Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2009

اكستان

43 - 64
(٣)  مولوی احمد رضا خان صاحب نے قبر پر اَذان دینے کو جائز پھر مستحب پھر سُنّت کہنے پر جتنے دلائل قیاس اَور اٹکل سے تجویز کیے ہیں اُن دلائل کو اَذان سے کوئی خصوصی تعلق نہیں ہے بلکہ تمام عبادات میں جتنی بدعتیں جاری ہوسکتی ہیں اُن سب بدعات پر یہ دلائل معمولی تبدیلی سے منطبق ہوسکتے ہیں پھر اَذان کی کیا خصوصیت رہ جائے گی مثلاً ایک بدعت پسند مولوی کہتا ہے کہ پانچ وقت کی نمازوں کے لیے آنے والے نمازی نماز شروع کرنے سے پہلے بلند آواز سے مل کر پچاس دفعہ دُرود اَور سلام پڑھا کریں جو نہ پڑھے گا وہ وہابی اَور تارکِ سُنّت ہے۔ ایک اَور مولوی صاحب پانچ نمازوں کے ساتھ چھٹی نماز تجویز کرتے ہیں اور یہ تجویز کرتے ہیں کہ اِس چھٹی نماز کی ہر رکعت میں دو رکوع اَور چار سجدے کیے جائیں۔ ایک بدعتی صاحب یہ تجویز کرتے ہیں کہ ہر شخص قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے قرآن مجید کا ختم کرائے ورنہ تارکِ سُنّت ہے۔ ایک بدعتی صاحب اِس بنیاد پر کہ نجاست اَور غلاظت کے مقام پر شیاطین رہتے ہیں اَور حدیث سے بھی ثابت ہے تو پاخانہ میں جاتے وقت نوکر کو حکم دیتے ہیں کہ جب تک میں پاخانہ میں ٹھہروں تم بلند آواز سے اَذان کہتے رہو جیسا کہ مولوی احمد رضا خاں صاحب نے اِس رسالہ میں بہت زُور دیا ہے کہ اَذان سے شیطان بھاگتے ہیں اِس لیے یہ اَذان بھی سُنّت ہونی چاہیے۔ نیز صحیح حدیثوں سے ثابت ہے کہ جماع سے پہلے اللہ کا نام لے کر شیطان سے بچنے کی دُعا کرنی چاہیے معلوم ہوا کہ اُس وقت بھی شیطان کا خطرہ ہے اِس لیے ایک بدعتی مولوی صاحب یہ نیا مسئلہ نکالتے ہیں کہ جماع سے پہلے شیطان کی شرارت سے بچنے کے لیے اَذان بلند آواز سے کہنا چاہیے۔ 
اَب ہم مولوی احمد رضا خان صاحب کا دین و مذہب رکھنے والوں سے پوچھتے ہیں کہ اِن تمام مسائل کے متعلق آپ کا کیا فتویٰ ہے؟ فاضل ِ بریلوی نے قبر پر اَذان کو جائز کرنے کے لیے جتنے دلائل قائم کیے ہیں وہ تمام کے تمام یا اکثر دلائل اِن بدعات پر جاری ہوسکتے ہیں بلکہ ہر بدعت چونکہ دین کا لباس پہن کر آتی ہے اِس لیے اِن دلائل سے ہر بدعت جائز ہوسکتی ہے۔ اگر قبر پر اَذان جائز ہوسکتی ہے تو یہ تمام چیزیں بھی جائز ہونی چاہئیں اَور جناب اِن چیزوں میں حرج بھی کیا ہے؟ شریعت میں اِن کو منع بھی نہیں کیا گیا۔ قرآن و حدیث اور فقہ اِن مسائل کی موجودہ شکل کے متعلق خاموش ہیں۔ 
٤۔  قبر پر اَذان کی ضرورت کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو آج دُنیا میں نیا مسئلہ پیدا ہوا ہے بلکہ آنحضرت  ۖ ،صحابہ، تابعین، تبع تابعین، مجتہدین، بزرگانِ دین کے ہر زمانہ میں یہ ضرورت پیش آتی رہی ہے۔ آج
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اِنسان گناہ کیوں کرتا ہے ؟ : 6 3
5 گناہوں کا اعتراف ضروری ہے مگر صرف اللہ کے سامنے : 7 3
6 بار بار گناہ کرنے والوں میں یا توبہ کرنے والوں میں شمار ہو گا ؟ : 8 3
7 اللہ کی رحمت نہ ہو تو معمولی بات بھی بڑاگناہ بن سکتی ہے : 9 3
8 دربارِ رسالت ۖ کا اَدب : 9 3
9 بڑی غلطی وہ ہے جو اللہ کی نظر میںبڑی ہو : 10 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
11 وفیات 12 1
12 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
13 حضرت اَقدس کا خط 19 1
14 حضرت اِبراہیم رضی اللہ عنہ 21 1
15 بو بکر و عمر ، عثمان و علی رضی اللہ عنہم 31 1
16 تربیت ِ اَولاد 32 1
17 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 32 16
18 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 32 16
19 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 33 16
20 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 33 16
21 دفن کے بعد اَذان کہنے کا مسئلہ 35 1
22 دفن کے بعد شرعی طور پر کیا کرنا چاہیے ؟ : 35 21
23 حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے نزع کے وقت اپنے بیٹے کو وصیت میں فرمایا 35 21
24 ۔ اصل اَشیاء میں حرمت ہے یا اَباحت یا توقف؟ 45 21
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
26 پانچ دُعائیں قبول کی جاتی ہیں : 46 25
27 حضور علیہ الصلوة والسلام پانچ چیزوں سے پناہ مانگا کرتے تھے : 46 25
28 حضور اَکرم ۖ کی طرف سے پانچ چیزو ں کا حکم : 47 25
29 ماہِ صفرکے اَحکام اور جاہلانہ خیالات 48 1
30 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 48 29
31 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 48 29
32 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید : 49 29
33 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 51 29
34 ماہِ صفر کی آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 52 29
35 بریلوی مکتبہ فکر کے اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کا فتویٰ : 54 29
36 غیر مقلدین حضرات سے رفع ِیدین سے متعلق دس سوالات 56 1
37 دینی مسائل 61 1
38 ( طلاق دینے کا بیان ) 61 37
39 طلاقِ صریح اور طلاقِ بائن سے متعلق ایک ضابطہ : 61 37
40 رُخصتی سے قبل طلاق کا بیان : 61 37
41 بقیہ : دفن کے بعد اَذان کہنے کا مسئلہ 62 21
Flag Counter