Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014

اكستان

12 - 65
سپر پاوریں آ گئیں، ایک اِیران کی تھی اورایک تھی رُوم کی، رُومی سلطنت اِیران پر بھی بھاری آئی تھی، جب صلح حدیبیہ ہوئی ہے یعنی سن ٦ ہجری میں اِنہوں نے اِیران کے مقابلے کی تیاری کی جوابی کار روائی کی اور غالب آگئے۔
مسلَّمہ سفارتی قانون کی پامالی  :
 لیکن رسول اللہ  ۖ سے اِنہوںنے چھیڑ چھاڑ شروع کردی، آقائے نامدا ر  ۖ  کا ایک فرستادہ تھا جسے آپ نے پیغام دے کر بھیجا تھا وہ صحابی تھے اُن کو شرجیل نامی ایک شخص نے جو سردار تھا قبائلی علاقے کا جیسے پاکستان اور اَفغانستان کے درمیان قبائلی حصہ ہے پہلے وہ ہندوستان اَفغانستان کے درمیان تھا قبائلی حصہ لیکن آزاد شمار ہوتا تھا مگر زیرِاَثر اَنگریزوں ہی کے تھا اَنگریز اُن میں کسی کو ''مَلَکْ'' کا خطاب کسی کو کچھ دیتے رہتے تھے، اِسی طرح سے شام اور عرب کے درمیان ایک حصہ تھا اُس میں بھی یہی تھا کہ آزاد علاقہ تھا سردار تھے عربی بھی جانتے تھے اور رُومی بھی جانتے تھے جیسے اَٹک کے بعض علاقوں کے وہ بھی بول لیتے ہیں پشتو اور جیسے پشاور کے علاقے کے ''ہندکو ''بول لیتے ہیں  پنجابی بول لیتے ہیں اِس طرح یہ لوگ بھی تھے عربی بھی بول لیتے تھے اور وہ بھی، تو یہ صحابی، رسولِ کریم  علیہ الصلٰوة والسلام کا نامۂ مبارک لے کر جارہے تھے کہ درمیان میں اُس شخص نے اِن کو شہید کردیا، اِس کے بدلے کے لیے وہ لڑائی ہوئی تھی جس کا نام'' غزوہ ٔ موتہ'' ہے اُس میں مسلمان تھوڑے تھے تین ساڑھے تین ہزار تھے اور ہرقل اِس علاقے کا دورہ کر رہا تھا اَرضِ بلقاء کے قریب قریب کا، اِن لوگوں نے ہرقل سے اِمداد چاہی اُس نے اِمداد دے دی وہ ایک لاکھ آدمی دے دیے فوج دے دی، مسلمانوں کو اُن سے مقابلے میں بہت ہی دُشواری پیش آئی اور ایک بھی نہ بچتا لیکن تدبیر کی گئی حضرت خالد   رضی اللہ عنہ نے ایسی تدبیر کی کہ بچ جائیں ،باقی نقصان بڑے بڑے صحابہ کرام شہید ہوئے، رسول اللہ  ۖ  کے چچا زاد بھائی حضرت جعفر رضی اللہ عنہ شہید ہوئے جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بڑے تھے عمر میں دس سال، حضرت عبداللہ اِبن رواحہ شہید ہوئے اور حضرت زید بھی شہید ہوئے، رسول اللہ  ۖ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 بعد درسِ حدیث 11 1
5 مسلَّمہ سفارتی قانون کی پامالی : 12 4
6 خط مبارک کی بے اِدبی کا وبال : 13 4
7 یزید کاآغاز و اَنجام دونوں برے : 14 4
8 مدینہ منورہ میں صحابی کا بے دردی سے قتل : 14 4
9 اہلِ مدینہ سے مکرو فریب کا وبال : 16 4
10 پنجاب کا خطہ اور سپہ گری : 16 4
11 عوام میں جہاد کی رُوح اور ہندوستان کا لرزنا : 17 4
12 جہاد کو ترک کر دینے کا وبال : 18 4
13 جہاد کو منسوخ کرنے کی اَنگریز کی کوشش : 18 4
14 سیاسی اِستفتاء کا سیاسی جواب : 18 4
15 اَنگریز کا خود ساختہ نبی اور مفتی : 19 4
16 نام کا جہاد بھی کام دِکھا دیتا ہے : 19 4
17 ''تقدیر'' پر اِیمان : 21 4
18 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
19 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 22 18
20 قصص القرآن للاطفال 26 1
21 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 26 20
22 ( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 26 20
23 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
24 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 23
25 حضرت عثمان کے متعلق صحابہ کرام کے بعض اَقوال : 31 23
26 بقیہ : حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ 34 20
27 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 35 1
28 فرقہ واریت کا سدباب کیسے ؟ 35 27
29 اِسلامی معاشرت 40 1
30 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 40 29
31 اَولیاء اور والدین کا فرض : 40 29
32 نکاح ِبیوگان : 41 29
33 نکاح کی تقریب : 41 29
34 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 43 1
35 فضائل سورۂ اِخلاص 43 34
36 یومِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 43 34
37 ڈیجیٹل تصویر 45 1
38 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاوٰی 45 37
39 تصویر سے متعلق ایک اور فتوٰی 48 37
40 تصویر کشی وتصویر سازی 49 37
41 تصویر سے متعلق ایک اور فتویٰ 50 37
42 حاصلِ مطالعہ 52 1
43 اِنشاء اللہ کہہ لیا ہوتا : 52 42
44 جاہل مجیب : 52 42
45 بقیہ : اِسلام کیا ہے 53 18
46 حضرت مولانا سیّد محمد اَصلح صاحب اَلحسینی 54 1
47 مکتوبِ گرامی 63 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter