Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016

اكستان

21 - 65
نظام ِ حکومت کی کامیابی یہ ہے کہ ملک خوشحال، ترقی پذیر اور سماج و معاسرہ پُر اَمن و مطمئن ہو اگر جمہوریت اِس مقصد کو پو را نہیں کرتی تو کوئی وجہ نہیںہے کہ صرف الفاظ کی مالا جپی جائے اور خلق ِ خدا کومصیبت میں ڈالا جائے۔ 
اگر ایک حکمران مسلمہ دستور اور مجلس شوریٰ کے فیصلوں کا اِتناپا بند ہے جیسا کسی جمہوریت کا وزیر اعظم پار لمینٹ کے فیصلوں کاپابند ہوتاہے تو اُس کی با دشاہت اِسی حد تک قابلِ مذمت رہ جاتی ہے کہ اُس نے ملک کو وراثت قرار دے رکھا ہے اُس کی ملوکیت کو فر عونیت کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔ اِسلام اِس درجہ کی ملوکیت کوبھی پسند نہیں کرتا آنحضرت  ۖ  نے اِس کو بھی'' ملک ِعضوض'' (کاٹ کھانے والی حکومت) فرمایا ہے لیکن اگر قوم حسن ِ اِنتخاب کی صلاحیت سے محروم ہے تو اِسلام ایسے با دشاہ کے خلاف بغاوت کا حکم بھی نہیں دیتا۔ 
اِس تا ریخی حقیقت کا اِنکار بھی نہیں کیا جا سکتا کہ اِسلام جس طرح ملوکیت کی ہر ایک قسم سے بیزار ہے، مسلمانوں کے عمل نے با دشاہت سے بیزاری کا ثبوت نہیں دیا مگراِس کا سبب اَر باب حل وعقد اور رہنما یانِ ملت کی بزدلی، بے حسی یاموقع پرستی نہیں بلکہ اِس کا بڑا سبب یہ ہے کہ اِبتداء کے چند خلفاء کے بعد ایسا دور کبھی نہیںآیا کہ قرآنی اُصول یعنی بہتر اَخلاق و کر دار (تقویٰ) کے معیار پر اِنتخاب کیا جاتا ۔ دُوسری طرف مسلمان با دشاہوں کی غالب اکثریت وہ رہی ہے جو مطلق العنانی کے با جود قانون کی پابند رہی، فو جی اُمور میں بیشک وہ آزاد رہا کرتے تھے مگر عدالت میں با دشاہ اور عام با شندہ ٔ ملک کی حیثیت یکساں ہو تی تھی۔ 
  جماعت اور پار ٹی کے مینو فسٹو   ١  کی بنیاد پر اِنتخاب بیشک یورپ کی اِیجاد ہے مگرایک دو ملک کو چھوڑ کر پوری دُنیا کے تمام ممالک کا تجربہ یہ ہے کہ مینوفسٹو کا خوابِ شیریں (سندر سپنا) شاذو نا در ہی شرمندۂ تعبیر ہوتا ہے، اِنتہا یہ ہے کہ'' الیکشنی وعدہ'' اور ''دھوکہ دہی'' کو ہم معنٰی سمجھا جاتا ہے ،یہ بات فراموش نہ ہونی چاہیے کہ ایک پار لیمنٹ یاکیبنٹ فر عون نے بھی بنا رکھی تھی قرآنِ حکیم نے اِس کولفظ 
  ١   Menifesto(منشور) 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 10 1
5 قناعت اِ ختیار کرنے سے حق تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے 10 4
6 قناعت کا مطلب اور فائدہ ؟ حسن ِ طلب ؟ 10 4
7 طلب میں خوبصورتی : 11 4
8 'قناعت ''کا فائدہ : 12 4
9 ایک اِشکال اور جواب : 12 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 13 1
11 قانون یا تقسیمِ فرائض اور تعلیم و تربیت : 13 10
12 خرچ کس لیے ؟ 18 10
13 شخصی حکو مت ، ملوکیت اور جمہوریت : 20 10
14 جس کاجواب فر عون نے دیاتھا : 22 10
15 مسلمان با دشاہ کاکردار : 22 10
16 اِسلام کیا ہے ؟ 26 1
17 رو زانہ وِرد کے قابل قرآن و حدیث کی چالیس دُعائیں 26 16
18 قصص القرآن للاطفال 34 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 34 18
20 ( خندق والوں کا قصہ ) 34 18
21 کارٹون بینی، ویڈیو گیم اور مسلمان بچے 40 1
22 کارٹون 46 21
23 کارٹون دیکھنے کی بڑی خرابیاں یہ ہیں : 47 21
24 (١) وقت کاضیاع : 47 23
25 (٢) پُر تشدد روّیہ : 48 23
26 (٣) جسمانی، ذہنی اور تعلیمی نشو ونما سے عدمِ توجہ : 49 23
27 (٤) ناچ گانا : 50 23
28 (٥) عریانیت کا فروغ : 52 23
29 (٦) طلسماتی کر داروں کاذہن پر حاوی ہونا : 53 23
30 (٧) ہندووانہ عقائد پر مبنی کارٹون : 54 23
31 کرشنا : 54 23
32 ہنومان : 54 23
33 چھوٹا بھیم : 54 23
34 (٨) سُوَر کی شکل کے کار ٹون : 55 23
35 (٩) نا زیبا حرکات : 55 23
36 ویڈیو گیم 56 21
37 (١) تشدد کے مزاج کا فروغ پانا : 56 21
38 (٢) اَسلحہ کے نا جائز اِستعمال کا شوق : 57 21
39 (٣) شعائر ِ اِسلام کی توہین : 57 21
40 (٤) اِسلام مخالف جذبات : 58 21
41 (٥) ویڈیو گیم میں سُوَر کی شکل : 58 21
42 ( تجاویز ) 58 21
43 عالمی خبریں 60 1
44 پا دریوں کاطبقہ ہم جنس پر ستوں سے بھرا پڑا ہے : پادری کا پوپ کو خط 60 43
45 آپ توخود ''داعش'' کے بانی ہیں 60 43
46 کم عمر شادیاں : مسلمانوں کی نسبت ہندو اور عیسائی آگے 61 43
47 پاکستان سمیت بعض ممالک میں گر می کی شدت میں ٧ فیصد اِضافے کااِمکان 61 43
48 اِنسانی دماغ غیر معمولی گنجائش کاحامل ہے : نئی تحقیق 62 43
49 پر فیوم بنانے والی فیکٹری سے دس گیلن پیشاب برآمد 62 43
50 بھارتی تاجر نے بیٹے کی شادی میں اَٹھارہ ہزار بیوہ خواتین کومد عو کر لیا 62 43
51 ریاضی کا ایسافار مولا جو آپ کی عمر اور جوتے کاسائز بھی بتادے 63 43
52 کینیڈا کاایساعلاقہ جہاں روزانہ زلزلہ آتا ہے 63 43
53 رواں سال دو مر تبہ سورج اور دو بار ہی چاند گرہن ہوگا 63 43
54 کئی کائناتوں میں وقت اُلٹا چل رہا ہے : سائنسدان 63 43
55 وفیات 64 1
Flag Counter