(١٩٢٧) وان کان الطلاق ثلثا فی الحرة او ثنتین فی الامة لم تحل لہ حتی تنکح زوجاً غیرہ نکاحاً صحیحاً ویدخل بہا ثم یطلقہا او یموت عنہا) ١ والاصل فیہ قولہ تعالیٰ فان طلقہا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زو جاً غیرہ والمراد الطلقة الثالثة
نہیں ہے ۔
تشریح: عدت کے اندر دوسرے مرد سے نکاح نہیں کر سکتی ہے ، لیکن خود شوہر سے نکاح کر سکتی ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ عدت کے اندر ہو سکتا ہو کہ شوہر کا حمل اندر موجود ہو پھر دوسرے سے شادی کرے گی تو اس کی منی بھی جمع ہو جائے گی اور پتہ نہیں چلے گا کہ کس کا بچہ پیٹ میں ہے اس لئے نسب ثابت کرنے میں اشتباہ ہو جائے گا ، لیکن پہلے ہی شوہر شادی کرے تو دو نوں مرتبہ میں ایک ہی آدمی کی منی ہے اس لئے ہر حال میں شوہر کا ہی بچہ ہے اس لئے اسی سے نسب ثابت ہو گا اس لئے کوئی اشتباہ نہیں ہے اس لئے عدت کے اندر شوہر سے نکاح کر نا جائز ہے ۔
وجہ : و لا تعزموا عقد ة النکاح حتی یبلغ الکتاب اجلہ ۔ ( آیت ٢٣٥، سورة البقرة ٢) اس آیت میں ہے کہ عدت ختم ہو نے سے پہلے نکاح کرنا جائز نہیں ، لیکن یہ غیر شوہر کے لئے پہلے شوہر کے لئے عدت میں بھی نکاح جائز ہے ۔
ترجمہ: (١٩٢٧) اور اگر تین طلاقیں دی ہو آزاد میں یا دو طلاقیں دی ہو باندی میں تو حلال نہیں ہوگی اس کے لئے یہاں تک کہ دوسرے سے شادی کرے نکاح صحیح ،اور اس سے صحبت کرے پھر اس کو طلاق دے یا مر جائے۔
ترجمہ: ١ اصل اس میں اللہ تعالی کا قول ۔فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ (آیت ٢٣٠ سورة البقرة٢) اور اس سے مراد تین طلاق ہے ۔
تشریح : آزاد عورت تین طلاقوں سے مغلظہ ہوتی ہے اور باندی دو طلاقوں سے مغلظہ ہوتی ہے ۔اس لئے آزاد کو تین طلاقیں دے یا باندی کو دو طلاقیں دے تو عدت گزارنے کے بعد دوسرے آدمی سے شادی کرے۔پھر وہ صحبت کرے،پھر وہ طلاق دے یا مر جائے تب اس کی عدت گزار کر پہلے شوہر سے شادی کر سکتی ہے۔اور پہلے شوہر کے لئے حلال ہو سکتی ہے ۔اسی کو حلالہ کہتے ہیں ۔
وجہ : (١)دوسرے شوہر سے شادی کرنے کی دلیل یہ آیت ہے۔فان طلاقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ (آیت ٢٣٠ سورة البقرة٢) اس آیت میں ہے کہ تیسری طلاق کے بعد جب تک دوسرے شوہر سے شادی نہ کرے پہلے کے لئے حلال نہیں ہوگی۔(٢)اور دوسرے شوہر کی وطی کئے بغیر حلال نہیں ہوگی اس کی دلیل یہ حدیث ہے۔عن عائشة ان رجلا طلق امرأة ثلاثا فتزوجت فطلق فسئل النبی ۖ اتحل للاول؟ قال لا حتی یذوق عسیلتھا کما ذاق الاول۔ (بخاری شریف ، باب من جوز الطلاق الثلاث، ص ٧٩١ ،نمبر ٥٢٦١ مسلم شریف ، باب لا تحل المطلقة ثلاثا لمطلقھا حتی تنکح زوجا غیرہ