Deobandi Books

اولیاء اللہ کی پہچان

ہم نوٹ :

37 - 50
جس کو اپنا پیارا بنانا چاہتا ہے تو اسے  اِرَائَۃُ الطَّرِیْقِ بھی دیتا ہے اور اِیْصَالُ اِلَی الْمَطْلُوْبِ  بھی دیتا ہے یعنی اسے راستہ بھی دِکھاتا ہے اور منزل تک بھی پہنچاتا ہے،16؎ یہ نہیں کہ راستہ تو دِکھا دیا لیکن منزل تک نہیں پہنچایا تو اﷲ جسے اللہ والا بنانا چاہتا ہے اُس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے یعنی مثبت اعمال مثلاً نماز روزہ بھی اس پر آسان کردیتا ہے اور عورتوں سے بد نظری کرنا، شراب پینا، ماں باپ سے لڑنا، بیوی کی پٹائی کرنا غرض جتنی باتیں اللہ کی ناراضگی اور سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہیں سب باتیں چھوڑ دینا بھی اس پر آسان فرما دیتا ہے، پھر گناہ کرنے میں اس کو موت نظر آنے لگتی ہے، اللہ اس کا سینہ اسلام کے احکام پر عمل کرنے کے لیے کھول دیتا ہے۔
شرحِ صدر کےمعنیٰ
 جب یہ آیت نازل ہوئی:
فَمَنۡ یُّرِدِ اللہُ اَنۡ یَّہۡدِیَہٗ یَشۡرَحۡ صَدۡرَہٗ لِلۡاِسۡلَامِ
تو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے صحابہ! آج یہ آیت نازل ہوئی ہے کہ جس     کو اللہ تعالیٰ اپنا بنانا چاہتا ہے تو اپنی خوشی کے اعمال کو اس پر آسان کردیتا ہے اور اپنی ناراضگی اور غضب کے اعمال کو اس پر مشکل کردیتا ہے اور ان کا راستہ بند کردیتا ہے۔ صحابہ نے پوچھا: یَا رَسُوْلَ اللہ! مَا ھٰذَا الشَّرْحُ؟یارسول اﷲ! اس کی کیا شرح ہے یعنی سینہ کس طرح کھلتا ہے؟ آپ نے فرمایا:اِنَّ النُّوْرَ اِذَا قُذِفَ فِی الْقَلْبِ جب اللہ کا نور سینے میں داخل ہوتا ہے تو اِنْشَرَحَ لَہُ الصَّدْرُ سینہ کھل جاتا ہے، دل بہت بڑا ہوجاتا ہے جیسے ایک راجہ نے ایک غریب جھونپڑی والے سے کہا کہ میرا دل تم سے دوستی کرنے کو چاہ رہا ہے، اس نے کہا کہ حضور! آپ تو جب آئیں گے ہاتھی پر بیٹھ کر آئیں گے اور میری جھونپڑی کا دروازہ چھوٹا سا ہے، میں خود جھک کر داخل ہوتا ہوں۔لہٰذا میں آپ کی دوستی کے قابل نہیں ہوں، راجہ نے کہا کہ تم فکر مت کرو، میں جس سے دوستی کرتا ہوں اس کے گھر کا دروازہ اتنا بڑا بناتا ہوں جس 
_____________________________________________
16؎  شرح التھذیب:2،مکتبۃالمصباح
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 مثنوی میں پیر چنگی کے جذب کا واقعہ 7 1
4 دنیا کی فنائیت 9 1
5 راحت میں اﷲ کو یاد رکھنے کا انعام 10 1
6 اﷲ و رسول کا پیارا بننے کا طریقہ 11 1
7 اتباعِ سنت کا اہتمام 11 1
8 شیخ حماد کا حضرت سفیان ثوری کو عاشقانہ جواب 13 1
9 دخولِ مسجد کی دعا کا راز 14 1
10 بچپن ہی سے اﷲ تعالیٰ کی تلاش 15 1
11 تلاش کرنے سے اولیاء اﷲ مل جاتے ہیں 16 1
12 حضرت حافظ شیرازی کا واقعہ 17 1
13 شیخ عبد القادر جیلانی کا ارشاد 18 1
14 سچے اﷲ والے کی علامت 19 1
15 سنت کے خلاف چلنے والا ہرگز ولی اﷲنہیں ہوسکتا 20 1
16 خواجہ حسن بصری کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا اور اس کے معانی 21 1
17 داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کٹانے کا حکم 22 1
18 داڑھی کا وجوب اور اہمیت 23 1
19 بیویوں کے ساتھ نرمی کیجیے 25 1
20 سنت کے خلاف چل کر کوئی ولی اﷲ نہیں بن سکتا 26 1
21 خواجہ حسن بصری اور غلام کا واقعہ 27 1
22 حضرت بایزید بسطامی کی بے نفسی کا واقعہ 28 1
23 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت 31 1
24 پیر چنگی کے قصے میں کیا سبق ہے؟ 35 1
25 ہدایت کے معنیٰ 36 1
26 شرحِ صدر کےمعنیٰ 37 1
27 شرحِ صدر کی علامات 39 1
28 ایک خاص وظیفہ 41 1
Flag Counter