ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014 |
اكستان |
|
کے بڑے قریبی حضرات ،رشتہ دار بھی اور اِن پر رسول اللہ ۖ کا صدمہ بہت رہا ہے بہت ہوا صدمہ کہ آنسو بھی بہے ہیں رسول اللہ ۖ کے، یہ(اِنتقامی اور تادیبی حملہ) بھی کامیاب نہ ہوا ،بس اِتنا کامیاب ہوا ہے کہ اپنے آپ کو بچا سکے تو ضرورت تھی کہ اِس(کا پورا بدلہ چکانے) کے لیے تیاری کی جائے تو پھر تیاری ہی میں تھے رسول اللہ ۖ اور لشکر روانہ فرمانے والے ہی تھے کہ وفات ہو گئی پھر اَبو بکر رضی اللہ عنہ نے وہ لشکر بھیجا ،اُسی لشکر نے بڑھتے بڑھتے بڑھتے ہرقل کی سلطنت کا خاتمہ کردیا، اللہ کی اِتنی تائید تھی۔ خط مبارک کی بے اِدبی کا وبال : اور یہ اِیران کا جو بادشاہ تھا اِس نے بدتمیزی کی سفیر کے ساتھ گستاخی کی بدسلوکی کی والا نامے کے ساتھ گستاخی کی کہ اُسے چاک کردیا ، رسول اللہ ۖ کو اِس بدتمیزی پر بہت زیادہ خفگی ہوئی اور دُعا اُن کے لیے ایسی کی کہ یُمَزَّقُوْا کُلَّ مُمَزَّقْ ١ کہ یہ بھی سارے پارہ پارہ ہو جائیں۔ تو بادشاہ کو اُس کے بیٹے نے مار دیا ،بیٹے کو پھر اور لوگوں نے ماردیا بادشاہ ہی نے بلکہ ایسا اِنتظام کردیا کہ ایک دوا پہ نام لکھ دیا ،تھی وہ زہر، اُس نے وہ دوا کھائی اور وہ مر گیا اُس کے بعد بادشاہ بنانے کے لیے کوئی آدمی نہیں ملتا تھا تو شاہی خاندان کی ایک عورت کو اُنہوں نے بادشاہ بنایا، رسول اللہ ۖ کو بھی اِطلاع اِس کی ملتی رہی اور یہ بھی اِرشاد فرمایا کہ کَیْفَ یُفْلِحُ قَوْم وَلَّوْ اَمْرَہُمُ امْرَأَةً یا لَنْ یُّفَلِحَ قَوْم وَلَّوْ اَمْرَہُمُ امْرَأَةً اِنہوںنے سارے معاملات عورت کے ذمہ کردیے کیسے کامیاب ہوں گے ؟ جہاں عورت تابع ہو مردوں کے مشورے کے وہ تو ٹھیک ہے وہ چل جاتی ہے اُس کو فقہاء نے لکھا ہے وہ پارلیمانی نظام ہے کیونکہ وہ پابند ہوتی ہے، اُن کے عدمِ اِعتماد کے ووٹ سے ہٹ سکتی ہے، پارٹی کی پابند ہوگی لیکن اگر ایسے نہ ہو ڈکٹیٹر ہو تووہ تو پھر تباہی کی طرف لے جائے گی ،وہ ختم کردے گا اُس قوم کو۔ اَب اِن(اِیرانیوں) سے بھی جہاد چلا اِن کی طرف پہنچے ہیں حضرت خالد اِبن الولید رضی اللہ عنہ، ١ بخاری شریف کتاب العلم رقم الحدیث ٦٤