Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 9

448 - 515
 امتثالا فیقع العقد للآمر۔(۶۳۷) وإن عقد لنفسہ فہو حر۱؎  لأنہ إعتاق وقد رضي بہ المولی دون المعاوضۃ ۲؎ والعبد وإن کان وکیلا بشراء شیء معین ولکنہ أتی بجنس تصرف آخر وفي مثلہ ینفذ علی الوکیل(۶۳۸) وکذا لو قال بعني نفسي ولم یقل لفلان فہو حر۱؎  لأن المطلق یحتمل الوجہین فلا یقع امتثالا بالشک فیبقی التصرف واقعا لنفسہ۔  

تجارت کی اجازت دی ہے ، یہی وجہ ہے کہ بیع کے بعد آقا غلام کو اس کی قیمت لینے کے لئے حبس کرے ،روکے تو روک نہیں سکتا ، کیونکہ خود غلام مشتری ہے اور اسی کے قبضے میں اپنی ذات ہے اس لئے خود بخود موکل کا قبضہ ہوگیا تواب آقا کیا روکے گا ۔ غلام نے جو بیع کی ہے وہ اس کے حکم دینے والے موکل مبیع ہوجائے گی ۔         
ترجمہ : ( ٦٣٧)  اگر غلام نے اپنے لئے خرید لیا تو غلام آزاد ہوجائے گا ۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ یہ آزادگی ہے اور آقا اس بغیر معاوضے کے پر راضی ہوگیا ہے۔ 
تشریح  : اجنبی نے کہا تھا کہ میرے لئے خریدو ، غلام نے اپنے ہی لئے خرید لیا تو یہ مجازی طور پر بغیر مال کے آزاد کرنا ہوگا ، کیونکہ غلام کے پاس مال نہیں ہے اس لئے آقا کا کہنا کہ میں تم کو تمہارے بیچ دیا ، کا مطلب یہ ہوگا کہ تم کو بغیر قیمت کے آزاد کردیا۔ 
ترجمہ  : ٢  غلام اگر چہ معین آدمی کے لئے خریدنے کا وکیل تھا لیکن دوسرے انداز کا تصرف کرلیا ]اپنے لئے خرید لیا [ ، اس لئے اس صورت میں خود وکیل پر بیع نافذ ہوجائے گا ۔ 
تشریح  : قاعدہ گزر چکا ہے کہ موکل کی مخالفت کرے تو عقد خود وکیل کیلئے ہوجاتا ہے ، یہاں غلام نے موکل کی مخالفت کی ، موکل نے کہا تھا کہ میرے لئے خریدو ، اس نے اس کے بجائے اپنے لئے خرید لیا تو اس مخالفت کی وجہ سے یہ عقد خود وکیل غلام کے لئے ہوگا ، اور خود آزاد ہوجائے گا ۔ 
لغت  : اتی بجنس تصرف آخر : اس عبارت کا مطلب یہ ہے کہ غلام کو موکل کے لئے خریدنے کے لئے کہا گیا تھا اس نے دوسری جنس کا تصرف کیا ، یعنی اپنے لئے خرید لیا۔
ترجمہ  : ( ٦٣٨) ایسے ہی اگر کہا کہ میری ذات کو مجھے بیچ دو اور فلاں کا نام نہیں لیا تو غلام آزاد ہوجائے گا ۔
تشریح  : اس صورت میں خریدتے وقت نہ یہ کہا کہ میرے لئے بیچو اور نہ یہ کہا کہ فلاں موکل کے لئے بیچو ، تو اس صورت میںبھی خود غلام کے لئے بیع ہوگی اور غلام اذاد ہوجائے گا ۔ 

Flag Counter