Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014

اكستان

38 - 65
فرقہ واریت کے مجرم قرار دے کر اَصل فرقہ واریت کے جو ہڑ پر پردہ ڈال دیا گیا لیکن علمائِ حق نے ہمت نہ ہاری وہ اُمت ِمسلمہ کے متواتر و متفقہ عقیدہ ختم نبوت اور نزولِ عیسٰی علیہ السلام کی طر ف دعوت دے کر متحدرکھنے کی کوشش بھی کرتے رہے اور قادیانیت کو قومی وحدت اور قومی سلامتی کے خلاف سازش بھی قرار دیتے رہے ۔
بالآخر شیخ الاسلام ،فقیہ ملت ،مفتی اعظم ،مفکر اِسلام مولانا مفتی محمود  اور وقت کے اَبو ذر ،شہنشاہ سیاست،سیف بے نیام شیر اِسلام مولانا غلام غوث ہزاروی  کی کوششوں اور حجةالاسلام ،سیّد السادات  محدث العصر مولانا محمد یوسف بنوری  اَمیر عالمی مجلس تحفظ ِختم نبوت پاکستان و اَمیر مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کی قیادت میں پوری پاکستانی قوم کی تحریک کے نتیجہ میں قادیانیت کاپرانا مسئلہ قومی اسمبلی میں پیش ہوا۔ قادیانیوں کے پیشوا مرزا ناصر کو بھی قومی اسمبلی میں طلب کیا گیا ،کئی روز تک بحث ہوتی رہی،اَلمختصر اینکہ قومی اسمبلی میںقادیانیت کو غیر مسلم اَقلیت قرار دے دیا گیا ۔
ا ِس فیصلہ کے بعد پوری دُنیا میں قادیانی فرقہ کی کمر ٹوٹ گئی اور ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی ہو گیا کہ جن علما ئِ حق کو قادیانیت کے خلا ف کام کرنے کی وجہ سے خاک و خون میں تڑپایا گیا یہ سراسر ظلم تھا اور یہ ظلم کرنے والے قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہوںگے اور پتہ چل گیا کہ قادیانیت فرقہ واریت تھی اور جو علماء و عوام قادیانیت کے خلاف کام کر رہے تھے وہ دَر حقیقت فرقہ واریت کے خلاف کام تھا،اُن کے مشن وکاز کی بنیاد اور اُس کا نتیجہ  فرقہ واریت کا خاتمہ تھا نہ کہ فرقہ واریت پھیلانااور قادیانیت کے خلاف اُن کی تبلیغی ودعوتی مہم اِتحاد اور دعوت کا مشن تھا ، اِس کے برعکس قادیانی فرقہ اور اُس کے پشت پناہ فرقہ واریت کے پیکر اور فرقہ واریت کے مجرم۔بہر کیف جب قومی اسمبلی نے یہ تاریخی فیصلہ کیا تو اِس فرقہ واریت کاعروج زوال میں اور ترقی پستی میں تبدیل ہوگئی اور کافی حد تک اِس پرکنٹرول ہو گیا اور اگر اُس فیصلہ پر پورا عمل درآمد ہوتا تو موجودہ حالت سے بھی صورت ِحال مختلف ہوتی جبکہ ہر حکومت غیر ملکی دبائو کی وجہ سے اِس فیصلہ کو کا لعدم قرار دینے کی کوشش کرتی رہی لیکن اِس کے باوجو دفرقہ واریت ختم کرنے کے حوالہ سے نتیجہ حوصلہ اَفزا رہا ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 بعد درسِ حدیث 11 1
5 مسلَّمہ سفارتی قانون کی پامالی : 12 4
6 خط مبارک کی بے اِدبی کا وبال : 13 4
7 یزید کاآغاز و اَنجام دونوں برے : 14 4
8 مدینہ منورہ میں صحابی کا بے دردی سے قتل : 14 4
9 اہلِ مدینہ سے مکرو فریب کا وبال : 16 4
10 پنجاب کا خطہ اور سپہ گری : 16 4
11 عوام میں جہاد کی رُوح اور ہندوستان کا لرزنا : 17 4
12 جہاد کو ترک کر دینے کا وبال : 18 4
13 جہاد کو منسوخ کرنے کی اَنگریز کی کوشش : 18 4
14 سیاسی اِستفتاء کا سیاسی جواب : 18 4
15 اَنگریز کا خود ساختہ نبی اور مفتی : 19 4
16 نام کا جہاد بھی کام دِکھا دیتا ہے : 19 4
17 ''تقدیر'' پر اِیمان : 21 4
18 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
19 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 22 18
20 قصص القرآن للاطفال 26 1
21 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 26 20
22 ( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 26 20
23 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
24 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 23
25 حضرت عثمان کے متعلق صحابہ کرام کے بعض اَقوال : 31 23
26 بقیہ : حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ 34 20
27 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 35 1
28 فرقہ واریت کا سدباب کیسے ؟ 35 27
29 اِسلامی معاشرت 40 1
30 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 40 29
31 اَولیاء اور والدین کا فرض : 40 29
32 نکاح ِبیوگان : 41 29
33 نکاح کی تقریب : 41 29
34 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 43 1
35 فضائل سورۂ اِخلاص 43 34
36 یومِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 43 34
37 ڈیجیٹل تصویر 45 1
38 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاوٰی 45 37
39 تصویر سے متعلق ایک اور فتوٰی 48 37
40 تصویر کشی وتصویر سازی 49 37
41 تصویر سے متعلق ایک اور فتویٰ 50 37
42 حاصلِ مطالعہ 52 1
43 اِنشاء اللہ کہہ لیا ہوتا : 52 42
44 جاہل مجیب : 52 42
45 بقیہ : اِسلام کیا ہے 53 18
46 حضرت مولانا سیّد محمد اَصلح صاحب اَلحسینی 54 1
47 مکتوبِ گرامی 63 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter