ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2009 |
اكستان |
|
نے کسی مجاز طریقت کے ہاتھ پر بیعت کی ہو یا نہ ،خواہ اُس نے سلوک تصوف طے کیا ہو یا نہ ،خواہ اُس کو مرشد سے اجازت تسلیک(تصوف کے اسباق سکھانے کی) ہو یا نہ ،اور بیعت اِرشاد اُس شخص کا حق ہے جس نے کسی مجاز طریقت کے ہاتھ پر بیعت کرنے کے بعد منازل ِسلوک طے کرکے ملکۂ یا دداشت حاصل کرلیا ہو اور مجاز تسلیک ہو گیا ہو۔ ٭ ذکر اور اپنی اصلاح کی فکر موجب ِ شکر ہے اِس میں جس قدر بھی تعمیر (صرف ِ)اَوقات ہو جدوجہد رکھیں۔ عمر عزیز کے گرانمایہ لمحات کو ضائع نہ ہونے دیں۔ ٭ اپنے آپ کو سب سے کمتر جاننا چاہیے اور اللہ کے فضل و کرم کا ہر وقت خواستگار اور اُس کی ناراضی سے ہمیشہ خائف رہنا چاہیے۔ وفیات مرحوم الحاج حکیم احمد حسن صاحب بھوئی گاڑہ والوں کی اہلیہ محترمہ ٢٨ محرم کو وفات پاگئیں، اِدارہ مرحومہ کے صاحبزادگان مولانا بدرالدین صاحب اور مولانا شہاب الدین صاحب اور دیگر سب برادران کی خدمت میں تعزیت ِ مسنونہ پیش کرتاہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرماکر اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ٨ جنوری کو حضرت مولانا محمدحسن صاحب کی خوشدامن صاحبہ طویل علالت کے بعداِنتقال فرماگئیں۔ مرحومہ بہت نیک دل خاتون تھیں اللہ تعالیٰ مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور پسماند گان کو صبر جمیل کی تو فیق نصیب ہو۔ ٢٥ دسمبر کو جناب ریحان علی صاحب کے تایا صاحب وفات پاگئے۔ ٤ جنوری کو جناب سید سلیم صاحب زیدی کے چچا زاد بھائی انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَےْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب ہو۔جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصال ثواب کرایا گیا ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔