Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2008

اكستان

8 - 64
 اِتنی مناسبت جہاد کو کہ اُس کے لیے وہ خطرناک ترین سفر بھی کرلیتے تھے ایسا سفر کہ خدا جانے پہنچ سکیں یا نہ پہنچ سکیں جب یہ یرموک کا معرکہ ہوا ہے تو حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہی سرکوبی کرتے ہوئے چلے گئے جنہوں نے دُوسرے (جھوٹے) نبیوں کو ماننا شروع کردیا تھا اُن کو ختم کیا، زکٰوة کے مانعین کو، اِرتداد میں مبتلا لوگوں کو، تو ایک لائن ایسی مقرر کی اُس پر یہ چلے اور عراق میں داخل ہوگئے وہاں فتوحات ہوئیں اِدھر یرموک کی طرف لڑائی جب پڑی ہے اور رُومیوں نے بڑا سخت مقابلہ کرنے کی تیاری کی توتین جگہ محاذ کھول رکھے تھے اُردن کی سائڈ میں اِدھر شمال میں عرب کے یہ شام کا حصہ ہے اُس میں، تو ایک جگہ سوچا کہ یہاں زیادہ زور دیا جائے وہ یرموک کی جگہ تھی حضرتِ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پیغام بھیجا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو کہ اپنی جگہ عراق میں تو کسی اور کو کردو اور تم یہاں پہنچو۔ 
یہ وہاں سے جب روانہ ہوئے ہیں تو پھر فاصلہ کافی تھا لیکن فورًا پہنچنا تھا تو وہ تو بہت تیز رفتار سفر کیا ہے ایک جگہ راستے میں ایسا علاقہ تھا بہت بڑا کہ جہاں اگر منزل تک پہنچنا نہ میسر آسکے تو بلاپانی کے بلادانے کے آدمی وہاں ختم ہوسکتے تھے، اِنہوں نے کہا چلو تو کسی نے کہا کہ یہ ایسے ہی راستہ ہے اِس طرح کا اُنہوں نے کہا کوئی نہیں چلتے ہیں اور چلتے ر ہے ہیں جس وقت سے دن میں چلنا شروع کیا ہوگا رات کو بھی آرام نہیں ملا کہا بس چلو آگے وہ صبح کو وہاں پہنچے ہیں جہاں پہنچنا تھا اور ایک جملہ بھی اُنہوں نے کہا کہ صبح جب ہوتی ہے تو رات کو سفر کرنے والے اپنے سفر پر خوش ہوتے ہیں اور تعریف کرتے ہیں کہ ہم نے بہت اچھا کیا کہ رات کو سفر کر لیا  عِنْدَ الصَّبَاحِ یَحْمَدُ الْقَوْمُ السُّرْعَةَ  یہ جملہ اُن کی زبان سے نکلا تھا وہ مَثَل کے طور پر بھی استعمال ہونے لگا اور تھی تو نثر مگر یہ نظم کے اَنداز میں ایک مصرع بھی بن گیا اور سَچ مُچ ایسے ہی ہوا اوروہاں جاکر پھر اِنہوں نے بڑے زبردست کام کیے ہیں اللہ تعالیٰ نے اِن سے کام لیے ہیں اُسی میں تھے کہ حضرتِ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات ہوئی اور حضرتِ عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے اِن کو غلبہ عطاء فرمایا اور اِن کے بنائے ہوئے (جنگی) نقشے اور منصوبے چاہے خطرناک بھی ہوں اُس میں کامیابی بہر حال ہوئی اور خطرناک سے خطرناک تر چیزوں میں یہ مطمئن رہے ہیں اور خدا نے اِنہیں ہر جگہ غلبہ عطا فرمایا  سَیْف مِّنْ سُیُوْفِ اللّٰہِ   یہ اللہ کی طرف سے ایک لقب اُن کو ملا ہوا ہے۔
 اللہ تعالیٰ ہمیں آخرت میں اِن حضرات کا ساتھ نصیب فرمائے، آمین۔ اختتامی دُعاء ..............

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کسی کے اچھے یا برے ہونے کا دعوی ہر کوئی نہیں کر سکتا : 5 3
5 ''کشف'' ظنی گمانی چیز ہے : 6 3
6 خاتمہ کے وقت کی حالت کا اعتبار ہوتا ہے : 6 3
7 برائی سے روکنا ضروری ہے : 7 3
8 حضرت خالد بن ولید ''اللہ کی تلوار '' ہمیشہ غالب رہے : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 9 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 9 9
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 11 1
12 حضرتِ اقدس اور حکیم نیاز احمد صاحب کے درمیان خط و کتابت 11 11
13 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 11 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
15 رُسوم ورواج ختم کرنے کاشرعی طریقہ : 18 14
16 رُسوم کی مخالفت کرنے والا ولی اوراللہ کامقبول بندہ ہے : 18 14
17 رُسوم کی پابندی کرنے والے پیرلعنت کے مستحق ہیں : 19 14
18 تمام مسلمانوں کی ذمّہ داری : 19 14
19 عورتیں چاہیں توسارے رُسوم ورَو اج ختم ہوجائیں : 19 14
20 حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے نکاح : 20 20
22 ہجرتِ حبشہ : 21 20
23 حبشہ کو دوبارہ ہجرت : 22 20
24 مدینہ منورہ کو ہجرت : 22 20
25 اَولاد : 23 20
26 وفات : 23 20
27 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 24 1
28 کیا جوائنٹ سٹاک کمپنی شرعا ًقانونی شخص ہے ؟ 29 1
29 کمپنی اور شرکت میں فرق : 32 1
30 کمپنی کی ذمہ داری کا کیا سبب ہے : 32 1
31 اہم تنبیہ : 34 29
32 اب یہاں علمائے معاصرین کے تین نقطہ نظر ہیں : 34 29
33 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
34 اہل جنت تین طرح کے ہیں : 38 33
35 تین بیٹیوں یا بہنوں کی پرورش پر جنت کی بشارت : 38 33
36 کسی کے لیے بھی اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑنا جائز نہیں : 39 33
37 اِس دَور کی اہم ضرورت 40 1
38 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 40 37
39 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 45 1
40 بقیہ : ملفوظات شیخ الاسلام 54 9
41 دینی مسائل 55 1
42 ( طلاق کابیان ) 55 41
43 طلاق کاحکم : 55 41
44 طلا ق دینے کااہل : 55 41
45 یہودی خباثتیں 56 1
46 بنیا مین فرانکلین : 57 45
47 عالمی خبریں 62 1
48 قرآنِ کریم بیش قدر آسمانی کتاب ہے : پوپ بینڈکٹ 62 47
49 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter