Deobandi Books

اولیاء اللہ کی پہچان

ہم نوٹ :

41 - 50
اللہ ان کو شہیدوں کے ساتھ اُٹھائے گا۔ شرحِ صدر یعنی سینہ کھلنے کی دوسری علامت ہے:
اَلْاِنَابَۃُ اِلٰی دَارِ الْخُلُوْدِ
 ہندو سادھو بھی اَلتَّجَافِیْ عَنْ دَارِ الْغُرُوْرِ پر عمل کرلیتا ہے مگر آخرت کی طرف وہ متوجہ نہیں ہوتا اس لیے دوسری شرط لگا دی وَالْاِنَابَۃُ اِلٰی دَارِ الْخُلُوْدِ  اس کو ہر وقت آخرت کی یاد رہتی ہے جیسے اگر مچھلی پانی سے نکالی جائے تو اسے ہر وقت پانی ہی کی یاد رہتی ہے ایسے ہی اُنہیں بھی ہر وقت آخرت کی یاد رہتی ہے۔ اور شرحِ صدر کی آخری علامت ہے: 
وَالْاِسْتِعْدَادُ لِلْمَوْتِ قَبْلَ نُزُوْلِہٖ17؎
موت کے آنے سے پہلے قضا نماز، قضا روزے ادا کرلیتے ہیں، زکوٰۃ کا بقایا دے دیتے ہیں، اپنی فائل درست رکھنے کی کوشش کرتے ہیں  ؎ 
نہ   جانے    بلالے   پیا   کس   گھڑی
تو  رہ  جائے  تکتی  کھڑی  کی  کھڑی
اب دو تین سنتیں بتا تا ہوں تاکہ ہماری زندگی میں سنتیں زندہ ہوں: نمبر۱۔جب اوپر چڑھوتو اَللہُ اَکْبَرْکہو، نیچے اترو تو  سُبْحَانَ اللہْکہو، یہ بخاری شریف کی روایت ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ دوسری سنت یہ ہے کہ نماز کی نیت باندھتے وقت سر جھکانے کو علماء نے بدعت لکھا ہے، سر جھکانا اور ہاتھ باندھنا یہ نماز کے اندر کا ادب ہے، اللہ کے دربار کا ادب ہے، جب تک امام اَللہُ اَکْبَرْنہ کہے ہاتھ نہ باندھو،ہاتھ کھولے رکھو۔
ایک خاص وظیفہ
ایک وظیفہ بتاتا ہوں سو مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھ لیا کیجیے، درمیان درمیان میں مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بھی ملاتے رہیں تو قیامت کے دن چہرہ ایسا چمکے گا جیسے چودہویں تاریخ  کا چاند۔ اور اگر کوئی مقروض ہو، کسی کی بیٹی کا رشتہ نہ مل رہا، کسی پر قرض
_____________________________________________
17؎   شعب الایمان للبیھقی:352/7(10552)،دارالکتب العلمیۃ ،  بیروت ۔ذکرہ بلفظ ان النور اذادخل الصدر/المستدرک للحاکم:711/4
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 مثنوی میں پیر چنگی کے جذب کا واقعہ 7 1
4 دنیا کی فنائیت 9 1
5 راحت میں اﷲ کو یاد رکھنے کا انعام 10 1
6 اﷲ و رسول کا پیارا بننے کا طریقہ 11 1
7 اتباعِ سنت کا اہتمام 11 1
8 شیخ حماد کا حضرت سفیان ثوری کو عاشقانہ جواب 13 1
9 دخولِ مسجد کی دعا کا راز 14 1
10 بچپن ہی سے اﷲ تعالیٰ کی تلاش 15 1
11 تلاش کرنے سے اولیاء اﷲ مل جاتے ہیں 16 1
12 حضرت حافظ شیرازی کا واقعہ 17 1
13 شیخ عبد القادر جیلانی کا ارشاد 18 1
14 سچے اﷲ والے کی علامت 19 1
15 سنت کے خلاف چلنے والا ہرگز ولی اﷲنہیں ہوسکتا 20 1
16 خواجہ حسن بصری کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا اور اس کے معانی 21 1
17 داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کٹانے کا حکم 22 1
18 داڑھی کا وجوب اور اہمیت 23 1
19 بیویوں کے ساتھ نرمی کیجیے 25 1
20 سنت کے خلاف چل کر کوئی ولی اﷲ نہیں بن سکتا 26 1
21 خواجہ حسن بصری اور غلام کا واقعہ 27 1
22 حضرت بایزید بسطامی کی بے نفسی کا واقعہ 28 1
23 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت 31 1
24 پیر چنگی کے قصے میں کیا سبق ہے؟ 35 1
25 ہدایت کے معنیٰ 36 1
26 شرحِ صدر کےمعنیٰ 37 1
27 شرحِ صدر کی علامات 39 1
28 ایک خاص وظیفہ 41 1
Flag Counter