Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016

اكستان

51 - 65
( وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَھْوَ الْحَدِیْثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ یَتَّخِذَھَا ھُزُوًا ج  اُولٰئِکَ لَھُمْ عَذَاب مُّھِیْن ) (سُورہ لقمان :  ٦) 
''اور کچھ لوگ وہ ہیں جو اللہ سے غافل کرنے والی باتوں کے خریدار بنتے ہیں تاکہ اُن کے ذریعے لوگوں کو بے سمجھے بوجھے اللہ کے راستے سے بھٹکائیں اور اُس کا مذاق اُڑائیں ،اِن لوگوں کو وہ عذاب ہوگا جو ذلیل کر کے رکھ دے گا۔''
حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ اِس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ آیت مذکورہ میں (لَھْوَالْحَدِیْثِ ) کے معنٰی اور تفسیر میں مفسرین کے اَقوال مختلف ہیں۔ 
حضرت عبد اللہ بن مسعود، حضرت اِبن عباس اور حضرت جابر رضی اللہ عنہم کی ایک روایت میں اِس کی تفسیر گانے بجانے سے کی گئی ہے۔ (رواہ الحاکم و صححہ البیہقی فی شعب وغیرہ) 
جمہور صحابہ وتابعین اور دیگر مفسرین کے نزدیک (لَھْوَ الْحَدِیْثِ )  عام ہے تمام اُن چیزوں کے لیے جواِنسان کواللہ کی عبادت سے غفلت میں ڈال دیں، اِس میں غنا اور مزا میر (مو سیقی اور آلاتِ موسیقی) بھی شامل ہیں اور بیہودہ قصے کہا نیاں بھی۔ 
اِمام بخاری رحمة اللہ علیہ نے اپنی کتاب ''الا دب المفرد'' میں اور اِمام بیہقی رحمة اللہ علیہ نے اپنی ''سنن'' میں (لَھْوَالْحَدِیْثِ) کی یہی تفسیر اِختیار کی ہے اِس میں فرمایا کہ  لَھْوَالْحَدِیْثِ ھُوَالْغِنَائُ وَاَشْبَاھُہ  یعنی (لَھْوَالْحَدِیْثِ)سے مراد گانا اور اُس سے مشابہ دُوسری چیزیں ہیں (یعنی جواللہ کی عبادت سے غافل کر دیں)۔ ( معارف القرآن ج ٧ ص ٢٠۔ ٢١ )
اِس آیت کے شانِ نزول کے بارے میں حضرت علامہ آلوسی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ  نضر بن حارث مشر کینِ مکہ میں سے ایک بڑا تاجر تھا اور تجارت کے لیے مختلف ملکوں کا سفر کر تا تھا، وہ ملک ِ فارس سے شاہانِ عجم وغیرہ کے تاریخی قصے خرید کر لایااور مشر کین سے کہا کہ محمد تمہیں قومِ عاد و ثمود وغیرہ کے واقعات سناتے ہیں، میں تمہیں اُن سے بہتر رستم اور اِسفندیار اور دُوسرے شا ہانِ فارس کے قصے سناتا ہوں۔  ( رُوح المعانی ج ١١  ص ٦٧)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 10 1
5 قناعت اِ ختیار کرنے سے حق تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے 10 4
6 قناعت کا مطلب اور فائدہ ؟ حسن ِ طلب ؟ 10 4
7 طلب میں خوبصورتی : 11 4
8 'قناعت ''کا فائدہ : 12 4
9 ایک اِشکال اور جواب : 12 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 13 1
11 قانون یا تقسیمِ فرائض اور تعلیم و تربیت : 13 10
12 خرچ کس لیے ؟ 18 10
13 شخصی حکو مت ، ملوکیت اور جمہوریت : 20 10
14 جس کاجواب فر عون نے دیاتھا : 22 10
15 مسلمان با دشاہ کاکردار : 22 10
16 اِسلام کیا ہے ؟ 26 1
17 رو زانہ وِرد کے قابل قرآن و حدیث کی چالیس دُعائیں 26 16
18 قصص القرآن للاطفال 34 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 34 18
20 ( خندق والوں کا قصہ ) 34 18
21 کارٹون بینی، ویڈیو گیم اور مسلمان بچے 40 1
22 کارٹون 46 21
23 کارٹون دیکھنے کی بڑی خرابیاں یہ ہیں : 47 21
24 (١) وقت کاضیاع : 47 23
25 (٢) پُر تشدد روّیہ : 48 23
26 (٣) جسمانی، ذہنی اور تعلیمی نشو ونما سے عدمِ توجہ : 49 23
27 (٤) ناچ گانا : 50 23
28 (٥) عریانیت کا فروغ : 52 23
29 (٦) طلسماتی کر داروں کاذہن پر حاوی ہونا : 53 23
30 (٧) ہندووانہ عقائد پر مبنی کارٹون : 54 23
31 کرشنا : 54 23
32 ہنومان : 54 23
33 چھوٹا بھیم : 54 23
34 (٨) سُوَر کی شکل کے کار ٹون : 55 23
35 (٩) نا زیبا حرکات : 55 23
36 ویڈیو گیم 56 21
37 (١) تشدد کے مزاج کا فروغ پانا : 56 21
38 (٢) اَسلحہ کے نا جائز اِستعمال کا شوق : 57 21
39 (٣) شعائر ِ اِسلام کی توہین : 57 21
40 (٤) اِسلام مخالف جذبات : 58 21
41 (٥) ویڈیو گیم میں سُوَر کی شکل : 58 21
42 ( تجاویز ) 58 21
43 عالمی خبریں 60 1
44 پا دریوں کاطبقہ ہم جنس پر ستوں سے بھرا پڑا ہے : پادری کا پوپ کو خط 60 43
45 آپ توخود ''داعش'' کے بانی ہیں 60 43
46 کم عمر شادیاں : مسلمانوں کی نسبت ہندو اور عیسائی آگے 61 43
47 پاکستان سمیت بعض ممالک میں گر می کی شدت میں ٧ فیصد اِضافے کااِمکان 61 43
48 اِنسانی دماغ غیر معمولی گنجائش کاحامل ہے : نئی تحقیق 62 43
49 پر فیوم بنانے والی فیکٹری سے دس گیلن پیشاب برآمد 62 43
50 بھارتی تاجر نے بیٹے کی شادی میں اَٹھارہ ہزار بیوہ خواتین کومد عو کر لیا 62 43
51 ریاضی کا ایسافار مولا جو آپ کی عمر اور جوتے کاسائز بھی بتادے 63 43
52 کینیڈا کاایساعلاقہ جہاں روزانہ زلزلہ آتا ہے 63 43
53 رواں سال دو مر تبہ سورج اور دو بار ہی چاند گرہن ہوگا 63 43
54 کئی کائناتوں میں وقت اُلٹا چل رہا ہے : سائنسدان 63 43
55 وفیات 64 1
Flag Counter