Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2015

اكستان

34 - 65
بہت جزائے خیر دے، اُن کے کھانے کا اِنتظام میرے کتب خانہ سے کرتے رہتے ہیں، اِسی طرح میری تمنا ہے کہ ہرمدرسہ میں دو چار ذاکرین مسلسل ضرور رہیں کہ داخلی اورخارجی فتنوں سے بہت اَمن کی اُمید ہے، ورنہ مدارس میں جو داخلی اور خارجی فتنے بڑھتے جارہے ہیں اَکابرکے زمانہ سے جتنا بُعد ہوتاجائے گا اُس میں اِضافہ ہی ہوگا۔ 
اِس ناکارہ کو نہ تحریر کی عادت نہ تقریر کی ، آپ جیسا یا مولانا بنوری صاحب جیسا کوئی شخص میرے مافی الضمیر کوزیادہ وضاحت سے لکھتا تو شاید اہلِ مدارس کے اُوپر اِس مضمون کی اہمیت زیادہ پیدا ہوجاتی، اِس ناکارہ کے رسالہ فضائلِ ذکر میں حافظ اِبن قیم رحمة اللہ علیہ کی کتاب '' الوابل الصیب'' سے ذکر کے سو (١٠٠) کے قریب فوائد نقل کیے گئے ہیں جن میں شیطان سے حفاظت کی بہت سی وجوہ ذکر کی گئی ہیں، شیاطینی اَثر ہی سارے فتنہ و فساد کی جڑ ہے، فضائلِ ذکر سے یہ مضمون بھی اگر آنجناب سن لیں تو میرے مضمونِ بالا کی تقویت ہوگی،اِس کے بعد میرا مضمون تو اِس قابل نہیں جو اہلِ مدارس پرکچھ اَثر اَنداز ہوسکے، آپ میری درخواست کو زور دار الفاظ میں نقل کرا کراپنی یامیری طرف سے بھیج دیں تو شاید کسی پر اَثر ہو جائے۔ 
دارُالعلوم، مظاہرِ علوم، شاہی مسجد کے اِبتدائی حالات آپ کومجھ سے زیادہ معلوم ہیں کہ کن صاحب ِ نسبت اَصحاب ِ ذکرکے ہاتھوں اِن کی اِبتداء ہوئی ہے، اُن ہی کی برکات سے یہ مدارس اَب تک چل رہے ہیں، یہ ناکارہ دُعاؤں کا محتاج ہے، بالخصوص حسنِ خاتمہ کاکہ گور میں پاؤں لٹکائے بیٹھا ہے۔   فقط والسلام 
حضرت شیخ الحدیث (بقلم حبیب اللہ )  ٣٠ نومبر ١٩٧٥ء  مکہ مکرمہ 
(ماخوذ اَز  :  تربیت السالکین)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
4 اس شمارے میں 3 1
5 درس حدیث 9 1
6 وسوسوں کے متعلق سوال : 10 5
7 حکیمانہ جواب : 10 5
8 جب یہ فطرت ہوئے تو اِن کا علاج ؟ 11 5
9 حاجی عابدصاحب،بانی ٔدارُالعلوم دیوبند : 12 5
10 حضرت حاجی صاحب کی کنارہ کشی : 12 5
11 حضرت نانوتوی کا فیض اور قبولیت : 13 5
12 شیخ الحدیث مولانا یعقوب صاحب نانوتوی : 13 5
13 حضرت حاجی صاحب عظیم مربی : 14 5
14 اپنی تعریف کرنا ، کروانا : 14 5
15 آپ ۖ اپنی تعریف پر خوش ہوئے ! وجہ ؟ 15 5
16 اپنی اچھی حالت پر خوشی ؟ ایک صحابی کا واقعہ : 17 5
17 ''دِکھاوا'' بری چیز ہے : 17 5
18 اِسلام کیا ہے ؟ 19 1
19 کمزروں اور حاجت مندوں کے حقوق : 19 18
20 ایک حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے اپنی دو اُنگلیاں برابر کر کے فرمایا : 19 18
21 مسلمان پر مسلمان کا حق : 20 18
22 قصص القرآن للاطفال 22 1
23 .پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 22 22
24 ( حضرت موسٰی علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کا واقعہ ) 22 22
25 اِسلامی معاشرت 28 1
26 شوہر کے ساتھ بیوی کا کیا معاملہ ہو ؟ 28 25
27 مکتوب حضرت شیخ الحدیث بنام مفتی اعظم محمد شفیع صاحب 31 1
28 تمہید اَز حضرت شیخ الحدیث صاحب : 31 27
29 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 35 1
30 حاصلِ مطالعہ 38 1
31 مروجہ فاتحہ دِلانے والے ایک صاحب سے گفتگو : 38 30
32 برصغیر کے مصاحف کا رسم الخط 42 1
33 بر صغیرکے مصاحف کارسم الخط : 42 32
34 تصدیق صحت ِمتن 44 32
35 فقیہ ِاُمت سیّدنا حضرت عبداللہ بن مسعود 52 1
36 نام و نسب : 52 35
37 قبولِ اِسلام : 52 35
38 دولت کدہ میں بکثرت حاضری : 53 35
39 اِتباعِ سنت اور اِبن ِ مسعود رضی اللہ عنہ : 54 35
40 حضرت اِبن مسعود کے بارے میں نبی علیہ السلام کے اِرشادات : 54 35
41 قرآن اور اِبن مسعود : 56 35
42 حضرت علی کے نزدیک حضرت اِبن مسعود کا مقام : 59 35
43 اِرشادات ِعالیہ : 59 35
44 فقہ حنفی کا مأخذ : 60 35
45 کوفہ کی علمی مرکزیت : 60 35
46 حضرت علی کے نزدیک علمائِ کوفہ کا مقام : 61 35
47 اِمام اَحمدبن حنبل کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
48 اِمام بخاری کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
49 وفات : 62 35
50 بقیہ : ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 62 29
51 اَخبار الجامعہ 63 1
52 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter