Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2015

اكستان

45 - 65
اور ایسا ہی ایک مصحف حرمِ نبوی کے کتب خانہ میں میری نظر سے گزرا جسے اَلقرآن اکیڈمی (ممبئی دہلی الہند) نے (اَلقرآن الحکیم ) (الفی) کے نام سے ١٥فروری ١٩٨٥ئ/٢٥جمادی الاوّل ١٤٠٥ھ میںچھاپا، اِس قرآنِ پاک کے ہر صفحے کی ہر سطر الف سے شروع ہوتی ہے اور اُس کارسم الخط وہی مروجہ ہندوستانی رسم الخط ہے جو صدیوں سے چلا آرہا ہے جس کے مصححین میں اَٹھارہ علماء و قراء کے نام درج ہیں جن میں سر فہرست حضرت مفتی عبدالرحمن (مدرسہ اَمینیہ، دہلی) اور ڈاکٹر اِسرار احمد مرحوم (لاہور) ہیں اور جس پر مہرتصدیق ثبت کرنے والے تیرہ علماء میں حضرت مولانا اَبو الحسن علی ندوی اور حضرت مولانا محمد منظور نعمانی رحمہما اللہ سرِ فہرست ہیں۔ 
اِن تمام مصاحف کا رسم الخط چاہے وہ قلمی نسخے ہوں یا مطبوعہ، ہندوستان میں چھپے ہوں یا پاکستان میں سبھی کار سم الخط صدیوں سے تقریبًا ایک جیساچلا آرہا ہے جس کی مختصر تفصیل مندرجہ ذیل ہے  : 
٭  وہ قرآنی کلمات جن کے بارے میں اِمام اَبو عمر واَلدانی (وفات: ٤٤٤ھ) اوراِمام اَبوداود اِبن نجاح (وفات: ٤٩٦ھ ) کا اِتفاق ہے، اِن کلمات کے رسم میں اُن کی بیان کردہ متفقہ روایت و مذہب سے سرِ مو بھی رُوگردانی نہیں کی گئی۔ 
٭  وہ قرآنی کلمات جن میں شیخین (دانی واَ بو داود) کاآپس میں اِختلاف ہے، خصوصًا وہ قرآنی کلمات جن میں حذف واِثبات کااِختلاف ہے، اِس طرح کہ اِمام دانی  اِن میں اِثبات ِالف کے قائل جبکہ اِمام اَبو داود اِن میں حذف ِ الف کے قائل ہیں، ایسے تمام کلمات میں برصغیر کے تمام مصاحف خواہ وہ قلمی ہوں یا طبع شدہ تمام کے تمام اِمام دانی  کے منہج کے مطابق یعنی اِثبات ِ الف کے ساتھ لکھے گئے ہیں جوکہ اِمام دانی  کی روایت اور مذہب کے مطابق چھ مصاحف ِعثمانیہ میں سے کسی نہ کسی مصحف ِ عثمانی کے مطابق ہیں۔
 مثال کے طور پر جمع مذکرسالِم کے وہ الفاظ جوقرآنِ پاک میں ایک یا دو مرتبہ آئے ہیں اُن کلمات کے بارے میں اِمام دانی سے اِبن وثیق الاندلسی (وفات: ٦٥٤ھ) اوردیگرمتاخرین نے روایت کی ہے کہ اِمام دانی  ایسے الفاظ میں قلیل الدور ہونے کی وجہ سے اِثبات ِ الف کے قائل ہیں اور
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
4 اس شمارے میں 3 1
5 درس حدیث 9 1
6 وسوسوں کے متعلق سوال : 10 5
7 حکیمانہ جواب : 10 5
8 جب یہ فطرت ہوئے تو اِن کا علاج ؟ 11 5
9 حاجی عابدصاحب،بانی ٔدارُالعلوم دیوبند : 12 5
10 حضرت حاجی صاحب کی کنارہ کشی : 12 5
11 حضرت نانوتوی کا فیض اور قبولیت : 13 5
12 شیخ الحدیث مولانا یعقوب صاحب نانوتوی : 13 5
13 حضرت حاجی صاحب عظیم مربی : 14 5
14 اپنی تعریف کرنا ، کروانا : 14 5
15 آپ ۖ اپنی تعریف پر خوش ہوئے ! وجہ ؟ 15 5
16 اپنی اچھی حالت پر خوشی ؟ ایک صحابی کا واقعہ : 17 5
17 ''دِکھاوا'' بری چیز ہے : 17 5
18 اِسلام کیا ہے ؟ 19 1
19 کمزروں اور حاجت مندوں کے حقوق : 19 18
20 ایک حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے اپنی دو اُنگلیاں برابر کر کے فرمایا : 19 18
21 مسلمان پر مسلمان کا حق : 20 18
22 قصص القرآن للاطفال 22 1
23 .پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 22 22
24 ( حضرت موسٰی علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کا واقعہ ) 22 22
25 اِسلامی معاشرت 28 1
26 شوہر کے ساتھ بیوی کا کیا معاملہ ہو ؟ 28 25
27 مکتوب حضرت شیخ الحدیث بنام مفتی اعظم محمد شفیع صاحب 31 1
28 تمہید اَز حضرت شیخ الحدیث صاحب : 31 27
29 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 35 1
30 حاصلِ مطالعہ 38 1
31 مروجہ فاتحہ دِلانے والے ایک صاحب سے گفتگو : 38 30
32 برصغیر کے مصاحف کا رسم الخط 42 1
33 بر صغیرکے مصاحف کارسم الخط : 42 32
34 تصدیق صحت ِمتن 44 32
35 فقیہ ِاُمت سیّدنا حضرت عبداللہ بن مسعود 52 1
36 نام و نسب : 52 35
37 قبولِ اِسلام : 52 35
38 دولت کدہ میں بکثرت حاضری : 53 35
39 اِتباعِ سنت اور اِبن ِ مسعود رضی اللہ عنہ : 54 35
40 حضرت اِبن مسعود کے بارے میں نبی علیہ السلام کے اِرشادات : 54 35
41 قرآن اور اِبن مسعود : 56 35
42 حضرت علی کے نزدیک حضرت اِبن مسعود کا مقام : 59 35
43 اِرشادات ِعالیہ : 59 35
44 فقہ حنفی کا مأخذ : 60 35
45 کوفہ کی علمی مرکزیت : 60 35
46 حضرت علی کے نزدیک علمائِ کوفہ کا مقام : 61 35
47 اِمام اَحمدبن حنبل کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
48 اِمام بخاری کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
49 وفات : 62 35
50 بقیہ : ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 62 29
51 اَخبار الجامعہ 63 1
52 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter