Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2015

اكستان

23 - 65
گے، حضرت موسٰی علیہ السلام وہاں سے چل پڑے تاکہ مجمع البحرین (دو دریائوں کے جمع ہونے کی جگہ) پہنچ جائیں اور اللہ کے حکم کے مطابق اُن سے ملاقات کریں، جب آپ مجمع البحرین پہنچے توآپ پر غنودگی طاری ہوگئی اورآپ سوگئے، اِسی دوران بارش ہوگئی اور جس ٹوکری میں مچھلی رکھی ہوئی تھی اُس پر بھی بارش کا پانی پڑا جس سے مچھلی زندہ ہوگئی اور ٹوکری سے نکل کر سمندر میں تیرنے لگی ،جب حضرت موسٰی علیہ السلام بیدار ہوئے تو اپنے خادم کولے کر چل پڑے کچھ دیر بعد آپ کو تھکا وٹ اور بھوک  محسوس ہوئی تو آپ نے اپنے خادم سے فرمایا  : 
(اٰ تِنَا غَدَآئَ نَا)(سُورة الکھف :  ٦٢)
''لا  !  ہمارے پاس ہمارا کھانا۔''
تب خادم کویادآیاکہ مچھلی توٹوکری سے نکل کر دریا میں کود گئی تھی لیکن شیطان نے یہ بات اُن کے ذہن سے اِس طرح نکالی کہ وہ حضرت موسٰی علیہ السلام کوبتا ہی نہ سکے۔حضرت موسٰی علیہ السلام سمجھ گئے کہ عنقریب منزلِ مقصود تک پہنچنے والے ہیں جہاں حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات ہوگی، آپ نے اپنے خادم سے فرمایا یہی وہ مقام ہے جس کی ہمیں تلاش تھی، آؤ میرے ساتھ وہاں چلو جہاں مچھلی  گم ہوئی تھی، جب آپ وہاں پہنچے تو آپ نے ایک دُبلے پتلے گہری آنکھوں والے شخص کو دیکھا جن کے چہرے سے تقویٰ جھلک رہا تھا۔ حضرت موسٰی علیہ السلام نے اُنہیں کہا اَلسلام علیکم یا عبداللہ (اے اللہ کے بندے تجھ پر سلامتی ہو) حضرت خضر علیہ السلام نے فرمایا: وعلیک السلام یا موسٰی یا نبی بنی اِسرائیل (وعلیکم السلام اے موسٰی اے بنی اِسرائیل کے نبی)حضرت موسٰی علیہ السلام کو تعجب ہوا، آپ نے پوچھا آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ میں موسٰی ہوں، حضرت خضر علیہ السلام نے فرمایا آپ کے متعلق مجھے اُس ہستی نے بتایا جس نے میرے بارے میں آپ کو خبر دی پھر اُنہوں نے آپ کی طرف غور سے دیکھتے ہوئے فرمایا  :  اے موسٰی آپ کیا چاہتے ہیں  ؟  حضرت موسٰی علیہ السلام نے فرمایا میں آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں کہ آپ کو جو علم حاصل ہے آپ مجھے سکھائیں، مجھے اللہ تعالیٰ نے آپ کے پاس بھیجا ہے تاکہ میں آپ کی اِتباع کروں اور آپ سے علم سیکھوں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
4 اس شمارے میں 3 1
5 درس حدیث 9 1
6 وسوسوں کے متعلق سوال : 10 5
7 حکیمانہ جواب : 10 5
8 جب یہ فطرت ہوئے تو اِن کا علاج ؟ 11 5
9 حاجی عابدصاحب،بانی ٔدارُالعلوم دیوبند : 12 5
10 حضرت حاجی صاحب کی کنارہ کشی : 12 5
11 حضرت نانوتوی کا فیض اور قبولیت : 13 5
12 شیخ الحدیث مولانا یعقوب صاحب نانوتوی : 13 5
13 حضرت حاجی صاحب عظیم مربی : 14 5
14 اپنی تعریف کرنا ، کروانا : 14 5
15 آپ ۖ اپنی تعریف پر خوش ہوئے ! وجہ ؟ 15 5
16 اپنی اچھی حالت پر خوشی ؟ ایک صحابی کا واقعہ : 17 5
17 ''دِکھاوا'' بری چیز ہے : 17 5
18 اِسلام کیا ہے ؟ 19 1
19 کمزروں اور حاجت مندوں کے حقوق : 19 18
20 ایک حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے اپنی دو اُنگلیاں برابر کر کے فرمایا : 19 18
21 مسلمان پر مسلمان کا حق : 20 18
22 قصص القرآن للاطفال 22 1
23 .پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 22 22
24 ( حضرت موسٰی علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کا واقعہ ) 22 22
25 اِسلامی معاشرت 28 1
26 شوہر کے ساتھ بیوی کا کیا معاملہ ہو ؟ 28 25
27 مکتوب حضرت شیخ الحدیث بنام مفتی اعظم محمد شفیع صاحب 31 1
28 تمہید اَز حضرت شیخ الحدیث صاحب : 31 27
29 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 35 1
30 حاصلِ مطالعہ 38 1
31 مروجہ فاتحہ دِلانے والے ایک صاحب سے گفتگو : 38 30
32 برصغیر کے مصاحف کا رسم الخط 42 1
33 بر صغیرکے مصاحف کارسم الخط : 42 32
34 تصدیق صحت ِمتن 44 32
35 فقیہ ِاُمت سیّدنا حضرت عبداللہ بن مسعود 52 1
36 نام و نسب : 52 35
37 قبولِ اِسلام : 52 35
38 دولت کدہ میں بکثرت حاضری : 53 35
39 اِتباعِ سنت اور اِبن ِ مسعود رضی اللہ عنہ : 54 35
40 حضرت اِبن مسعود کے بارے میں نبی علیہ السلام کے اِرشادات : 54 35
41 قرآن اور اِبن مسعود : 56 35
42 حضرت علی کے نزدیک حضرت اِبن مسعود کا مقام : 59 35
43 اِرشادات ِعالیہ : 59 35
44 فقہ حنفی کا مأخذ : 60 35
45 کوفہ کی علمی مرکزیت : 60 35
46 حضرت علی کے نزدیک علمائِ کوفہ کا مقام : 61 35
47 اِمام اَحمدبن حنبل کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
48 اِمام بخاری کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
49 وفات : 62 35
50 بقیہ : ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 62 29
51 اَخبار الجامعہ 63 1
52 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter