Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014

اكستان

21 - 65
ہم میں بالکل نہیں ہیں ، یہ کام کس کے ہیں  ؟  یہ ایک دو کے بھی نہیں، یہ کام ہیں حکومت کے اور فرض ہے حکومت پر جہاد کی تیاری ، یہ اِمام کے فرائض میںہے اِمام عادِل ہو تو بھی جہاد کا جب حکم دے تو ٹھیک ہے اور اگر عادِل نہیں بھی ہے اور حکم جہاد کا دے رہا ہے تو اُس کے جھنڈے کے نیچے بھی جہاد ہوگا جہاد کیا جائے گا۔
''تقدیر'' پر اِیمان  :
 آقائے نامدار  ۖ نے فرمایا   وَالْاِیْمَانُ بِالْاَقْدَارِ   ١  یہ بھی بڑا ضروری ہے تقدیر پر اِیمان۔ اور اِس سے اِنسان کو بڑا صبر ملتا ہے بڑا ثبات بڑی پائیداری اور بہت تحمل ،برداشت ،تقدیر پر اِیمان(کی برکت سے) ۔اَب تقدیر ہمیں نظر نہیں آتی مگر اِیمان کی وجہ سے ایسے ہے جیسے نظر آرہی ہو ہمیں اُس پر اِیمان رکھنا بتایا گیا ،یہ نہیں ہے کہ تمہیں نظر آجائے گا لکھا ہوا ،لکھا ہوا نظر آجائے تو پھر دارُالامتحان ہی نہ رہے اور نیک کو(اپنا اَنجام) نیک نظر آجائے تو وہ کرے ہی نہ نیکی اور برے کو(اپنے اَنجام کی ) برائی نظر آجائے کہ اَنجام برا ہوگا تووہ نیکی ہی نہ کرے کہ اَنجام تو خراب ہونا ہی ہے لہٰذاوہ  تو مخفی ہیں سب چیزیں، آپ کو اپنی سمجھ کے مطابق جو اَعمال کرنے ہیں وہ آقائے نامدار  ۖ  نے بتلائے ہیں اُن میں یہ ایک عقیدہ ہے کہ تقدیر پر اِیمان رکھو۔ 
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضااور فضل سے دُنیا اورآخرت میں نوازے ، آمین۔ اِختتامی دُعا .... 
دُعائے صحت کی اَپیل
جامعہ مدنیہ جدید کے معاونِ خصوصی ڈیرہ اِسماعیل خان کے حاجی غلام مصطفی صاحب کچھ عرصہ سے علیل ہیں،اُن کی اور دیگر بیماروں کی صحت یابی کے لیے قارئین سے خصوصی دُعاؤں کی درخواست ہے۔(اِدارہ)

  ١   مشکوہ شریف کتاب الایمان رقم الحدیث ٥٩

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 بعد درسِ حدیث 11 1
5 مسلَّمہ سفارتی قانون کی پامالی : 12 4
6 خط مبارک کی بے اِدبی کا وبال : 13 4
7 یزید کاآغاز و اَنجام دونوں برے : 14 4
8 مدینہ منورہ میں صحابی کا بے دردی سے قتل : 14 4
9 اہلِ مدینہ سے مکرو فریب کا وبال : 16 4
10 پنجاب کا خطہ اور سپہ گری : 16 4
11 عوام میں جہاد کی رُوح اور ہندوستان کا لرزنا : 17 4
12 جہاد کو ترک کر دینے کا وبال : 18 4
13 جہاد کو منسوخ کرنے کی اَنگریز کی کوشش : 18 4
14 سیاسی اِستفتاء کا سیاسی جواب : 18 4
15 اَنگریز کا خود ساختہ نبی اور مفتی : 19 4
16 نام کا جہاد بھی کام دِکھا دیتا ہے : 19 4
17 ''تقدیر'' پر اِیمان : 21 4
18 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
19 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 22 18
20 قصص القرآن للاطفال 26 1
21 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 26 20
22 ( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 26 20
23 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
24 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 23
25 حضرت عثمان کے متعلق صحابہ کرام کے بعض اَقوال : 31 23
26 بقیہ : حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ 34 20
27 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 35 1
28 فرقہ واریت کا سدباب کیسے ؟ 35 27
29 اِسلامی معاشرت 40 1
30 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 40 29
31 اَولیاء اور والدین کا فرض : 40 29
32 نکاح ِبیوگان : 41 29
33 نکاح کی تقریب : 41 29
34 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 43 1
35 فضائل سورۂ اِخلاص 43 34
36 یومِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 43 34
37 ڈیجیٹل تصویر 45 1
38 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاوٰی 45 37
39 تصویر سے متعلق ایک اور فتوٰی 48 37
40 تصویر کشی وتصویر سازی 49 37
41 تصویر سے متعلق ایک اور فتویٰ 50 37
42 حاصلِ مطالعہ 52 1
43 اِنشاء اللہ کہہ لیا ہوتا : 52 42
44 جاہل مجیب : 52 42
45 بقیہ : اِسلام کیا ہے 53 18
46 حضرت مولانا سیّد محمد اَصلح صاحب اَلحسینی 54 1
47 مکتوبِ گرامی 63 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter