Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2008

اكستان

46 - 64
منسوخ اور ختم ہیں اورباطل ہیں ۔ بس اِسی پر چلتے رہنا یہی ہمارے لیے سعادت ہو گی اور آ پ اپنے کو کتاب سے جوڑے رکھیں اور اللہ کی یاد سے اپنے آپ کو وابستہ کر یں۔ میں یہ بار بار اِس لیے کہتا ہوں کہ یہ سلسلہ بالکل ختم ہوچکا ہے اِس کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے بیعت ہو گئے اور ساری زندگی گزار دی بس میں تو فلاں سے بیعت ہوں۔ اِ س سے کیا ہوتا ہے صرف بیعت ہوگئے ؟اگر یہی صحیح ہوتا تو آپ کے شیخ یہی کرتے بس صرف بیعت ہو چکے ہوتے اورباقی اسباق نہ کیے ہوتے جیسے اُنہوں نے کیا ہے ایسے ہی آپ نے بھی کرنا ہے مکمل طور پر ، صرف بیعت ہوجانا کافی نہیں ہے اُن کے پاس جائیں اُن سے کہیں درخواست کریں بار بار کریں کہ مجھے یہ سکھائیں۔ 
بعض ایسے بھی ہیں جنہیں خود ہی اسباق نہیں آتے ایسے بھی ہیںبعض لوگ، لیکن ایک سلسلہ چل رہا ہے لوگ حسنِ اِعتقاد کی وجہ سے حسن ِ ظن کے وجہ سے تعلق اُن سے قائم رکھے ہوئے ہیں۔ لیکن بہر حال صحیح تو یہی ہے کہ اِنسان تربیت اپنی بھی کرے دُوسروں کی بھی کرے تاکہ دین کا سلسلہ چلتا رہے تو اپنے کو کسی سے وابستہ کریں اور جیسے اِن کتابوں کو محنت سے پڑھ رہے ہیںاِس سلسلہ کو بھی محنت سے جاری رکھیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارا ظاہر اور باطن دونوں پاک وصاف فرمائے۔ آپ نے پڑھا آپ کے اُستاذ مولانا حسن صاحب نے پڑھایا بس اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر دے اور اِنہیں تو بہت ہی جزائے خیر دے، بچارے تھکتے رہتے ہیں آپ کے پاس اور اَن تھک محنت کرتے ہیں اور میں تو اِنہیں کہتا ہوں اِتنی محنت نہیں کرنی چاہیے آرام کریں ورنہ تو بیمار ہوجائیں گے کیونکہ دن رات میں یہ جو چوبیس گھنٹے ہیں چھبیس گھنٹے تو ہیں نہیں تو اِنہی چوبیس گھنٹوں میں کھانا پینا بھی ہے اِنہی میں آرام بھی کرنا ہے اِنہی میں پڑھنا پڑھا نابھی ہے سارے کام کرنے ہیں۔ تو بہر حال یہ ہیں اور دیگرسب اساتذہ ہیں یہ سب ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں اِن سے ہمارا جی خوش ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اِن کو اِس کا بہت بہت اَجر دے آپ کو بھی اوراِن سب کو بھی اور اِس سلسلے کو قائم و دائم فرمائے اور اِس کو قبول بھی فرمائے اور اِ س میں جوہم سے لغزشیں کوتاہیاں اور غلطیاں یقینًا ہوئیں ہیں اور ہوتیں ہیں اور جو آئندہ بھی ہوں اللہ اُن سب کو معاف بھی فرما ئے اور ہمارا خاتمہ ایمان پرفرمائے اور آخرت میں رسول للہ  ۖ کی شفاعت اور اُن کا ساتھ نصیب فرمائے۔  وَآخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ۔(جاری ہے)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضر ت عمار رضی اللہ عنہ کا دُشمن اللہ کا دُشمن : 6 3
5 حضرت خالد رضی اللہ عنہ پر اِس اِرشاد کا اَثر 6 3
6 نبی علیہ السلام کی زبانی حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی تعریف 7 3
7 فتحِ مکہ سے پہلے قربانیاں دینے والوں کا درجہ سب سے بڑا ہے 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 8 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 8 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 10 1
11 خلاصۂ مکتوب : 13 10
12 مزیدقابل ِغوراُمور : 14 10
13 بقیہ : درس حدیث 15 3
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 16 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 16 14
16 عورتوں کی مکمل اِصلاح کاخاکہ اوردستورالعمل کاخلاصہ : 17 14
17 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
18 کیا تکافل کا نظام اِسلامی ہے؟ 21 1
19 پہلا اشکال : 21 18
20 صمدانی صاحب کا جواب : 21 18
21 دُوسرا اشکال : 23 18
22 صمدانی صاحب کا جواب : 24 18
23 صمدانی صاحب کی یہ بات کئی وجوہ سے محل ِنظر ہے 27 18
24 عملی خرابیاں : 30 18
25 -2 وقف یا اُس کی ملکیت کو ختم کرنا : 33 18
26 اَلوَداعی خطاب 35 1
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 48 1
28 شہید چار طرح کے ہوتے ہیں : 48 27
29 میںدُنیا کے فوت ہونے نہ ہونے کا کوئی غم نہیں : 49 27
30 تہذیبوںکے عروج وزَوال میں عِلم کاکردار 50 1
31 ( وفیات ) 58 1
32 دینی مسائل 60 1
33 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 32
34 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 62 1
Flag Counter