Deobandi Books

اولیاء اللہ کی پہچان

ہم نوٹ :

14 - 50
یا رب العَالمین میں آپ کو حساب دوں گا کیوں کہ ماں باپ کی رحمت محدود ہے اور آپ کی رحمت غیر محدود ہے، میں محدود رحمت کو چھوڑ کر غیر محدود رحمت کو کیوں نہ حاصل کروں؟ اس لیے میں اللہ تعالیٰ کو حساب دوں گا کیوں کہ اللہ ارحم الراحمین ہیں اور ان کو ہمارے گناہوں سے کچھ نقصان نہیں پہنچتا۔ اسی لیے حدیثِ پاک میں اس دعا کی تعلیم دی گئی ہے:
یَا مَنْ لَّا تَضُرُّہُ الذُّنُوْبُ وَلَاتُنْقَصُہُ الْمَغْفِرَۃُ ھَبْ لِیْ
مَا لَا یَنْقُصُکَ وَ اغْفِرْلِیْ مَا لَا یَضُرُّکَ7؎
اے وہ ذات جس کو ہمارے گناہوں سے کو ئی نقصان نہیں پہنچتا اور ہمیں بخش دینے سے جس کی مغفرت کے خزانے میں کوئی کمی نہیں ہوتی! لہٰذا آپ ہمیں وہ مغفرت عطا فرمادیجیے جس کی آپ کے یہاں کوئی کمی نہیں ہوتی اور ہمارے ان گناہوں کو معاف فرمادیجیے جن سے آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ 
ایک عالم نے نوے سال تک اللہ کی رحمت کو سارے عالم میں بیان کیا اور گناہ گار بندوں کو اللہ کی رحمت کا امیدوار بنایا۔ جب ان کاانتقال ہوگیا تو ایک بزرگ نے ان کو خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ آپ کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے فرمایا کہ تم نے میری رحمت کو نوے سال تک میرے بندوں میں بیان کرکے میرے گناہ گار بندوں کو میری رحمت کا امیدوار بنایا آج میں تمہیں اپنی رحمت سے ناامید نہیں کروں گا۔
دخولِ مسجد کی دعا  کا راز
مسجد میں داخل ہوتے وقت اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ کی جو دعا حضور    صلی اﷲ علیہ وسلم نے سکھائی تو اس رحمت سے وہی رحمت مراد ہے جو معراج کی رات میں آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کواَلتَّحِیَّاتُ کے جواب میں عطافرمائی توجب آپ نےعرض کیا اَلتَّحِیَّاتُ لِلہِ اے اﷲ! میری تمام زبانی عبادتیں آپ کے لیے خاص ہیں تو اﷲ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا 
_____________________________________________
7؎    شعب الایمان للبیہقی:465/4(7305)،ہذادعاءابی بکرالساسی،فصل فی قراءۃالقرآن بالتفخیم، دارالکتب العلمیۃ،بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 مثنوی میں پیر چنگی کے جذب کا واقعہ 7 1
4 دنیا کی فنائیت 9 1
5 راحت میں اﷲ کو یاد رکھنے کا انعام 10 1
6 اﷲ و رسول کا پیارا بننے کا طریقہ 11 1
7 اتباعِ سنت کا اہتمام 11 1
8 شیخ حماد کا حضرت سفیان ثوری کو عاشقانہ جواب 13 1
9 دخولِ مسجد کی دعا کا راز 14 1
10 بچپن ہی سے اﷲ تعالیٰ کی تلاش 15 1
11 تلاش کرنے سے اولیاء اﷲ مل جاتے ہیں 16 1
12 حضرت حافظ شیرازی کا واقعہ 17 1
13 شیخ عبد القادر جیلانی کا ارشاد 18 1
14 سچے اﷲ والے کی علامت 19 1
15 سنت کے خلاف چلنے والا ہرگز ولی اﷲنہیں ہوسکتا 20 1
16 خواجہ حسن بصری کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا اور اس کے معانی 21 1
17 داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کٹانے کا حکم 22 1
18 داڑھی کا وجوب اور اہمیت 23 1
19 بیویوں کے ساتھ نرمی کیجیے 25 1
20 سنت کے خلاف چل کر کوئی ولی اﷲ نہیں بن سکتا 26 1
21 خواجہ حسن بصری اور غلام کا واقعہ 27 1
22 حضرت بایزید بسطامی کی بے نفسی کا واقعہ 28 1
23 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت 31 1
24 پیر چنگی کے قصے میں کیا سبق ہے؟ 35 1
25 ہدایت کے معنیٰ 36 1
26 شرحِ صدر کےمعنیٰ 37 1
27 شرحِ صدر کی علامات 39 1
28 ایک خاص وظیفہ 41 1
Flag Counter