Deobandi Books

اولیاء اللہ کی پہچان

ہم نوٹ :

42 - 50
ہے، کوئی روپیہ لے کر بھاگ گیایا پیسہ نہیں دے رہا ہے تو میں ایک وظیفہ بہت زبردست تجربہ کا بتاتا ہوں جس نے پڑھا ہے الحمد للہ کامیاب ہوا ہے۔ یَاصَمَدُ یَاعَزِیْزُ  یَامُغْنِیْ  یَانَاصِرُ اﷲ تعالیٰ کے ان چار ناموں کو کثرت سے پڑھے۔
اب ایک قصہ سناتا ہوں، ایک حافظ عالم قاری مقروض ہوگئے، بیٹی کا رشتہ بھی نہیں مل رہا تھا، میں نے ان کو یہ چار نام یَاصَمَدُ یَاعَزِیْزُ  یَامُغْنِیْ  یَانَاصِرُ بتادیے۔ چھ مہینے کے بعد میں ساؤتھ افریقہ گیا، راستے میں عمرہ کرنے کے لیے جدہ اُترا تو ان سے ملاقات ہوگئی تو میں نے کہا کہ حاجی صاحب کیا حال ہے؟ کہنے لگے: آپ نے تو مٹی کو سونا بنا دیا، آپ نے اللہ کے چار نام جو بتائے تھے میں نے ان کو پڑھا تو قرضہ بھی ادا ہوگیا، بیٹیوں کا رشتہ بھی ہوگیا اور میں مال دار بھی ہوگیا۔ اگر ان چار ناموں کو ایک سو گیارہ دفعہ پڑھ لیں تو بہتر ہے ورنہ چلتے پھرتے جتنا ہوسکے پڑھ لیں، کوئی تعداد نہیں ہے، ایک سو گیارہ مرتبہ اس لیے بتایا ہے کہ یہ یَا کَافِی کا ابجد ہے۔ ایک مرتبہ میں نے ایک صاحب سے پوچھا کہ چائے پئیں گے؟ کہنے لگے نہیں کافی پیوں گا، میں نے کہا: چائے میں چ ہے اور کافی میں اللہ کا نام ہے لہٰذا اس کو کافی پلاؤ، تو وہ بہت ہنسے۔
 ڈھاکہ میں ایک تاجر کو ایک آدمی ان کے چار پانچ لاکھ روپے نہیں دے رہا تھا، انہوں نے بھی اﷲ کے یہ چار نام پڑھے تو اُس آدمی نے ان کا پیسہ بھی دے دیا اور میرے ہاتھ پر تائب اور بیعت بھی ہوگیا۔ اس وظیفے کی برکت کے ایک دو نہیں کئی واقعات ہیں یہاں تک کہ میرے شیخ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نے مدینہ شریف میں ایک پریشان حال شخص کوجس کی بیٹی کا رشتہ نہیں مل رہا تھا اور وہ کچھ مقروض ہوگیا تھا اﷲ کے یہ چار نام بتائے اور یہ بات حضرت نے خود مجھے بتائی، اللہ کا شکر ہے کہ میرے وظیفے کو میرے شیخ نے بھی قبول فرمایا۔
یَا نَاصِرُسے مدد آجائے گی،یَا عَزِیْزُکے معنیٰ ہیں زبردست طاقت والا، یَامُغْنِیْ کے معنیٰ ہیں مال دار کرنے والا اور علامہ آلوسی السیدمحمود بغدادی رحمۃ اللہ علیہ اپنی تفسیر روح المعانی میں حضرت ابو ہُریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی روایت نقل فرماتے ہیں: قَالَ اَبُوْ ھُرَیْرَۃَ فِیْ تَفْسِیْرِ الصَّمَدِ: اَلْمُسْتَغْنِیْ عَنْ کُلِّ اَحَدٍ وَالْمُحْتَاجُ اِلَیْہِ کُلُّ اَحَدٍ18؎ یعنی 
_____________________________________________
18؎          روح المعانی:274/30 ،الاخلاص(2)،داراحیاءالتراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 مثنوی میں پیر چنگی کے جذب کا واقعہ 7 1
4 دنیا کی فنائیت 9 1
5 راحت میں اﷲ کو یاد رکھنے کا انعام 10 1
6 اﷲ و رسول کا پیارا بننے کا طریقہ 11 1
7 اتباعِ سنت کا اہتمام 11 1
8 شیخ حماد کا حضرت سفیان ثوری کو عاشقانہ جواب 13 1
9 دخولِ مسجد کی دعا کا راز 14 1
10 بچپن ہی سے اﷲ تعالیٰ کی تلاش 15 1
11 تلاش کرنے سے اولیاء اﷲ مل جاتے ہیں 16 1
12 حضرت حافظ شیرازی کا واقعہ 17 1
13 شیخ عبد القادر جیلانی کا ارشاد 18 1
14 سچے اﷲ والے کی علامت 19 1
15 سنت کے خلاف چلنے والا ہرگز ولی اﷲنہیں ہوسکتا 20 1
16 خواجہ حسن بصری کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا اور اس کے معانی 21 1
17 داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کٹانے کا حکم 22 1
18 داڑھی کا وجوب اور اہمیت 23 1
19 بیویوں کے ساتھ نرمی کیجیے 25 1
20 سنت کے خلاف چل کر کوئی ولی اﷲ نہیں بن سکتا 26 1
21 خواجہ حسن بصری اور غلام کا واقعہ 27 1
22 حضرت بایزید بسطامی کی بے نفسی کا واقعہ 28 1
23 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت 31 1
24 پیر چنگی کے قصے میں کیا سبق ہے؟ 35 1
25 ہدایت کے معنیٰ 36 1
26 شرحِ صدر کےمعنیٰ 37 1
27 شرحِ صدر کی علامات 39 1
28 ایک خاص وظیفہ 41 1
Flag Counter