٧ اولانہ معرف لبراء ة الرحم وہوالمقصود ٨ اولقولہ علیہ السلام وعدة الامة حیضتان فیلتحق بیاناًبہ (٢٠٦٥)وان کانت ممن لاتحیض من صغرٍ اوکبر فعدتہا ثلٰثة اشہر) ١ لقولہ تعالیٰ (واللائی یئسن من المحیض من نسائکم )الاٰیة
آگے تین طہر ، دو نوں ملا کر ساڑھے تین طہر ہو گئے ، اس لئے مکمل تین پر عمل نہیں ہوا ۔ اور اگر قرؤ سے حیض مراد لیا جائے تو مکمل تین پر عمل ہو جاتا ہے ، کیونکہ سنت کے مطابق طہر کے بالکل آخیر میں طلاق دی ، اور اس کے بعد حیض شروع ہو گیا تو تین حیض مکمل ہو جا ئیں گے ، اور اس طرح ٫ ثلاثة قرؤ ،پر عمل ہو جائے گا۔
ترجمہ: ٧ اور اس لئے کہ حیض ہی رحم کو صاف ہو نا بتلاتا ہے ، اور یہی مقصود ہے ۔
تشریح: قرؤ کے حیض ہونے کی یہ دوسری دلیل ہے ، کہ عدت کا مقصد رحم کو صاف کرنا ہے اور حیض ہی سے رحم صاف ہو تا ہے اس لئے اس قرؤ سے حیض مراد لینا مناسب ہے۔
ترجمہ: ٨ اور اس لئے کہ حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ باندی کی عدت دو حیض ہے ، تو یہ حدیث قرؤ کا بیان ہو گیا ۔
تشریح: حدیث میں ہے کہ قرؤ دو حیض ہیں اس لئے قرؤ سے حیض مراد ہو گا، اور یہ حدیث آیت کا بیان ہو گا۔ عن عائشة عن النبی ۖ قال طلاق الامة تطلیقتان وقرو ئھا حیضتان۔ (ابو داؤد شریف ، باب فی سنة طلاق العبد، ص ٢٢٣، نمبر٢١٨٩) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ باندی کی عدت دو حیض ہیں، اس لئے قرؤ سے حیض مراد ہے ۔
لغت : معرف: عرف سے مشتق ہے ۔پہچاننے کی چیز ۔ برأة الرحم : رحم کو حمل سے بری کرنا ، رحم کو صاف کرنا ۔
ترجمہ: (٢٠٦٥) اور اگر حیض نہ آتا ہو کم سنی کی وجہ سے ،یا بڑھاپے کی وجہ سے تو اس کی عدت تین مہینے ہیں۔
ترجمہ: ١ آیت ۔ واللا ئی یئسن من المحیض من نسائکم ان ارتبتم فعدتھن ثلثة اشھر واللتی لم یحضن۔ (آیت ٤ ،سورة الطلاق ٦٥) کی وجہ سے ۔
وجہ: آیت میں تین قسم کی عورتیں ہیں جنکی عدت مہینوں سے شمار کی جائے گی ]١[ وہ عورتیں جنکو پہلے حیض آتا تھا ، لیکن اب بوڑھاپے کی وجہ سے حیض آنا بند ہو گیا ، اور وہ حیض سے مایوس ہو گئیں انکی عدت تین مہینے ہیں واللا ئی یئسن من المحیض من نسائکم ان ارتبتم فعدتھن ثلثة اشھر،سے انہیں کی عدت بیان کی گئی ہے ۔ ]٢[دوسری وہ نا بالغ بچیاں جنکو ابھی حیض نہیں آتا ، اگر انکو طلاق ہو جائے تو انکی عدت بھی تین مہینے ہیں ۔]٣[ تیسری وہ عورتیں جو عمر سے بالغ ہو چکی ہیں ، لیکن بچپنے سے اب تک حیض ہی نہیں آیا ہے تو انکی عدت بھی تین مہینے ہیں ۔ ان دونوں قسموں کو ۔ واللتی لم یحضن۔ میں بیان کیا ہے ۔ پوری آیت یہ ہے۔ واللا ئی یئسن من المحیض من نسائکم ان ارتبتم فعدتھن ثلثة اشھر واللتی لم یحضن۔ (آیت ٤ ،سورة