ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014 |
اكستان |
|
کہ بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں تھے لیکن اِنتقال کے بعد وہ عطر آپ کے کفن پر اِستعمال کیا گیا ۔ آخر میںحضرت مولانا کے نام حضرت شیخ الاسلام نوراللہ مرقدہ کا ایک گرامی نامہ درج کر رہا ہوں جو حضرت مولانا نے میری خواہش پر مجھ کو عطا فرمایا تھا اور اِسی پر مضمون ختم کرتا ہوں ۔ مکتوبِ گرامی عزیزم سلمکم اللّٰہ تعالٰی اَلسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مزاج شریف۔ آپ کے متعدد والا نامجات خوش کن اور اَندوہ اَفگن ہر طرح کے آئے، میرے عزیز رنج کرنا نہایت غلطی ہے،( مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ فِی الْاَرْضِ وَلَآ فِیْ اَنْفُسِکُمْ اِلَّا فِیْ کِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَھَا اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْر o لِّکَیْلَا تَاْسَوْا عَلٰی مَا فَاتَکُمْ وَلَا تَفْرَحُوْا بِمَآ اٰتٰکُمْ )تقدیراتِ اِلٰہیہ میں چوں چراں رنج وغم کرنا نہایت غلطی ہے ہم کواَسباب میں کوشش کرنی چاہیے ناکامی ہو تو کبیدۂ خاطر نہ ہونا چاہیے، اگر ایک دروازہ بندہوا ہے تو دُوسرا کھلے گا جس نے پیدا کیا ہے رزق دے گا۔ اپنے اَفعال و اَقوال شریعت اور سنت ِنبویہ (علی صاحبہا الصلوة والتحیة) کے مطابق کیجئے، وہیں رہ کر مشاغلِ علمیہ میں مشغول ہوجیئے۔ حضرت قاضی ١ صاحب کے زیرِ نظر بہت سے مدارس ہیں، بلا تنخواہ کتابیں پڑھائیے تا آنکہ لیاقت درست ہوجائے۔ صبر کن حافظ بسختی روز و شب عاقبت روزے بیابی کام را جناب قاضی صاحب زیدمجدہم اور مولانا ریاض الدین صاحب کی خدمت میں میرا سلام اور اِستدعائِ دُعا عرض کر دیں، دعواتِ صالحہ سے فراموش نہ فرمائیے۔ والسلام ننگ ِاَسلاف حسین اَحمد غفرلہ ١٠ شعبان ١٣٥٥ھ/ ٢٧ اَکتوبر ١٩٣٦ئ