Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2009

اكستان

38 - 64
مبارک زمانہ میں اِن بدعتوں کا نام و نشان اَور رواج ہرگز نہ تھا چنانچہ کئی صدیوں تک تو قبر پر اَذان کا ذکر تک نہیں آتا۔ پچھلے زمانہ میں بعض غیر قابل ِ ذکر شافعی لوگوں نے اِس کو جاری کیا اَور فقہائے احناف نے اِس کو بدعت کا خطاب دیا چنانچہ حنفی فقہ کی مشور کتاب فتاوٰی شامی ج١ ص ٣٥٧ میں ہے  : 
''علامہ خیر الدین رملی نے بحرالرائق کے حاشیہ پر لکھا ہے کہ میں نے شافعی مذہب کی کتابوں میں لکھا دیکھا ہے کہ کہیں کہیں نماز کے علاوہ بھی اذان کہنا سُنّت ہے جیسا بچہ کے کان میں اذان کہنا، غمزدہ، مرگی والا، غضب ناک، بدخلق انسان یا جانور کے کان میں اذان کہنا، جنگ کے وقت، آگ لگ جانے کے وقت اَذان کہنا بھی سُنّت ہے۔ کسی نے یہ بھی کہا ہے کہ میت کو قبر میں اُتارتے وقت، اِس قیاس پر کہ جب دُنیا میں پیدا ہوا تھا اُس وقت بھی بچہ کے کان میں اَذان کہی جاتی ہے۔ لیکن علامہ ابن ِ حجر مکی رحمة اللہ علیہ نے اس کو شرح عباب میں رَد کردیا ہے۔''............. الخ 
ظاہر ہے کہ یہ کتابیں شافعی مذہب کی ہیں ہم اِس کے جواب دِہ نہیں ہیں پھر غور کیجیے کہ بریلوی مذہب کا مسئلہ بیمار لفظ سے شروع ہوتا ہے  قِیْلَ  کسی گُمنام شخص نے کہا ہے کہ میت کو قبر میں اُتارتے وقت اَذان کہی جائے لیکن علامہ ابن ِ حجر نے شرح عباب میں اِس کو رَد کردیا ہے۔  ع	اُڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے 
حنفی مذہب میں تو اِس اَذان کا نام و نشان نہیں، شافعی مذہب میں بھی اِس بدعت کا یہ حال ہورہا ہے۔ عِنْدَ اِنْزَالِ الْمَیِّتِ  کا لفظ اِس بات کی دلیل ہے کہ شافعی مذہب میں یہ رواج تھا کہ میت کو اُتارتے وقت اَذان کہتے تھے، دفن کے بعد اَذان کہنے کی بدعت آج تک اہل ِ علم میں سے کسی کو نہ سوجھی۔ دین کی تمام کتابیں آج تک اِس کے متعلق خاموش ہیں۔ چنانچہ علامہ ابن ِ عابدین شامی ج١ ص ٨٣٧ میں میت کو قبر میں رکھتے وقت  بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰی مِلَّةِ رَسُوْلِ اللّٰہِ  پڑھنے کے بیان میں ایک تنبیہ بیان فرماتے ہیں:
''احادیث میں جو الفاظ میت کو رکھتے وقت پڑھنے کے لیے وارِد ہوئے ہیں اُنہیں پر بند رہنے سے اِس بات کا اِشارہ نکلتا ہے کہ میت کو قبر میں داخل کرتے وقت اَذان کہنا جیسا کہ آج کل دستور بن گیا ہے سُنّت نہیں ہے اور علامہ ابن ِ حجر نے اپنے فتاویٰ میں صاف
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اِنسان گناہ کیوں کرتا ہے ؟ : 6 3
5 گناہوں کا اعتراف ضروری ہے مگر صرف اللہ کے سامنے : 7 3
6 بار بار گناہ کرنے والوں میں یا توبہ کرنے والوں میں شمار ہو گا ؟ : 8 3
7 اللہ کی رحمت نہ ہو تو معمولی بات بھی بڑاگناہ بن سکتی ہے : 9 3
8 دربارِ رسالت ۖ کا اَدب : 9 3
9 بڑی غلطی وہ ہے جو اللہ کی نظر میںبڑی ہو : 10 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
11 وفیات 12 1
12 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
13 حضرت اَقدس کا خط 19 1
14 حضرت اِبراہیم رضی اللہ عنہ 21 1
15 بو بکر و عمر ، عثمان و علی رضی اللہ عنہم 31 1
16 تربیت ِ اَولاد 32 1
17 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 32 16
18 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 32 16
19 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 33 16
20 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 33 16
21 دفن کے بعد اَذان کہنے کا مسئلہ 35 1
22 دفن کے بعد شرعی طور پر کیا کرنا چاہیے ؟ : 35 21
23 حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے نزع کے وقت اپنے بیٹے کو وصیت میں فرمایا 35 21
24 ۔ اصل اَشیاء میں حرمت ہے یا اَباحت یا توقف؟ 45 21
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
26 پانچ دُعائیں قبول کی جاتی ہیں : 46 25
27 حضور علیہ الصلوة والسلام پانچ چیزوں سے پناہ مانگا کرتے تھے : 46 25
28 حضور اَکرم ۖ کی طرف سے پانچ چیزو ں کا حکم : 47 25
29 ماہِ صفرکے اَحکام اور جاہلانہ خیالات 48 1
30 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 48 29
31 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 48 29
32 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید : 49 29
33 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 51 29
34 ماہِ صفر کی آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 52 29
35 بریلوی مکتبہ فکر کے اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کا فتویٰ : 54 29
36 غیر مقلدین حضرات سے رفع ِیدین سے متعلق دس سوالات 56 1
37 دینی مسائل 61 1
38 ( طلاق دینے کا بیان ) 61 37
39 طلاقِ صریح اور طلاقِ بائن سے متعلق ایک ضابطہ : 61 37
40 رُخصتی سے قبل طلاق کا بیان : 61 37
41 بقیہ : دفن کے بعد اَذان کہنے کا مسئلہ 62 21
Flag Counter