Deobandi Books

اولیاء اللہ کی پہچان

ہم نوٹ :

27 - 50
طرف سے کوئی طریقہ مت نکال لینا۔ میرا ایک رسالہ ہے ’’پیارے نبی کی پیاری سنتیں‘‘  اے چاٹگام والو! اس کو چھپوا لو، میں اپنے دوستوں سے کہتا ہوں کہ اس کو چھاپ لو تو ان شاء اﷲ امید ہے کہ قیامت کے دن حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت مل جائے گی، لہٰذا اس کو چھاپ کر تقسیم کرو تاکہ امتِ مسلمہ سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے طریقے پر چل کر اللہ کی پیاری بن جائے، اور حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاکیزہ طریقے ہوتے ہوئے ہم دوسرا طریقہ کیسے اختیار کریں؟ ہم لندن والوں کی طرح کھڑے ہوکر کھائیں یا مدینہ والے پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے طریقے پر کھائیں؟ آپ خود فیصلہ کرلیں۔
تو حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کو دو دعائیں دیں اَللّٰھُمَّ فَقِّہْہُ فِی الدِّیْنِ اے اللہ! اس کو دین کافقیہ بنادے وَحَبِّبْہُ اِلَی النَّاسِ اورمخلوق کا محبوب بنا دے۔محدثین لکھتے ہیں فَاِنَّ حَسَنَ الْبَصْرِیَّ قَدْ رَاٰی مِائَۃً وَّعِشْرِیْنَ صَحَابِیًا خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ نے ایک سو بیس صحابہ کی زیارت کی تھی۔ حضرت خواجہ حسن بصری بصرہ کے بہت بڑے ولی اللہ ہیں۔رحمۃ اللہ علیہ رحمۃًواسعۃً۔ اور ان کا ایمان ایسا تھا کہ جب تقریر کرتے تھے تو معلوم ہوتا تھا کہ جنت اور جہنم کو دیکھ رہے ہیں، فَبَکٰی وَاَبْکٰی روتے تھے اور رُلا دیتے تھے۔13؎
خواجہ حسن بصری اور غلام کا واقعہ
خواجہ حسن بصری رحمۃ اﷲ علیہ نے بصرہ میں ایک غلام خریدا، وہ غلام بھی ولی اللہ، صاحبِ نسبت اور تہجد گزار تھا، حضرت حسن بصری نے اس سے پوچھا کہ اے غلام! تیرا نام کیا ہے؟ اس نے کہا کہ حضور! غلاموں کا کوئی نام نہیں ہوتا، مالک جس نام سے چاہے پکارے، آپ نے فرمایا اے غلام! تجھ کو کیسا لباس پسند ہے؟ اس نے کہا کہ حضور! غلاموں کا کوئی لباس نہیں ہوتا جو مالک پہنا دے وہی اس کا لباس ہوتا ہے، پھر انہوں نے پوچھا کہ اے غلام! تو کیا کھانا پسند کرتا ہے؟ غلام نے کہا کہ حضور غلاموں کا کوئی کھانا نہیں ہوتا جو مالک کھلا دے وہی اس کا
_____________________________________________
13؎      سیر اعلام النبلاء: 4/563-588وفیات الاعیان لابن خلکان 1/128۔ 129/ صور من حیاۃ التابعین لعبد   الرحمن رأفت الباشا: 2/6 -36
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 مثنوی میں پیر چنگی کے جذب کا واقعہ 7 1
4 دنیا کی فنائیت 9 1
5 راحت میں اﷲ کو یاد رکھنے کا انعام 10 1
6 اﷲ و رسول کا پیارا بننے کا طریقہ 11 1
7 اتباعِ سنت کا اہتمام 11 1
8 شیخ حماد کا حضرت سفیان ثوری کو عاشقانہ جواب 13 1
9 دخولِ مسجد کی دعا کا راز 14 1
10 بچپن ہی سے اﷲ تعالیٰ کی تلاش 15 1
11 تلاش کرنے سے اولیاء اﷲ مل جاتے ہیں 16 1
12 حضرت حافظ شیرازی کا واقعہ 17 1
13 شیخ عبد القادر جیلانی کا ارشاد 18 1
14 سچے اﷲ والے کی علامت 19 1
15 سنت کے خلاف چلنے والا ہرگز ولی اﷲنہیں ہوسکتا 20 1
16 خواجہ حسن بصری کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا اور اس کے معانی 21 1
17 داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کٹانے کا حکم 22 1
18 داڑھی کا وجوب اور اہمیت 23 1
19 بیویوں کے ساتھ نرمی کیجیے 25 1
20 سنت کے خلاف چل کر کوئی ولی اﷲ نہیں بن سکتا 26 1
21 خواجہ حسن بصری اور غلام کا واقعہ 27 1
22 حضرت بایزید بسطامی کی بے نفسی کا واقعہ 28 1
23 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت 31 1
24 پیر چنگی کے قصے میں کیا سبق ہے؟ 35 1
25 ہدایت کے معنیٰ 36 1
26 شرحِ صدر کےمعنیٰ 37 1
27 شرحِ صدر کی علامات 39 1
28 ایک خاص وظیفہ 41 1
Flag Counter