتمام 11 1
8 شیخ حماد کا حضرت سفیان ثوری کو عاشقانہ جواب 13 1
9 دخولِ مسجد کی دعا کا راز 14 1
10 بچپن ہی سے اﷲ تعالیٰ کی تلاش 15 1
11 تلاش کرنے سے اولیاء اﷲ مل جاتے ہیں 16 1
12 حضرت حافظ شیرازی کا واقعہ 17 1
13 شیخ عبد القادر جیلانی کا ارشاد 18 1
14 سچے اﷲ والے کی علامت 19 1
15 سنت کے خلاف چلنے والا ہرگز ولی اﷲنہیں ہوسکتا 20 1
16 خواجہ حسن بصری کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا اور اس کے معانی 21 1
17 داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کٹانے کا حکم 22 1
18 داڑھی کا وجوب اور اہمیت 23 1
19 بیویوں کے ساتھ نرمی کیجیے 25 1
20 سنت کے خلاف چل کر کوئی ولی اﷲ نہیں بن سکتا 26 1
21 خواجہ حسن بصری اور غلام کا واقعہ 27 1
22 حضرت بایزید بسطامی کی بے نفسی کا واقعہ 28 1
23 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت 31 1
24 پیر چنگی کے قصے میں کیا سبق ہے؟ 35 1
25 ہدایت کے معنیٰ 36 1
26 شرحِ صدر کےمعنیٰ 37 1
27 شرحِ صدر کی علامات 39 1
28 ایک خاص وظیفہ 41 1
Flag Counter