Deobandi Books

مقام اخلاص و محبت

ہم نوٹ :

26 - 50
اس کے ذریعے آپ ان کو پاک کردیں اور تزکیہ فرمادیں۔ معلوم ہوا کہ مال خرچ کرنے کو تزکیہ میں بہت دخل ہے۔ وَ صَلِّ عَلَیۡہِمۡ اور ان کو دعادیجیے اِنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَّہُمۡ16؎     کیوں کہ آپ کی دعاؤں سے ان کو سکون ملتا ہے۔ 
حضرت علامہ آلوسی رحمہ اللہ تعالیٰ تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں کہ نبی کو حکم ہورہا ہے کہ جو اللہ کی راہ میں مال دے اس کے لیے آپ دعا کریں، لہٰذا جملہ مہتممین کے لیے بھی مستحب ہے کہ مال دینے والوں کے لیے یہ دعا کریں کہ اٰجَرَکَ اللہُ فِیْمَا اَعْطَیْتَ  جو کچھ تو نے اللہ کے راستے میں دیا ہے اللہ تجھے اس کا اجر عطا کرے، ثواب عطا فرمائے۔ اس میں قبولیت کی دعا بھی آگئی، کیوں کہ جب قبول ہوگا تب ہی تو ثواب ملے گا، اور وَبَارَکَ اللہُ فِیْمَا اَبْقَیْتَ جو مال تیرا باقی رہ گیا ہے اللہ اس میں برکت عطا فرمائے وَجَعَلَ اللہُ تَعَالٰی ھٰذَاالْاِنْفَاقَ طَہُوْرًا لَّکَ وَتَزْکِیَۃً لِّنَفْسِکَ17؎ اور تیرے اس خرچ کو اللہ تعالیٰ تیری اصلاحِ نفس کا ذریعہ بنادے۔
جب میری مسجد کی تعمیر جاری تھی تو ایک دوست کو جدہ میں میں نے یہ دعا لکھ دی۔ چند دن بعد ان کا خط آیا کہ اتنی رقم میری بیوی بھیج رہی ہے، یہ تینوں دعائیں اس کو بھی لکھ دیجیے، کیوں کہ یہ دعا سن کر وہ تڑپ گئی کہ یہ دعا مجھے کیوں نہیں دلوائی؟ اس کے پندرہ دن بعد دوسرا خط آیا کہ میری بیوی کی بہن کہہ رہی ہے کہ میری رقم بھی مسجد میں لگائیں اور تینوں دعائیں مجھے بھی لکھ دیں۔ یہ قرآن وحدیث کی تفسیروں پر عمل کی برکت ہے۔
 مجاہدہ کی دوسری تفسیر یہ ہے کہ دین کی نصرت میں مشقت اُٹھائے، تاکہ دین پھیلے اور اپنے ہر مسلمان بھائی کو اللہ والا بنانے کی کوشش کرے، اگر یہ جذبہ نہیں تو سمجھ لو  ابھی کمی ہے   ؎
بن کے دیوانہ کریں گے خلق کو دیوانہ ہم
برسرِمنبر   سنائیں   گے  ترا   افسانہ   ہم
 میرے شیخ حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ جب تقریر کرتے تھے اور کبھی جب زیادہ جوش ہوتا تھا تو اس شعر سے افتتاح کرتے تھے؎
_____________________________________________
16؎   التوبۃ: 103
17؎   روح المعانی:14/11، التوبۃ(103)،داراحیاءالتراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 صحابہ کرام کا مقامِ اخلاص 7 1
3 مخلص اور غیر مخلص کا فرق 8 1
4 ذِکر دلیلِ محبت ہے 8 1
5 صحابہ کرام کے آثارِ عشق 9 1
6 اہل اللہ سے محبت مرادِ نبوت ہے 10 1
7 دُنیا کی حقیقت 11 1
8 شیخ سے تعلق کی مثال 12 1
9 اللہ والوں کے ساتھ رہنے کی مدّت 13 1
10 صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدہ کی تمثیل 14 1
11 مجاہدے کی اہمیت اور اس کی قسمیں 15 1
12 مجاہدہ کی پہلی قسم 16 11
13 اللہ کی راہ کے غم کی عظمت 17 1
14 دعوتِ گناہ کو ٹھکرانے پر سایۂ عرش کی بشارت 17 1
15 گناہ کے بدلے قید خانہ قبول کرنے کا اعلانِ نبوت 19 1
16 حق تعالیٰ کی شانِ رحمت 21 1
17 مجاہدہ کی دوسری قسم 23 16
18 حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ایک کافر کی میزبانی کا واقعہ 24 1
19 خُلَّت کی تعریف 24 1
20 حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خُلَّت کا واقعہ 24 1
21 راہِ حق میں مال خرچ کرنے کی برکات 25 1
22 دعوت اِلی اللہ کا مقام 27 1
23 مجاہدہ کی تیسری قسم 28 22
24 مجاہدہ کی چوتھی قسم 28 22
25 گناہوں سے بچنے کے مجاہدہ کا انعامِ عظیم 30 1
26 روحِ سلوک 31 1
27 گناہ سے بچنے پر کرامت کا انعام 32 1
28 لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا کی تفسیر 33 1
29 اللہ کے مخلص بندے کون ہیں؟ 34 1
30 حسنِ خاتمہ کی ضمانت 37 1
31 انسانوں کا ذِکر ملائکہ کے ذِکرسے کیوں افضل ہے؟ 38 1
32 جعلی پیروں کے بعض واقعات 39 1
33 قربِ حق سے محرومی کی و جہ 41 1
Flag Counter