Deobandi Books

آداب محبت

ہم نوٹ :

16 - 50
شیخ الہند مولانا محمود الحسن صاحب رحمۃ اﷲ علیہ اپنے شیخ حضرت گنگوہی رحمۃ اﷲ علیہ کی خدمت میں بیس میل پیدل جاتے تھے۔آج دو میل والے کہتے ہیں کہ صاحب بہت دور ہے۔ جب میں ناظم آباد سے گلشن اقبال آیا، تو ایک صاحب نے لکھا کہ جب سے آپ گلشن اقبال گئے ہیں کچھ مزہ نہیں آرہا ہے، اب اﷲ کی محبت کی باتیں کس سے سنوں؟ انہوں نے ایک شعر میں شکایت لکھی      ؎
کس  سے   پوچھوں  بہار  کی  باتیں
اب   صبا   بھی   اِدھر   نہیں  آتی
میں نے شعر کا جواب شعر میں دیا     ؎
تم  ہی  گلشن  میں  کیوں  نہیں آتے
جب   صبا    بھی    اُدھر   نہیں   جاتی
تو میں عرض کررہا تھا کہ شیخ الہند رحمۃ اﷲ علیہ اپنے شیخ حضرت گنگوہی کی خدمت میں بیس میل پیدل جاتے تھے اور بیس میل پیدل واپس آتے تھے۔ ایک دفعہ اس زمانے میں پہنچ گئے جس زمانے میں وہاں بدعات کا کوئی میلہ ہوتا تھا۔ حضرت نے سوچا کہ مجھے تو اپنے پیر سے ملنا ہے، ان بدعتیوں کے میلے سے میرا کیا ضرر ہے، لیکن مولانا گنگوہی نے جیسے ہی انہیں دیکھا فوراً فرمایا: میاں محمود الحسن! فوراً واپس جاؤ۔ کہنے لگے: کیوں حضرت، کیا بات ہے؟ فرمایاتم نے اس زمانے میں یہاں آکر بدعتیوں کے میلے میں تعداد بڑھا دی اور حدیث میں ہےمَنْ کَثَّرَ سَوَادَ قَوْمٍ فَھُوَ مِنْھُمْ7؎ جو کسی قوم کی تعداد بڑھا دے وہ اُن ہی میں شمار کیا جائے گا۔ ایک بزرگ نے ہولی کے زمانے میں ایک گدھے پر پان کھا کر تھوک دیا اور کہا: تجھ سے کسی نے رنگ نہیں کھیلا، لاؤ تجھ پر میں رنگ ڈال دوں۔ مرنے کے بعد ایک بزرگ نے ان کو خواب میں دیکھا پوچھاکیا حال ہے؟ فرمایااﷲ تعالیٰ نے مواخذہ کیا کہ تم نے کافروں کی مشابہت کیوں اختیار کی؟ مولانا مسیح اﷲ خاں صاحب جلال آبادی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ مدینہ کے قبرستان میں ایک قبر کھودی گئی،تو دیکھا کہ فرانس کی ایک لڑکی دفن ہے۔ ایک مولوی صاحب نے کہا کہ میں 
_____________________________________________
7؎  کنزالعمال:22/9(24735)،باب فی الترغیب فیھامن کتاب الصحبۃ،مؤسسۃ الرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 رِیا (دکھاوا) کسے کہتے ہیں؟ 8 1
4 سنت اور بدعت کی مثال 10 1
5 حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ کا عاشقانہ ترجمہ 12 1
6 اسلاف میں شیخ کی کیا عظمت تھی 15 1
7 شیخ کی شفقت و محبت کی مثال 19 1
8 راہِ حق کے مجاہدات اور اس کے انعامات 20 1
9 تعمیلِ احکامِ الٰہیہ کی تمثیل 22 1
10 نفس کا ایک خفیہ کید 23 1
11 دلِ شکستہ کی دولتِ قرب 24 1
12 ذکر اﷲ سے روحانی ترقی کی مثال 25 1
13 موت کے وقت دنیا داروں کی بے کسی 26 1
14 دنیاوی محبت کی بے ثباتی 27 1
15 خدا کے مجرم کی کوئی پناہ گاہ نہیں 28 1
16 مقرب بندوں سے اﷲ کی محبت کی ایک علامت 28 1
17 تکبر کا نشہ شراب کے نشے سے زیادہ خطرناک ہے 30 1
18 انسانوں کو شیطان کے دو سبق 31 1
19 تعلیمِ قرآن و حدیث اور تزکیہ…نبوت کے تین مقاصد 32 1
20 شعبۂ تزکیۂ نفس کی اہمیت 33 1
21 نفس کی حیلولت کی تمثیل 34 1
22 تفسیر آیت وَ مَا نَقَمُوۡا مِنۡہُمۡ … الخ 37 1
23 شہادت……عاشقوں کی تاریخِ عشق و وفا 39 1
25 شہادت کے متعلق ایک جدید علم 40 1
26 بغیر شیخ کے اصلاح نہیں ہوتی 42 1
27 ایمان کا تحفظ صحبتِ اہل اﷲ کے بغیر ناممکن ہے 44 1
28 شیطانی وَساوِس کا علاج 45 1
29 اﷲ والا بننے کا نسخہ 47 1
30 آیتِ شریفہ میں اسمائے صفاتیہ عزیز و حمید کے نزول کی حکمت 40 1
31 مہربانی بقدرِ قربانی 19 1
32 سائنسی تحقیقات کا بودا پن 13 1
Flag Counter