ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2009 |
اكستان |
|
بْنُ عُرْوَةَ الخ ۔ نسائی نے اِس باب میں پہلے یہی روایت لی ہے اِس کے بعد محمد بن العلاء و احمد بن حرب کے واسطے سے حَدَّثَنَا اَبُوْمُعَاوِیَةَ عَنِ الْاَعْمَشِ عَنْ اِبْرَاہِیْمَ عَنِ الْاَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ لائے ہیں۔ اِس سے یہی ظاہر ہے کہ ابومعاویہ کے ذریعہ سے بھی ہشام بن عروہ کی روایت اَصل ہے۔ (٥) آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ'' ابوبکر نے صرف ابومعاویہ کی روایت لی ہے اَور یہ بخاری سے مقدم ہیں'' مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ابوبکر بن ابی شیبہ ہشام سے روایت ِ تزوج کے روای ہیں۔ مسلم کی پہلی روایت ابوبکر بن ابی شیبہ سے منقول ہے اَور مسلم اِس روایت کو باب میں سب سے پہلے لائے ہیں۔ سند یہ ہے : حَدَّثَنَا اَبُوْکُرَیْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ حَدَّثَنَا اَبُوْ اُسَامَةَ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا اَبُوْبَکْرِ بْنُ اَبِیْ شَیْبَةَ قَالَ وَجَدْتُّ فِیْ کِتَابِیْ عَنْ اَبِیْ اُسَامَةَ عَنْ ھِشَامٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ عَائِشَةَ قالت الخ تو اِس لیے یہ استدلال کہ ابوبکر بن ابی شیبہ نے صرف اَسود کی روایت ابومعاویہ عن الاعمش کو لیا ہے اِس لیے یہی اصل ہے صحیح نہیں ہے۔ (٦) آپ نے روایت ِ اَسود کو کوفی ہونے کی وجہ سے اَصل فرمایا حقیقت اِس کے خلاف ہے۔ روایت ِ ہشام بن عروہ کے اِن سے براہِ راست روایت کرنے والے ٩ حفاظ کوفی ہیں۔ ١سفیان ثوری کوفی بخاری میں ٢ سفیان بن عیینہ کوفی کتاب الام میں ٣ ابومعاویہ کوفی مسلم نسائی میں ٤ ابواُسامہ کوفی بخاری اَور مسلم میں ٥ عبدہ بن سلیمان کوفی مسلم میں ٦ علی بن مسہر کوفی بخاری ابن ِ ماجہ اَور دَارمی میں ٧ ابن ِ نمیر کوفی مسلم میں ٨ یونس بن بکر کوفی بیہقی میں ٩ وکیع بن جراح کوفی غیر صحاح میں