Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014

اكستان

5 - 65
''قبیلہ جمح کا ایک شخص عمیر بن وہب تھا، قریش نے اُس کو بھیجا کہ وہ مسلمانوں کی تعداد کا اَندازہ لگائے، عمیر مسلمانوں کے کیمپ کی طرف گھوڑا دوڑاتا ہوا گزرا اور تعداد کا اَندازہ لگالیا پھر آس پاس گھوڑا دوڑا کر دیکھا کہ شاید کسی دُوسرے مقام پر مسلمانوں نے کمین گاہ بنا رکھا ہو مگر پورا میدان صاف تھا۔ عمیر واپس آیا اُس نے رپورٹ دی کہ تعداد زیادہ نہیں ہے، کم و بیش تین سو آدمی ہیں، اُن کی حفاظت کا بھی کوئی ذریعہ نہیں ہے، یہ بھی خطرہ نہیں ہے کہ کہیں سے کمک پہنچ جائے گی، سامان بھی پورا نہیں ہے صرف تلواریں لیے ہوئے ہیں۔
 مگر صاحبو  !  کچھ ایسا معلوم ہوتا ہے مصائب کے لشکر  ١  اُن کے ساتھ ہیں، یثرب کی اُونٹنیاں جن سے پانی کچھوایا جاتا ہے معلوم ہوتا ہے کہ پانی کی پکھال  ٢ نہیں بلکہ موت کے اَنبار لادے ہوئے ہیں، یہ مسلمان خاموش ہیں مگر اُن کی صورتوں سے وحشت برستی ہے معلوم ہوتا ہے سب کچھ چھوڑ کر یہاں قربان ہونے کے لیے آئے ہیں بال بچوں میں واپس جانے کا تصور بھی اُن کو نہیں ہے، یقینی بات ہے کہ اُن میں کوئی ایک بھی مارے بغیر نہیں مرے گا۔ 
صاحبو  !  غور کرو اَگر وہ ایک ایک کو مار کر ہی مرے تو سوچو پھر تمہاری زندگی کیا ہوگی، تم میں ہی کے کتنے عزیز ختم ہوچکے ہوں گے۔ 
حکیم بن حزام  ٣  قریش کے سنجیدہ مزاج سردار تھے، وہ اِس تقریر سے متاثر ہوئے 
  ١   البلایا۔ تحمل المنایا ( اِبن سعد و اِبن اسحاق) قال فی السیرة الحلبیہ۔ البلایا فی الاصل النوق تبرق علی قبرصاحبہا فلا تعلف ولا  تسعے حتی تموت الخ  ( ج ٢ ص ١٧٤ )
  ٢  کھال کا بڑا تھیلا جس میں پانی بھر کر جانورکو ڈالتے ہیں۔
  ٣   بعد میں اِسلام سے مشرف ہوئے۔ ایک مرتبہ آنحضرت  ۖ نے فرمادیا تھا کہ بیت المال سے جو عطیہ دیا جاتا ہے اگر وہ بلا طلب اور بلا توقع اِستغنائِ نفس کے ساتھ ملے تو اُس میں برکت ہوتی ہے(باقی حاشیہ اَگلے صفحہ پر)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 بعد درسِ حدیث 11 1
5 مسلَّمہ سفارتی قانون کی پامالی : 12 4
6 خط مبارک کی بے اِدبی کا وبال : 13 4
7 یزید کاآغاز و اَنجام دونوں برے : 14 4
8 مدینہ منورہ میں صحابی کا بے دردی سے قتل : 14 4
9 اہلِ مدینہ سے مکرو فریب کا وبال : 16 4
10 پنجاب کا خطہ اور سپہ گری : 16 4
11 عوام میں جہاد کی رُوح اور ہندوستان کا لرزنا : 17 4
12 جہاد کو ترک کر دینے کا وبال : 18 4
13 جہاد کو منسوخ کرنے کی اَنگریز کی کوشش : 18 4
14 سیاسی اِستفتاء کا سیاسی جواب : 18 4
15 اَنگریز کا خود ساختہ نبی اور مفتی : 19 4
16 نام کا جہاد بھی کام دِکھا دیتا ہے : 19 4
17 ''تقدیر'' پر اِیمان : 21 4
18 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
19 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 22 18
20 قصص القرآن للاطفال 26 1
21 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 26 20
22 ( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 26 20
23 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
24 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 23
25 حضرت عثمان کے متعلق صحابہ کرام کے بعض اَقوال : 31 23
26 بقیہ : حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ 34 20
27 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 35 1
28 فرقہ واریت کا سدباب کیسے ؟ 35 27
29 اِسلامی معاشرت 40 1
30 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 40 29
31 اَولیاء اور والدین کا فرض : 40 29
32 نکاح ِبیوگان : 41 29
33 نکاح کی تقریب : 41 29
34 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 43 1
35 فضائل سورۂ اِخلاص 43 34
36 یومِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 43 34
37 ڈیجیٹل تصویر 45 1
38 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاوٰی 45 37
39 تصویر سے متعلق ایک اور فتوٰی 48 37
40 تصویر کشی وتصویر سازی 49 37
41 تصویر سے متعلق ایک اور فتویٰ 50 37
42 حاصلِ مطالعہ 52 1
43 اِنشاء اللہ کہہ لیا ہوتا : 52 42
44 جاہل مجیب : 52 42
45 بقیہ : اِسلام کیا ہے 53 18
46 حضرت مولانا سیّد محمد اَصلح صاحب اَلحسینی 54 1
47 مکتوبِ گرامی 63 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter