Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014

اكستان

8 - 65
 قارئین ِ کرام  !  ذرا سوچیے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ صحابہ کی اِس جماعت کی تعداد میں کمی     بے سرو ساما نی کے باوجود کفار اور اُن کے سرداروں کے حوصلے بلند ہونے کے بجائے گھٹ کیوں گئے  ؟  بزدلی نے کیوں دبوچ لیا  ؟  دُنیاوی نقطہ نظر سے تو ہونا یہ چاہیے تھا کہ بزدلی ہوتی بھی توختم ہوکر شیری آجاتی نہ کوئی وہم رہتا نہ وسوسہ مگر ہو یہ رہا ہے کہ سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے سرکنے اورکھسکنے کی سوجھنی شروع ہوگئی  !  
سوائے اِس کے اور کیا کہا جا سکتا ہے کہ ایک نادیدہ ''رسی'' تعلق مع اللہ کی اپنا کام دکھا رہی تھی، آپس کے اِتفاق واِتحاد کے سمندر میں کفار کے حوصلے نمک کے ڈلوں کی مانند گھلنا شروع ہوگئے تھے۔ 
کیا ہی اچھا ہو کہ یہ آسمانی مضامین ہمارے ملک کے سکولوں ، کالجوں، فوجی تربیت گاہوں میں فوج کے اَفسروں اور جوانوں کی تعلیم کا حصہ ہوں اور سیاسیات کے نصاب اِن نورانی تعلیمات سے منور ہوں جس کی برکت سے مسلمانوں کے قائدین اور جرنیلوں کے دماغوں سے کفریہ نظام کی زہریلی کائی چھٹ جائے اور ہاتھوں پیروں کا دم خم بحال ہوکر اپنے تن کا بوجھ خود سہارنے کے قابل ہوجائیں۔ 
٭
فلسطین میں یہودیوں کی بربریت کو کئی دہائیاں بیت گئیں مگر عالمِ اِسلام ہے کہ سویا پڑا ہے، نیند میں بڑبڑاتے ہیں اِسی کو قراردادِ مذمت قرار دے کر اِسی پر اِکتفاء کو کافی گردانتے ہیں۔ رمضان المبارک میں یہودیوں کے ظلم و ستم میں مزید اِضافہ ہوگیا ہے اِس موقع پر دارُالعلوم دیوبند کی طرف سے ایک    قرار دادِ مذمت جاری کی گئی ہے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ قارئین ِ کرام کی خدمت میں پیش کر دی جائے۔ 
پریس نوٹ 
اَلتاریخ  :  ١٣جولائی ٢٠١٤ئ
دارُالعلوم دیوبند نے فلسطین کے معصوم اور نہتے اِنسانوں پر اِسرائیل کی جارحانہ کارروائی اور بمباری کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اَقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل سے ہنگامی اِجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اَب وقت آگیا ہے کہ اِسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے اور اِس کے مراسم پر عالمی پابندی عائد کی جائے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 بعد درسِ حدیث 11 1
5 مسلَّمہ سفارتی قانون کی پامالی : 12 4
6 خط مبارک کی بے اِدبی کا وبال : 13 4
7 یزید کاآغاز و اَنجام دونوں برے : 14 4
8 مدینہ منورہ میں صحابی کا بے دردی سے قتل : 14 4
9 اہلِ مدینہ سے مکرو فریب کا وبال : 16 4
10 پنجاب کا خطہ اور سپہ گری : 16 4
11 عوام میں جہاد کی رُوح اور ہندوستان کا لرزنا : 17 4
12 جہاد کو ترک کر دینے کا وبال : 18 4
13 جہاد کو منسوخ کرنے کی اَنگریز کی کوشش : 18 4
14 سیاسی اِستفتاء کا سیاسی جواب : 18 4
15 اَنگریز کا خود ساختہ نبی اور مفتی : 19 4
16 نام کا جہاد بھی کام دِکھا دیتا ہے : 19 4
17 ''تقدیر'' پر اِیمان : 21 4
18 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
19 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 22 18
20 قصص القرآن للاطفال 26 1
21 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 26 20
22 ( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 26 20
23 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
24 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 23
25 حضرت عثمان کے متعلق صحابہ کرام کے بعض اَقوال : 31 23
26 بقیہ : حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ 34 20
27 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 35 1
28 فرقہ واریت کا سدباب کیسے ؟ 35 27
29 اِسلامی معاشرت 40 1
30 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 40 29
31 اَولیاء اور والدین کا فرض : 40 29
32 نکاح ِبیوگان : 41 29
33 نکاح کی تقریب : 41 29
34 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 43 1
35 فضائل سورۂ اِخلاص 43 34
36 یومِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 43 34
37 ڈیجیٹل تصویر 45 1
38 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاوٰی 45 37
39 تصویر سے متعلق ایک اور فتوٰی 48 37
40 تصویر کشی وتصویر سازی 49 37
41 تصویر سے متعلق ایک اور فتویٰ 50 37
42 حاصلِ مطالعہ 52 1
43 اِنشاء اللہ کہہ لیا ہوتا : 52 42
44 جاہل مجیب : 52 42
45 بقیہ : اِسلام کیا ہے 53 18
46 حضرت مولانا سیّد محمد اَصلح صاحب اَلحسینی 54 1
47 مکتوبِ گرامی 63 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter