Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014

اكستان

28 - 65
ساتھ چمٹ گئے اور کنویں سے باہر نکل آئے۔ حضرت یوسف علیہ السلام کو دیکھ کر اُسے بڑی فرحت اور خوشی ہوئی وہ آپ کو کنویں سے نکال کر اپنے ساتھ لے گیا۔ یوں قافلہ یوسف علیہ السلام کو ساتھ لے کر مصر کی طرف روانہ ہوا، وہاں پہنچ کر آپ کو فروخت کردیا گیا۔ عزیز ِ مصر نے جو مصر کا وزیرِ خزانہ تھا آپ  کو خریدا، عزیز ِ مصر نے جو دیکھا کہ آپ شریف الاصل اور پاکیزہ صفات کے حامل ہیں تو اپنی بیوی ذُلیخا کو ہدایت کی کہ آپ کے ساتھ حسن ِ سلوک سے پیش آئے۔ اُن دونوں کے زیرِ سایہ عیش و عشرت کے ساتھ آپ کی پرورِش ہوئی حتی کہ آپ جوان ہوگئے۔
 حضرت یوسف علیہ السلام اِنتہائی حسین و جمیل اور طاقتور جسم کے مالک تھے لہٰذا عزیز ِ مصر کی بیوی کو آپ اچھے لگے اور وہ آپ پر فرفتہ ہوگئی، وہ بڑی بن سنور کر آپ کے سامنے آتی تاکہ اِس کی طرف آپ کا میلان ہو لیکن آپ اِس سے اِعراض کرتے اور نگاہیں جھکالیتے۔ ایک دِن عزیز ِ مصر کی بیوی نے اپنے شوہر کو محل سے باہر نکلتے دیکھ کر خود کو تیار کیا اور تمام دروازے بند کر کے حضرت یوسف  علیہ السلام کو گناہ کی دعوت دی، آپ نے اِنتہائی شدت کے ساتھ اِنکار کیا اور فرمانے لگے  : 
( مَعَاذَ اللّٰہِ اِنَّہ رَبِّیْ اَحْسَنَ مَثْوَایَ اِنَّہ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ )(سُورہ یوسف :  ٢٣) 
''خدا کی پناہ، وہ عزیز مالک ہے میرا، اچھی طرح رکھا ہے مجھ کو، بے شک بھلائی نہیں پاتے وہ لوگ جو بے اِنصاف ہوں۔'' 
حضرت یوسف علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے اِجتناب کیا اور اپنے مربی کے اِحسانات کی پاسداری کی اور کسی قسم کے گناہ میں مبتلا نہ ہوئے اِس کے باوجود عزیزِ مصر کی بیوی اپنے مطالبے پر ڈتی رہی۔ آپ محل سے باہر نکلنے کے لیے دروازے کی طرف بڑھے، اُس نے کپڑے کو پکڑ کر آپ کو روکنا چاہا، آپ کی قمیص پیچھے سے پھٹ گئی۔ آپ جیسے ہی دروازہ کھول کر بار نکلے تو عزیزِ مصر باہر کھڑا تھا، عزیز ِ مصر کی بیوی نے خاوند کو سامنے کھڑا پایا تو اپنے عیوب کی پردہ پوشی اور آپ کو اِلزام دینے کے لیے کہنے لگی  : 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 بعد درسِ حدیث 11 1
5 مسلَّمہ سفارتی قانون کی پامالی : 12 4
6 خط مبارک کی بے اِدبی کا وبال : 13 4
7 یزید کاآغاز و اَنجام دونوں برے : 14 4
8 مدینہ منورہ میں صحابی کا بے دردی سے قتل : 14 4
9 اہلِ مدینہ سے مکرو فریب کا وبال : 16 4
10 پنجاب کا خطہ اور سپہ گری : 16 4
11 عوام میں جہاد کی رُوح اور ہندوستان کا لرزنا : 17 4
12 جہاد کو ترک کر دینے کا وبال : 18 4
13 جہاد کو منسوخ کرنے کی اَنگریز کی کوشش : 18 4
14 سیاسی اِستفتاء کا سیاسی جواب : 18 4
15 اَنگریز کا خود ساختہ نبی اور مفتی : 19 4
16 نام کا جہاد بھی کام دِکھا دیتا ہے : 19 4
17 ''تقدیر'' پر اِیمان : 21 4
18 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
19 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 22 18
20 قصص القرآن للاطفال 26 1
21 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 26 20
22 ( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 26 20
23 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
24 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 23
25 حضرت عثمان کے متعلق صحابہ کرام کے بعض اَقوال : 31 23
26 بقیہ : حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ 34 20
27 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 35 1
28 فرقہ واریت کا سدباب کیسے ؟ 35 27
29 اِسلامی معاشرت 40 1
30 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 40 29
31 اَولیاء اور والدین کا فرض : 40 29
32 نکاح ِبیوگان : 41 29
33 نکاح کی تقریب : 41 29
34 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 43 1
35 فضائل سورۂ اِخلاص 43 34
36 یومِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 43 34
37 ڈیجیٹل تصویر 45 1
38 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاوٰی 45 37
39 تصویر سے متعلق ایک اور فتوٰی 48 37
40 تصویر کشی وتصویر سازی 49 37
41 تصویر سے متعلق ایک اور فتویٰ 50 37
42 حاصلِ مطالعہ 52 1
43 اِنشاء اللہ کہہ لیا ہوتا : 52 42
44 جاہل مجیب : 52 42
45 بقیہ : اِسلام کیا ہے 53 18
46 حضرت مولانا سیّد محمد اَصلح صاحب اَلحسینی 54 1
47 مکتوبِ گرامی 63 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter