ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2011 |
اكستان |
|
کا دُوسرا ہال اَور دائیں بائیں دارُالاہتمام میں جانے کے زینے، کتب خانے کے نیچے سے اِحاطہ دفاتر سے اِحاطہ کتب خانہ سے ہوکر دارِجدید کی طرف جانے کا کشادہ راستہ، کتب خانہ دارُالعلوم کی توسیع، نیز کتب خانے کے لیے دارِجدید کی جانب ِغرب میں مستقل مضبوط اَورمتعدد منزلہ کشادہ عمارت کی تعمیر (جو اَب قریب التکمیل ہے) اَور دارِجدید نام کی سب سے بڑی طویل الذیل طلبہ کی رہائش گاہ کی تعمیر نو (جس کا بڑا حصہ مکمل ہوچکا ہے اَور باقی زیر تعمیر ہے) اِسی طرح رواقِ خالد کے دائیں اَور بائیں دو مزید ہاسٹلوں کی تعمیر، اِحاطہ مطبخ میں دارُالقرآن کے نام سے کئی کمروں پر مشتمل ہاسٹل، دارُالعلوم کی ساری اَراضی کی مضبوط اَور اُونچی فصیل بندی، بہت سی اَراضی کی خریداری جن میں سے بعض پر مذکورہ عمارتوں میں سے بعض عمارتیں تعمیر ہوئیں بالخصوص محلہ خانقاہ میں غیرمسلموں کے مکانات کی خریدجس سے یہ محلہ ہندومسلم آمیزش کے خطرے سے پاک ہوگیا اَور عام مسلمانوں کو یہ حوصلہ مِلا کہ وہ بھی یہاں آبسیں۔پانی کی دو بڑی ٹنکیوں کی تعمیر، مہمان خانہ کی تعمیر نو، ایک بڑے جنریٹر کی خرید جس سے پانی کی ٹنکیاں بھی بہ وقت ضرورت بھری جاسکیں اوراِسی کے ساتھ ایک چھوٹے جنریٹر کا اِنتظام جو درس گاہوں اَور دفاتر میں بجلی کے منقطع ہونے کی صورت میں (جودیوبند میں روزمرہ کا معمول ہے) روشنی اَور پنکھوں کے چلتے رہنے کو یقینی بناتا ہے نیز جس کی وجہ سے دارُالعلوم میں رات کے بارہ بجے تک بھی بجلی کے غائب ہونے کی صورت میں روشنی کا معقول اِنتظام رہتا ہے، یہ سارے کارنامے اِن ہی کے دورِ مسعود میں اَور اِن ہی کی فکر مندی سے رُوبہ عمل آئے۔ حضرت رحمة اللہ علیہ جب تک صحت مند رہے اَور چلنے پھرنے کی طاقت رہی، وہ زیرِ تعمیر عمارتوں کو تقریباً روزانہ ہی کم اَز کم ایک بار ضرور موقع پر دیکھنے جاتے، وہاں دیر تک کھڑے رہتے، مختلف زاویوں سے اُس کا مُعائنہ کرتے، موقع پر موجود ٹھیکے دار اَور اہم معماروں سے تعمیری پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے، اپنے طورپر اُنہیں ضروری مشورے دیتے اَور عمارت میں کسی جگہ کوئی مفید ترمیم وتنسیخ سمجھ میں آتی تو اُنہیں اُس کی صَلاح دیتے۔ جامع رشید کی تعمیر سے حضرت رحمة اللہ علیہ کو خصوصی دلچسپی تھی، یا د ہے کہ جب اُس کی تعمیر شروع ہوئی تو اُس کے تعمیری دورانیے میں جو سال ہا سال پرمحیط رہا، دِن میں کئی کئی بار جائے تعمیر پر تشریف لے جاتے کبھی کبھی گھنٹہ آدھ گھنٹہ وہاں بیٹھ کر تعمیری عمل کا بغور مشاہدہ کرتے۔ اُن دِنوں حضرت کی صحت بہت اچھی تھی، تیز رفتاری سے چلتے تھے، اِس لیے دارُالعلوم کے اِحاطے میں جہاں بھی کوئی تعمیری سرگرمی جاری ہوتی وہاں