Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014

اكستان

6 - 65
اُنہوں نے خود بھی غور کیا کہ تجارتی قافلہ کی حفاظت کے لیے ہم روانہ ہوئے تھے وہ مقصد پورا ہوگیا، اَبوجہل نے یہاں پہنچ کر جشن کا اِرادہ کیا تھا اِس کا اِمکان نہیں رہا  اَب جنگ کا بہانہ اَگر ہے تو صرف'' حضرمی'' کا خون ہے، عرب کے دستور کے مطابق یہ ہو سکتا ہے کہ خون بہا دِلوادیا جائے اور جنگ کا قصہ ختم کیا جائے۔ 
حکیم بن حزام نے کچھ اور ساتھیوں سے بھی مشورہ کیا سب نے اِس کی تائید کی پھر وہ'' عتبہ بن ربیعہ '' کے پاس آئے۔ عتبہ قریش کا سب سے بڑا سردار سب سے بڑا رئیس اور سب سے زیادہ عمر رسیدہ تھا اُس وقت فوج کا سپہ سالار وہی تھا۔ طبیعت  ٢  کے لحاظ سے سنجیدہ اور اَمن پسند تھا ،عمرو بن حضر می کا حلیف تھا۔ عرب کے قاعدہ کے مطابق اگر کوئی حلیف اپنے پاس سے یا قاتل سے وصول کر کے (خون بہا) اَدا کردیتا تھا تو قصاص کا مطالبہ ختم ہوجاتا تھا۔ 
 حکیم بن حزام نے عتبہ کے سامنے تجویز رکھی کہ عتبہ بحیثیت ِحلیف'' حضرمی ''کا  خون بہا منظور کرلیں اور رقم اپنے پاس سے اَدا کردیں، اِس میں اُن کی نیک نامی ہوگی اور قومِ قریش مصیبت سے بچ جائے گی۔ 
(بقیہ حاشیہ ص ٥ ) اگر کوئی شخص اِس پر نظر رکھنے لگے تو اُس کی مثال ایسی ہوجاتی ہے کہ کھارہا ہے مگر پیٹ نہیں بھرتا۔ حضرت حکیم نے اِس اِرشاد کو پلے باندھ لیا اور ایسا اِستغناء اِختیار کیا کہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پھر حضرت   عمر ِ فاروق رضی اللہ عنہ بلا کر اِن کی خدمت میں اِن کا حصہ پیش کیا کرتے تھے مگر یہ معذرت کردیا کرتے تھے ، حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ حاضرین کو شاہد بنایا کرتے تھے کہ میں اِن کا حصہ پیش کر رہا ہوں مگر یہ منظور نہیں کرتے خدا کے یہاں گواہ رہنا۔ (بخاری شریف  ص ٤٤٥ ) 
  ١  اِسی موقع کی بات ہے کہ عتبہ اپنے سرخ اُونٹ پر سوار میدانِ بدر کا چکر لگا رہا تھا۔ آنحضرت  ۖ  کی نظر اُس پر پڑی تو آپ نے فرمایا فوجِ قریش میں کوئی بھلا آدمی ہے تو یہی سرخ اُونٹ والا ہے اگر اِس کے مشورہ پر عمل کریں تو اُنہیں سعادت میسر آجائے  اِنْ یَّطِیْعُوْہُ یُرْشَدُ وْا ۔ ( اِبن اِسحاق بدایہ ص ٢٠١٨ وسیرة اِبن ہشام )

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 بعد درسِ حدیث 11 1
5 مسلَّمہ سفارتی قانون کی پامالی : 12 4
6 خط مبارک کی بے اِدبی کا وبال : 13 4
7 یزید کاآغاز و اَنجام دونوں برے : 14 4
8 مدینہ منورہ میں صحابی کا بے دردی سے قتل : 14 4
9 اہلِ مدینہ سے مکرو فریب کا وبال : 16 4
10 پنجاب کا خطہ اور سپہ گری : 16 4
11 عوام میں جہاد کی رُوح اور ہندوستان کا لرزنا : 17 4
12 جہاد کو ترک کر دینے کا وبال : 18 4
13 جہاد کو منسوخ کرنے کی اَنگریز کی کوشش : 18 4
14 سیاسی اِستفتاء کا سیاسی جواب : 18 4
15 اَنگریز کا خود ساختہ نبی اور مفتی : 19 4
16 نام کا جہاد بھی کام دِکھا دیتا ہے : 19 4
17 ''تقدیر'' پر اِیمان : 21 4
18 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
19 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 22 18
20 قصص القرآن للاطفال 26 1
21 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 26 20
22 ( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 26 20
23 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
24 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 23
25 حضرت عثمان کے متعلق صحابہ کرام کے بعض اَقوال : 31 23
26 بقیہ : حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ 34 20
27 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 35 1
28 فرقہ واریت کا سدباب کیسے ؟ 35 27
29 اِسلامی معاشرت 40 1
30 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 40 29
31 اَولیاء اور والدین کا فرض : 40 29
32 نکاح ِبیوگان : 41 29
33 نکاح کی تقریب : 41 29
34 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 43 1
35 فضائل سورۂ اِخلاص 43 34
36 یومِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 43 34
37 ڈیجیٹل تصویر 45 1
38 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاوٰی 45 37
39 تصویر سے متعلق ایک اور فتوٰی 48 37
40 تصویر کشی وتصویر سازی 49 37
41 تصویر سے متعلق ایک اور فتویٰ 50 37
42 حاصلِ مطالعہ 52 1
43 اِنشاء اللہ کہہ لیا ہوتا : 52 42
44 جاہل مجیب : 52 42
45 بقیہ : اِسلام کیا ہے 53 18
46 حضرت مولانا سیّد محمد اَصلح صاحب اَلحسینی 54 1
47 مکتوبِ گرامی 63 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter