ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012 |
اكستان |
|
حیثیت ریت کے گھروندوں سے زیادہ نہیں ہوتی۔ ''فریب کاری'' ''خود فریبیوں '' کا دَھندا ہے بہت ہو چکی اِنہیں چاہیے اَب آنکھیں کھولیں اَور نوشتہ ٔدیوار پڑھیں اِقتدار آنی جانی چیز ہے کسی کے گھر کی لونڈی نہیں ہے اپنی ''نااہلی'' کا اِعتراف حوصلہ و جرأت کہلا تا ہے عوام کو بیوقوف بنا کر اِقتدار کے گرد منڈلانے والی پارٹیاں اللہ سے ڈریں اِن کے پارٹی دستور اللہ سے بغاوت کا اِعلان اَور شیطان کی اِطاعت پر مبنی ہیں۔ دُوسری طرف عوام الناس بھی اپنی بداَعمالیوں پر اللہ کے حضور توبہ تائب ہوں کیونکہ اِقتدارِ اَعلیٰ کی اَمانت بددیانت حکمرانوں کے سپرد کرنے کی خیانت کا جرمِ عظیم بھی اِن ہی کا کیا دَھراہے جس کا اِرتکاب ایک بار نہیں بلکہ گزشتہ ساٹھ برس سے بار بار کرتے چلے آرہے ہیں۔ وَمَا عَلَیْنَا اِلَّاالْبَلَاغْ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اَور درسگاہیں(٣) اَساتذہ اَور عملہ کے لیے رہائش گاہیں(٤) کتب خانہ اَور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔