Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

93 - 508
الکل لانہ لا یبقی بعدہ شیٔ لیصیر متکلماً بہ وصارفاً للفظ الیہ  ٣     وانما  یصح الاستثناء اذا کان موصولاً بہ کما ذکرنا من قبل   ٤   واذا ثبت ھذا ففی الفصل الاول المستثنیٰ منہ ثنتان فیقعان وفی الثانی واحدة فیقع واحدة    ٥   ولو قال الا ثلٰثا یقع الثلٰث لانہ استثناء الکل فلم یصح الاستثناء الکل من الکل فلم یصح الاستثناء    واللہ اعلم 

نہیں ہے اس لئے کہ اس کے بعد کچھ باقی نہیں رہتا ہے تاکہ اس کے ساتھ تکلم کرنے والا باقی رہے ، اور لفظ کو اس کی طرف پھیرنے والا ہو جائے ۔
تشریح:  استثناء کا یہ دوسرا حکم ہے ، کہ کل میں سے بعض کا ستثناء صحیح ہے ، اس لئے کہ استثناء کے بعد کچھ باقی رہ جاتا ہے تاکہ بولنے والا باقی کی طرف اپنی بات کو پھیرے ، لیکن کل سے کل  کا استثناء صحیح نہیں ہے کیونکہ مثلا یوں کہے کہ مجھ پر دس درہم ہے مگر دس درہم تو اب کچھ باقی نہیں رہا اس لئے کلام جھوٹ ہو جائے گا ، اس لئے کل سے کل کا استثناء صحیح نہیں ہے ۔ 
ترجمہ:  ٣  صرف استثناء درست ہے جبکہ متصل ہو ، جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا ۔ 
تشریح:   استثناء کا یہ تیسرا حکم ہے ۔پہلے ذکر کیا جا چکا ہے کہ استثناء متصل ہو تب اس کا اعتبار ہو گا ، اور اگر انت طالق کہنے کے بعد تھوڑی دیر تک چپ رہا اس کے بعد ان شاء اللہ کہا تو استثناء صحیح نہیں ہو گا ۔ 
ترجمہ: ٤  جب یہ ثابت ہو گیا تو مسئلے میں مستثنی منہ دو ہیں اس لئے دو طلاق واقع ہو گی ، اور دوسرے مسئلے میں ایک ہے اس لئے ایک واقع ہو گی ۔ 
تشریح: متن میں دو مسئلے ذکر کئے گئے ہیں ]١[  پہلا مسئلہ٫ انت طالق ثلاثا الا واحدة ، میں تین سے ایک کو استثنا کیا گیا ہے اس لئے مستثنی منہ دو باقی رہ گیا ہے اس لئے دو طلاقیں واقع ہوں گی ، ]٢[ اور دوسر ا مسئلہ انت طالق ثلاثاالا اثنین ، میں تین میں سے دو مستثنی کیا گیا ہے اس لئے ایک باقی رہ گیا ہے اس لئے ایک طلاق واقع ہو گی ۔ 
ترجمہ:  ٥  اور اگر کہا٫ انت طالق ثلاثا الا ثلاثا، تو تین طلاق واقع ہو گی ، اس لئے کہ کل کا استثناء کل سے ہے ، اس لئے استثناء صحیح نہیں ہے ] اس لئے تین واقع ہو گی [  
تشریح: انت طالق ثلاثا الا ثلاثا ، کہا اور تین سے تین کا استثناء کیا تو کل کا استثناء کل سے ہو گیا اور کچھ باقی نہیں رہا اس لئے استثناء بیکار ہو جائے گا ، اور پہلا کلام تین طلاق واقع ہو جائے گی ۔ 
و اللہ اعلم بالصواب ۔
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter