ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور) جامعہ مدنیہ جدید کے 174 طلباء نے وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ اِمتحانات میں شرکت کی جس میں مجموعی طور پر جامعہ کا رزلٹ 69 فیصد رہا جبکہ دورہ حدیث شریف کے ایک طالب علم محمد اللہ ولد ولایت خان نے صوبہ پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وفیات ٥جولائی کوجامعہ مدنیہ جدید کے بواب عبدالعزیز کی اہلیہ اَچانک وفات پا گئیں۔ تاخیر سے موصولہ خبر کے مطابق جناب محمد اعظم صاحب صدیقی کے بڑے بہنوئی کراچی میں وفات پاگئے۔ ١٧جولائی کو جناب نوید رضا صاحب کی نانی صاحبہ ٨٥برس کی عمر پاکر طویل علالت کے بعد وفات پا گئیں۔ ٢١جولائی کو حضرت مولانا نافع گل صاحب رحمة اللہ علیہ کی صاحبزادی طویل علالت کے بعد پشاور میںاِنتقال فرما گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فر ماکر جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ،آمین۔ ض ض ض