Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014

اكستان

9 - 65
دارُالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی اَبو القاسم نعمانی نے کہا کہ اَمریکہ کا حمایت یافتہ اِسرائیل جس طرح فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر وحشت ناک جان لیوا حملے کر رہا ہے اِس سے تمام اِنسانیت شرمسار ہے اور اُس نے دہشت گردی اور درندگی کی تمام حدوں کو پار کردیا ہے اِس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے ،وہ کم ہے ۔ 
مولانا نے کہا کہ جس طرح دُنیا کے اِنصاف پسند عوام فلسطین کی حمایت اور اِسرائیل کی جارحیت کے خلاف آواز اُٹھا رہے ہیں اِسی طرح ہندوستان اِیران اور عرب حکومتوں کو بھی اِجتماعی طور پر صدائے اِحتجاج بلند کرنا چاہیے، مولانا اَبو القاسم نعمانی نے کہا کہ اگرچہ اَقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل جیسے اِدارے اَمریکہ کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہیں لیکن ہم پھر بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ِ ہند اِسرائیل کی اِس سفاکی اور درندگی کو روکنے کے لیے اَقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل کا ہنگامی اِجلاس طلب کرنے کا مطالبہ رکھے۔
 مہتمم دارُالعلوم دیوبند نے کہا کہ ماضی میں ہندوستان اور فلسطین کی دوستی دُنیا میں باہمی اُخوت کی ایک مثال تھی، اِنسانی اِقدار کی بنیاد پر ہندوستان کی خارجہ پالیسی فلسطین نوازی پر مبنی رہی ہے چونکہ فلسطین کی حمایت کا معاملہ در اَصل مذہب کی بنیادوں پر نہیں بلکہ بقائے اَمن اور اِنسانی تحفظ کا مسئلہ ہے اِس لیے ہمارا ملک اِنصاف پسندی اور اِنسانیت نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے ماضی میں فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے ،اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی قدیم روایات، اِنسانی اِقدار اور فلسطین دوستی کا پاس رکھتے ہوئے اِسرائیل کی جارحیت کے خلاف صدائے اِحتجاج بلند کرے اور فلسطین کے مظلومین کی حمایت کے لیے آگے آئے نیز اِسرائیل کی دہشت گردی کے پیش ِ نظر اُس سے سفارتی رشتے منقطع کرنے کی پالیسی پر سنجیدگی سے غور و خوض اور اِقدام کرے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 بعد درسِ حدیث 11 1
5 مسلَّمہ سفارتی قانون کی پامالی : 12 4
6 خط مبارک کی بے اِدبی کا وبال : 13 4
7 یزید کاآغاز و اَنجام دونوں برے : 14 4
8 مدینہ منورہ میں صحابی کا بے دردی سے قتل : 14 4
9 اہلِ مدینہ سے مکرو فریب کا وبال : 16 4
10 پنجاب کا خطہ اور سپہ گری : 16 4
11 عوام میں جہاد کی رُوح اور ہندوستان کا لرزنا : 17 4
12 جہاد کو ترک کر دینے کا وبال : 18 4
13 جہاد کو منسوخ کرنے کی اَنگریز کی کوشش : 18 4
14 سیاسی اِستفتاء کا سیاسی جواب : 18 4
15 اَنگریز کا خود ساختہ نبی اور مفتی : 19 4
16 نام کا جہاد بھی کام دِکھا دیتا ہے : 19 4
17 ''تقدیر'' پر اِیمان : 21 4
18 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
19 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 22 18
20 قصص القرآن للاطفال 26 1
21 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 26 20
22 ( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 26 20
23 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
24 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 23
25 حضرت عثمان کے متعلق صحابہ کرام کے بعض اَقوال : 31 23
26 بقیہ : حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ 34 20
27 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 35 1
28 فرقہ واریت کا سدباب کیسے ؟ 35 27
29 اِسلامی معاشرت 40 1
30 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 40 29
31 اَولیاء اور والدین کا فرض : 40 29
32 نکاح ِبیوگان : 41 29
33 نکاح کی تقریب : 41 29
34 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 43 1
35 فضائل سورۂ اِخلاص 43 34
36 یومِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 43 34
37 ڈیجیٹل تصویر 45 1
38 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاوٰی 45 37
39 تصویر سے متعلق ایک اور فتوٰی 48 37
40 تصویر کشی وتصویر سازی 49 37
41 تصویر سے متعلق ایک اور فتویٰ 50 37
42 حاصلِ مطالعہ 52 1
43 اِنشاء اللہ کہہ لیا ہوتا : 52 42
44 جاہل مجیب : 52 42
45 بقیہ : اِسلام کیا ہے 53 18
46 حضرت مولانا سیّد محمد اَصلح صاحب اَلحسینی 54 1
47 مکتوبِ گرامی 63 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter