ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2009 |
اكستان |
|
ہیں؟ تو معلوم ہوا گھر میں ہیں، پوچھوایا کیا بات ہے نہیں آئے ملے نہیں؟ جو بھی پیغام دیا ہو اِس قسم کا تواُس آدمی نے آکر بتایا کہ وہ تو اِن آیتوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں غم میں مبتلا ہیں وہ کہتے ہیں کہ میرے تو عمل سارے ضائع چلے گئے ہوں گے کیونکہ اُن کی آواز تو ہمیشہ ہی زیادہ ہوتی تھی۔ تو رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ نہیں اُن سے یہ کہو کہ تم اہل ِ نار میں سے نہیں ہو وَلٰکِنَّکَ مِنْ اَہْلِ الْجَنَّةِ ١ تم جنتی ہو اَوْکَمَاقَالَ عَلَیْہِ السَّلَامُ ۔ تو اِنسان سے غلطی ہوتی ہے اَور اگر یہ ترجمہ کیا جائے کہ بڑی غلطی ہوتی ہے تو بڑی غلطی بھی ہوجاتی ہے کبھی نہ کبھی۔ بڑی غلطی وہ ہے جو اللہ کی نظر میںبڑی ہو : اَور بڑی غلطی کا مطلب وہ نہیں ہے کہ جسے ہم بڑی غلطی سمجھتے ہیں بلکہ وہ ہے جو خدا نے بتادی ہو وہ بڑی غلطی ہے چاہے اُس کو بعض لوگ غلطی بھی نہ سمجھتے ہوں مگر خدا کے یہاں وہ غلط ہے تو اَب اِن میں جب ہر اِنسان ایسا ہوا کہ اُس سے غلطی ہوتی ہے تو اچھا کون ہے؟ تو فرمایا کہ خَیْرُ الْخَطَّائِیْنَ التَّوَّابُوْنَ اِن خطاکاروں میں بہترین وہ ہیں کہ جو بار بار توبہ کریں،جو توبہ بار بار کرتے رہیں وہ بہترین لوگ ہیں۔ تو اِستغفار کی بڑی فضیلتیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمتوں اَور مغفرتوں سے نوازے، ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے، اپنی رضا اَور فضل نصیب فرمائے، آمین۔ اختتامی دُعاء … ١ مشکوة شریف ص٥٧٦