Deobandi Books

آداب محبت

ہم نوٹ :

29 - 50
جلد سزا ملتی ہے اور جو جتنا نالائق اور غفلت زدہ ہوتا ہے اس کو اﷲ کی طرف سے ڈھیل ہوتی ہے، اس کو سزا دینے میں دیر کی جاتی ہے، جلد سزا ملنا علامت ہے تقرّب کی۔
مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ ایک ولی اﷲ نے جنگل میں جاکر کہا کہ خدا کی قسم! جب تک درخت سے پھل نہیں گرے گا میں خود توڑ کر نہیں کھاؤں گا۔ خواہ مخواہ یہ قسم اُٹھا لی۔ مولانا رومی فرماتے ہیں کہ بلا وجہ قسم مت اُٹھاؤ، اﷲ میاں کو زیادہ بہادر ی مت دِکھاؤ، اﷲ میاں کے سامنے کمزور بننے میں فائدہ ہے     ؎
زور   را   بگذار   زاری   را   بگیر
طاقت کو چھوڑو، اﷲ کے دربار میں رونے سے کام چلے گا، مگر ان ولی اﷲ کے دماغ میں شیطان نے کچھ ڈال دیا کہ ذرا اکڑفوں بھی دکھاؤ کہ اﷲ میاں میرا توکل بہت قوی ہے، اگر آپ پھل گرائیں گے تو کھاؤں گا، اگر آپ نہیں گرائیں گے، ہواؤں کو روک لیں گے، تو میں ایسے ہی پڑا رہوں گا۔ اﷲ تعالیٰ نے دیکھا کہ اچھا مجھ کو بہادری دکھا رہے ہو، عاجزی سے دو روٹی نہیں مانگ رہے ہو،حالاں کہ تم ایک ایک دانہ کے محتاج ہو۔ حدیثِ پاک میں دسترخوان اُٹھانے کی دعا ہے:
اَلْحَمْدُ لِلہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ 
غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَّلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا11؎
تعریف ہے اس اﷲ کی جس نے مجھے کھانا کھلایا، میں دسترخوان کو ہمیشہ کے لیے رخصت نہیں کررہا ہوں اور نہ میں اس سے مستغنی ہوں، میرے رب! میں دسترخوان کا محتاج ہوں کہ دوسرے وقت بھی ضرورت پڑے گی، عارضی طور پر یہ دسترخوان اُٹھا رہا ہوں۔ تو جنگل میں ان ولی اﷲ کے ساتھ یہ ہوا کہ جب تین دن بھوک لگی اور کوئی پھل ٹوٹ کے نہیں گرا تو خود سے پھل توڑ کے کھا لیا، قسم توڑ دی، نتیجہ یہ ہوا کہ کچھ ڈاکو اندھیری رات میں آئے اور ان کا ایک ہاتھ اور ایک پیر کاٹ دیا،حالاں کہ ڈاکو ان کو جانتے تھے کہ یہ بزرگ ہیں،لیکن اندھیرے میں پہچانا نہیں، ورنہ ان کی بزرگی کے وہ بھی معتقد تھے۔ صبح تھانے میں اطلاع ہوئی، تھانیدار بھی مرید تھا، اس نے ڈاکوؤں کو جمع کیا اور ہنٹر اٹھایا اور کہا کہ حضر ت! حکم دیں تو آج تو 
_____________________________________________
11؎   صحیح البخاری: 820/2(5475)،باب مایقول اذا فرغ من طعامہ،المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 رِیا (دکھاوا) کسے کہتے ہیں؟ 8 1
4 سنت اور بدعت کی مثال 10 1
5 حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ کا عاشقانہ ترجمہ 12 1
6 اسلاف میں شیخ کی کیا عظمت تھی 15 1
7 شیخ کی شفقت و محبت کی مثال 19 1
8 راہِ حق کے مجاہدات اور اس کے انعامات 20 1
9 تعمیلِ احکامِ الٰہیہ کی تمثیل 22 1
10 نفس کا ایک خفیہ کید 23 1
11 دلِ شکستہ کی دولتِ قرب 24 1
12 ذکر اﷲ سے روحانی ترقی کی مثال 25 1
13 موت کے وقت دنیا داروں کی بے کسی 26 1
14 دنیاوی محبت کی بے ثباتی 27 1
15 خدا کے مجرم کی کوئی پناہ گاہ نہیں 28 1
16 مقرب بندوں سے اﷲ کی محبت کی ایک علامت 28 1
17 تکبر کا نشہ شراب کے نشے سے زیادہ خطرناک ہے 30 1
18 انسانوں کو شیطان کے دو سبق 31 1
19 تعلیمِ قرآن و حدیث اور تزکیہ…نبوت کے تین مقاصد 32 1
20 شعبۂ تزکیۂ نفس کی اہمیت 33 1
21 نفس کی حیلولت کی تمثیل 34 1
22 تفسیر آیت وَ مَا نَقَمُوۡا مِنۡہُمۡ … الخ 37 1
23 شہادت……عاشقوں کی تاریخِ عشق و وفا 39 1
25 شہادت کے متعلق ایک جدید علم 40 1
26 بغیر شیخ کے اصلاح نہیں ہوتی 42 1
27 ایمان کا تحفظ صحبتِ اہل اﷲ کے بغیر ناممکن ہے 44 1
28 شیطانی وَساوِس کا علاج 45 1
29 اﷲ والا بننے کا نسخہ 47 1
30 آیتِ شریفہ میں اسمائے صفاتیہ عزیز و حمید کے نزول کی حکمت 40 1
31 مہربانی بقدرِ قربانی 19 1
32 سائنسی تحقیقات کا بودا پن 13 1
Flag Counter