Deobandi Books

اولیاء اللہ کی پہچان

ہم نوٹ :

35 - 50
ہیں؟دنیا والوں نے تو چھوڑ دیا اب تو آپ ہی کو کچھ سناؤں گا۔ بتائیے! اللہ میاں کو بھجن سنا رہا ہے اور باقاعدہ چنگ بھی بجا رہا ہے۔ 
مولانا رومی فرماتے ہیں کہ جیسے پاخانہ کرنے کی حالت میں بھی ماں کے دل میں بچے کی محبت کم نہیں ہوتی اور وہ بچے کو صاف کرکے، صابن سے اس کا منہ دھوکر اس کا چوما لے لیتی ہے۔ اسی طرح جو خدا کے علم میں ولی ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت بھی اسے نہلا دھلا کر اس کا چوما لے لے گی اَلتَّآئِبُ حَبِیْبُ اللہِ15؎  توبہ کرنے والا اللہ کا پیارا بن جاتا ہے۔ اب دیکھیے مولانا رومی کی یہ بات بہت بڑی مستند کتاب سے پیش کررہا ہوں، کسی اخبار کی بات نہیں ہے۔ 
پیر چنگی کے قصے میں کیا سبق ہے؟
تو مولانا رومی فرماتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خواب میں دِکھایا کہ میرا ایک بندہ مدینہ کے قبر ستان میں ایک ٹوٹی ہوئی قبر میں لیٹا ہوا بھجن گا رہا ہے گو وہ اس وقت شریعت کے خلاف کام کررہا ہے لیکن ہم سے فریاد کر رہا ہے کہ اے خدا! اب میری آواز خراب ہوگئی ہے، اب آپ کے سوا میرا کوئی سہارا نہیں ہے لہٰذا اے عمر! میں نے اس کو اپنا ولی بنا لیا ہے، یہ نہ سمجھنا کہ وہ گناہ سے توبہ نہیں کرے گا، توفیقِ توبہ میرے ہاتھ میں ہے، میں جس کو بھی ولی بناتا ہوں اس کو توفیقِ توبہ دے دیتا ہوں، توفیقِ توبہ ولایت کی علامات میں سے ہے ثُمَّ تَابَ عَلَیۡہِمۡ لِیَتُوۡبُوۡا اَیْ وَفَّقَھُمْ لِلتَّوْبَۃِ  اس کو آسمان سے تو فیقِ توبہ دیتے ہیں تاکہ وہ زمین پر توبہ کرلے، توفیقِ توبہ آسمان سے آتی ہے تاکہ زمین والا توبہ کرکے اﷲ کا پیارا بن جائے، ان کی رحمت یہاں بھی ہے وہاں بھی ہے، ان کا ہاتھ ہر جگہ پہنچا ہوا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو الہام فرمایا کہ اے عمر! تم جلالی ہو، لیکن میرے اس بندے کو کوڑے مت مارنا اگرچہ اس وقت نافرمانی کی حالت میں ہے، میں نے اس کو اپنا ولی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ بغیر کوڑے کے توبہ کرے گا۔ اب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حکمِ خدا سے مدینہ کے قبرستان کی ایک ایک قبر میں جھانک کر پیر چنگی کو تلاش کررہے ہیں،
_____________________________________________
15؎  المغنی عن حمل الاسفار:983/2، کتاب التوبۃ،مکتبۃ طبریۃ، ریاض
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 مثنوی میں پیر چنگی کے جذب کا واقعہ 7 1
4 دنیا کی فنائیت 9 1
5 راحت میں اﷲ کو یاد رکھنے کا انعام 10 1
6 اﷲ و رسول کا پیارا بننے کا طریقہ 11 1
7 اتباعِ سنت کا اہتمام 11 1
8 شیخ حماد کا حضرت سفیان ثوری کو عاشقانہ جواب 13 1
9 دخولِ مسجد کی دعا کا راز 14 1
10 بچپن ہی سے اﷲ تعالیٰ کی تلاش 15 1
11 تلاش کرنے سے اولیاء اﷲ مل جاتے ہیں 16 1
12 حضرت حافظ شیرازی کا واقعہ 17 1
13 شیخ عبد القادر جیلانی کا ارشاد 18 1
14 سچے اﷲ والے کی علامت 19 1
15 سنت کے خلاف چلنے والا ہرگز ولی اﷲنہیں ہوسکتا 20 1
16 خواجہ حسن بصری کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا اور اس کے معانی 21 1
17 داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کٹانے کا حکم 22 1
18 داڑھی کا وجوب اور اہمیت 23 1
19 بیویوں کے ساتھ نرمی کیجیے 25 1
20 سنت کے خلاف چل کر کوئی ولی اﷲ نہیں بن سکتا 26 1
21 خواجہ حسن بصری اور غلام کا واقعہ 27 1
22 حضرت بایزید بسطامی کی بے نفسی کا واقعہ 28 1
23 سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت 31 1
24 پیر چنگی کے قصے میں کیا سبق ہے؟ 35 1
25 ہدایت کے معنیٰ 36 1
26 شرحِ صدر کےمعنیٰ 37 1
27 شرحِ صدر کی علامات 39 1
28 ایک خاص وظیفہ 41 1
Flag Counter