Deobandi Books

اولیاء اللہ کی پہچان

ہم نوٹ :

36 - 50
دیکھا کہ ایک ٹوٹی ہوئی قبر میں ایک بڈھا سارنگی لیے ہوئے چیں چیں پیں پیں کر رہا ہے اور اللہ کو بھجن سنا رہا ہے کہ اے اللہ!سوا تیرے کوئی سہارا نہیں ہے، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سمجھ گئے کہ یہی ہے وہ لیکن جب بڈھے نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا تو  کانپنے لگا کہ اب توپٹائی ہوگی، کوڑے لگیں گے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب اس کو دیکھا کہ ڈر کے مارے کانپ رہا ہے تو فرمایا کہ اےشخص! عمر کی مجال نہیں ہے کہ تجھ کو کوڑا مارے، خدا نے تجھ کو سلام فرمایا ہے اور کہا ہے کہ میرے بندے کو خوشخبری سنا دو، میں نے اس کے بھجن کوقبول کرلیا، اس کی آواز کو قبول کرلیا اور اے عمر! بیت المال سے ہر مہینہ اس کے لیے وظیفہ مقرر کر دو، اللہ نے تیرا وظیفہ تیرے کھانے پینے کا گزارہ الاؤنس مقرر کردیا ہے، اب تو کوئی فکر مت کر۔بس جب پیر چنگی نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اللہ کا سلام سنا تو پتھر اٹھایا اور آلۂ گناہ یعنی سارنگی کو چور چور کردیا اور امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ پر بیعت ہوکر تابعی ہوا، ولی اللہ ہوا اور اس نے کہا کہ اے امیر المؤمنین سن لیجیے! اب میں کبھی اللہ کی نافرمانی نہیں کروں گا کیوں کہ ساری دنیا نے مجھ کو لات ماری مگر میرے اللہ نے اس حالت میں بھی مجھےنہیں چھوڑا، میری آہ کو سن لیا۔ جس کاکوئی نہ ہو اس کا اللہ ہوتا ہے، جس کو ساری دنیا چھوڑ دے اللہ اس کو بھی نہیں چھوڑتا۔
 تو پیر چنگی سارنگی توڑ کر تائب ہوگیا، متقی ہوگیا، سب گناہوں سے توبہ کرلی۔ اللہ تعالیٰ جس کو اپنا بنا نا چاہتاہے اس کی ولایت کا نقطۂ آغاز توبہ ہے، گناہ چھوڑنا ہے۔ جس ظالم کو گناہ چھوڑنے کی توفیق نہیں ہو رہی وہ بہت خسارے میں ہے، اگر اسی وقت موت آگئی تو  گنا ہ کی حالت میں جائے گا یا نہیں؟ بس اس لیے چند باتیں اور عرض کردیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی محبت عطا فرمائے، آمین۔
ہدایت کے معنیٰ
میں نے خطبہ میں جو آیت تلاوت کی تھی اب اس کی تفسیر سن لیجیے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اللہ جس کی ہدایت کا ارادہ کرتا ہے اس کا سینہ کھول دیتا ہے، اور ہدایت کے دو معنیٰ ہیں:اِرَائَۃُ الطَّرِیْقِ اور اِیْصَالُ اِلَی الْمَطْلُوْبِ  اللہ جس کے لیے ہدایت چاہتا ہے،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 مثنوی میں پیر چنگی کے جذب کا واقعہ 7 1
4 دنیا کی فنائیت 9 1
5 راحت میں اﷲ کو یاد رکھنے کا انعام 10 1
6 اﷲ و رسول کا پیارا بننے کا طریقہ 11 1
7 اتباعِ سنت کا اہتمام 11 1
8 شیخ حماد کا حضرت سفیان ثوری کو عاشقانہ جواب 13 1
9 دخولِ مسجد کی دعا کا راز 14 1
10 بچپن ہی سے اﷲ تعالیٰ کی تلاش 15 1
11 تلاش کرنے سے اولیاء اﷲ مل جاتے ہیں 16 1
12 حضرت حافظ شیرازی کا واقعہ 17 1
13 شیخ عبد القادر جیلانی کا ارشاد 18 1
14 سچے اﷲ والے کی علامت 19 1
15 سنت کے خلاف چلنے والا ہرگز ولی اﷲنہیں ہوسکتا 20 1
16 خواجہ حسن بصری کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا اور اس کے معانی 21 1
17 داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کٹانے کا حکم 22 1
18 داڑھی کا وجوب اور اہمیت 23 1
19 بیویوں کے ساتھ نرمی کیجیے 25 1
20 سنت کے خلاف چل کر کوئی ولی اﷲ نہیں بن سکتا 26 1
21 خواجہ حسن بصری اور غلام کا واقعہ 27 1
22 حضرت بایزید بسطامی کی بے نفسی کا واقعہ 28 1
23 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت 31 1
24 پیر چنگی کے قصے میں کیا سبق ہے؟ 35 1
25 ہدایت کے معنیٰ 36 1
26 شرحِ صدر کےمعنیٰ 37 1
27 شرحِ صدر کی علامات 39 1
28 ایک خاص وظیفہ 41 1
Flag Counter