ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2009 |
اكستان |
|
٣۔ محرم کے فضائل واَحکام بہت اچھا موضوع ہے مگر اِس کو گزشتہ ماہنامہ میں شائع کرنا چاہیے تھا تاکہ لوگ اِس سے استفادہ کرتے۔ اَب جبکہ یہ مبارک مہینہ بالخصوص یوم ِعاشورہ گزر چکاہے اِس لیے اِس مضمون کی اِتنی اِفادیت نہیں رہی۔ ٤۔ مہتمم صاحب کے دورہ صوبہ سرحد کی رپورٹ قابل ِقدر ہے، مگربہتر ہوتا کہ اُن کے بیانات کے چیدہ چیدہ نکات اِفادہ ٔعامہ کی خاطر اِس میں شامل کیے جاتے۔ یہ چند تجاویز خدمتِ عالیہ میں پیش ِخدمت ہیں،اُمید ہے آپ اِن پر غور کرکے ممنون فرمائیں گے۔ آپ کا مخلص محمد حنیف اِسلام آباد باسمہ تعالیٰ محترم ومکرم محمد حنیف صاحب السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ' ماہنامہ انوار ِ مدینہ کا باقاعدہ مطالعہ کرنا اور دُوسروں کو بھی کروانا اور اِس کے حق میں تعمیری رائے اِدارہ کے لیے باعث ِ مسرت ہونے کے ساتھ قابل ِ قدربھی ہے۔ آپ کی قیمتی آراء اِدارہ کے لیے راہنماہیں اِنشاء اللہ اِدارہ اِن سے بھرپور اِ ستفادہ کرے گا۔ البتہ بعض مضامین تحقیقی اور خالص علمی نوعیت کے ہوتے ہیں اور اپنی اہمیت کی وجہ سے صرف طبقہ علماء کے استفادہ کے لیے شائع کیے جاتے ہیں۔آپ کی رائے کی روشنی میںاُن کے شروع میں آئندہ ''علمی مضامین '' یا'' صرف علماء کے لیے'' تحریر کردیا جایا کرے گا۔ اِدارہ اُمید کرتا ہے کہ آپ آئندہ بھی اِسی طرح اپنی مفید آراء سے نوازتے رہیں گے۔ والسلام مدیر ماہنامہ انوار مدینہ