ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2010 |
اكستان |
|
دیرینہ خواہش پر صادق آباد کے لیے سہ پہر تین بجے روانہ ہوئے۔ شریک ِ سفر جامعہ کے مدرس قاری محمد زاہد صاحب ،بلبل ِنعت خواں محمد خبیب صاحب اَور احقر اِنعام اللہ اَور میزبان بھائی خدا بخش تھے۔ عشاء کے قریب ہم ملتان پہنچ گئے ملتان پہنچنے پر حضرت اقدس مولانا سید حامد میاں صاحبکے مرید چوہدری نذیر صاحب اَور اُن کے دونوں بیٹے منتظر تھے، چوہدری صاحب نابینا ہوچکے ہیں حضرت صاحب کے پہنچنے پراُن کی خوشی کی اِنتہا نہ رہی ،سادگی اور اپنے اَکابر کی محبت اُن کے دل میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ، کھانا تناول فرمانے کے بعد حضرت نے اجازت چاہی چونکہ حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب مدظلہم ختم ِ نبوت کے دفتر میں رات کے قیام کا اِنتظام فرماچکے تھے۔ تقریبًا رات بارہ بجے کے قریب ختم ِ نبوت کے دفتر پہنچ گئے۔حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب مدظلہم نے اپنے رُفقاء کے ہمراہ حضرت کا گیٹ پر استقبال کیا، بعد اَزاں حضرت سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے فورًا لیٹ گئے۔ بعد نمازِ فجر ناشتے پر بیٹھ کر دونوں حضرات نے مختلف اُمور پر گفتگو کی، ناشتے کے بعد حضرتِ اقدس اپنے میزبانوں سے اجازت لے کر خانپور کے لیے روانہ ہوئے۔ راستہ میں ہم فیروزہ کے بازار سے گزر رہے تھے کہ اچانک حضرت نے بڑے حضرت صاحبکے خلیفہ حضرت مولانا حامد علی شاہ صاحب کے بارے میں پوچھا کہ اُن کے بارے میں معلوم کریں کہ وہ کہاں رہتے ہیں۔ دُکانوں سے پوچھتے پوچھتے معلوم ہوا کہ بازار کے پیچھے کی طرف مدرسہ مدینة العلوم اُن کے دو بیٹے چلارہے ہیں۔ جب ہم مدینة العلوم پہنچے تو حضرت مولانا حامد علی شاہ صاحب کے صاحبزادے مولانا سجاد علی شاہ صاحب اَور اُن کے بڑے بھائی سے مدرسے میں ملاقات ہوئی۔تعارف کے بعد اُنہوں نے نہایت خوشی کا اظہار فرمایا ،دونوں بھائیوں نے حضرت صاحب کی اُن کے یہاں تشریف آوری پر دِلی شکریہ اَدا کیا۔بعد ازاں ہم نے سفر جاری رکھا۔ خانپور پہنچنے پر حضرت درخواستی صاحب کے داماد مولانا عبد السمیع صاحب مدظلہم حضرت کو اپنی گاڑی میں بٹھاکر دین پور کے لیے روانہ ہوئے،دین پور میں مولانا میاں مسعود احمد صاحب مدظلہم سے ملاقات ہوئی بعد اَزاں واپسی پر مولانا عبد السمیع صاحب کے ہمراہ دین پور شریف کے قبرستان میں حاضری دی ،وہاں سے فارغ ہونے کے بعد مولانا عبد السمیع صاحب اپنے گھر لے گئے جہاں حضرت نے دوپہر کا کھانا تناول فرمایا۔ بعد اَزاںمولانا محمدقاسم صاحب نے حضرت سے ملاقات کی۔ بعد نمازِ عصر مولانا محمدقاسم صاحب، مولانا