Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014

اكستان

37 - 65
کرنا اور کوئی نیا مذہب اِیجاد کرکے اُس کو رواج دینا چاہا اور کتاب و سنت کی متواتر تحقیق و تشریح کے مقابلہ میں اپنی جدید تحقیق کا سکہ چلانا چاہاتو اِسلامی حکومت پہلے مرحلہ میں علمائے اِسلام کے ذریعے دلائل سے اُن کو قائل و مطمئن کرنے کی کوشش کرتی اگر وہ مطمئن ہو کر توبہ کر لیتے تو اُن کو معاف کر دیا جاتااور اگر وہ اپنے اِیجاد کردہ مذہب کے رواج دینے پر مصر ہوتے تو عدالت یا فو ج کے ذریعہ اُن کو  کیفر ِکردار تک پہنچا دیا جاتا ۔
اِس سلسلہ میں اگر ہم پاکستان کی تاریخ پرایک نگاہ ڈالیں تو مزید شرحِ صدر ہو جائیگا ،اَنگریز کے دور میں ایک اَنگریزی نبی مرزاغلام احمدقادیانی نے نبوت کا دعو ٰی کیا ،حکومت کی پشت پناہی اور حکومتی وسائل کے بل بوتے پر اَنگریز کا یہ خود کاشتہ پودہ پروان چڑھتا رہا حتی کہ یہ خوب جڑ پکڑ گیا پھر پاکستان معرضِ وجود میں آیا تو قادیانی فرقہ اپنے مادّی وسائل اور پاکستان کی بے دین یا بد دین حکومتوں کی بے حسی و بے غیرتی کی وجہ سے حکومت کے حساس اِداروں اور کلیدی آسامیوں پر قابض ہوگیا اور قادیانی لوگ حکومت کے مختلف محکموں میں گھس گئے نتیجة ًیہ فرقہ مضبوط سے مضبوط تر ہو تا گیا ۔ دُوسری طرف مادّی وسائل سے محروم اور حکومت کے معتوب ''علمائِ حق'' قادیانیت کے رُوپ میں پھیلنے والی فرقہ واریت کے خلاف دلائل کی جنگ لڑتے رہے اور قادیانی فرقہ کی اِسلام و پاکستان دُشمنی کو طشتِ اَزبام کرتے رہے اور حکومت کے دروازہ پر دستک دے کر حکومت کو آگاہ کرتے رہے اور مسلمانوں کو ملت اِسلامیہ کے متواتر ومسلمہ عقیدہ ختم ِنبوت و نزولِ عیسٰی علیہ السلام دلائل کے ساتھ سمجھاتے رہے، سمجھاکر اِس فرقہ واریت سے بچانے اور سلف کے متواتر و متفقہ عقیدہ پر جمع رکھ کر مسلمانوں میں اِتحاد کی فضا ء بر قراررکھنے کی کوشش کرتے رہے لیکن بے دین،بے حس ،بے شعور او ر مفاد پرست حکومتوں نے غیر ملکی طاقتوں کا آلہ کار بن کر علمائِ حق کی طرف سے کی جانے والی اِتحاد اور دعوت اِتحاد کی عملی کوششوں کو فرقہ واریت کا عنوان دے کر علما ء کو بدنام کیا اور اِس فرقہ واریت کے خلاف کام کرنے کے جرم میںہزاروں علما ء اور مسلمانوں کو بڑی بے دردی کے ساتھ جیلوں میں بندکرکے اُن کو اَذیتیں پہنچائی گئیں اور اُن پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑے گئے اور ہزاروں کو شہید کر دیا گیا، یوں علما ء کو فرقہ پرست اور
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 بعد درسِ حدیث 11 1
5 مسلَّمہ سفارتی قانون کی پامالی : 12 4
6 خط مبارک کی بے اِدبی کا وبال : 13 4
7 یزید کاآغاز و اَنجام دونوں برے : 14 4
8 مدینہ منورہ میں صحابی کا بے دردی سے قتل : 14 4
9 اہلِ مدینہ سے مکرو فریب کا وبال : 16 4
10 پنجاب کا خطہ اور سپہ گری : 16 4
11 عوام میں جہاد کی رُوح اور ہندوستان کا لرزنا : 17 4
12 جہاد کو ترک کر دینے کا وبال : 18 4
13 جہاد کو منسوخ کرنے کی اَنگریز کی کوشش : 18 4
14 سیاسی اِستفتاء کا سیاسی جواب : 18 4
15 اَنگریز کا خود ساختہ نبی اور مفتی : 19 4
16 نام کا جہاد بھی کام دِکھا دیتا ہے : 19 4
17 ''تقدیر'' پر اِیمان : 21 4
18 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
19 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 22 18
20 قصص القرآن للاطفال 26 1
21 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 26 20
22 ( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 26 20
23 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
24 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 23
25 حضرت عثمان کے متعلق صحابہ کرام کے بعض اَقوال : 31 23
26 بقیہ : حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ 34 20
27 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 35 1
28 فرقہ واریت کا سدباب کیسے ؟ 35 27
29 اِسلامی معاشرت 40 1
30 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 40 29
31 اَولیاء اور والدین کا فرض : 40 29
32 نکاح ِبیوگان : 41 29
33 نکاح کی تقریب : 41 29
34 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 43 1
35 فضائل سورۂ اِخلاص 43 34
36 یومِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 43 34
37 ڈیجیٹل تصویر 45 1
38 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاوٰی 45 37
39 تصویر سے متعلق ایک اور فتوٰی 48 37
40 تصویر کشی وتصویر سازی 49 37
41 تصویر سے متعلق ایک اور فتویٰ 50 37
42 حاصلِ مطالعہ 52 1
43 اِنشاء اللہ کہہ لیا ہوتا : 52 42
44 جاہل مجیب : 52 42
45 بقیہ : اِسلام کیا ہے 53 18
46 حضرت مولانا سیّد محمد اَصلح صاحب اَلحسینی 54 1
47 مکتوبِ گرامی 63 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter