Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2008

اكستان

4 - 64
پاکستان کو بنے ہوئے ساٹھ برس بیت گئے مگر اِس کے باوجود سیاسی اقتصادی و معاشی اعتبار سے ملک دن بدن غیر مستحکم ہوتا جارہا ہے۔اِس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ہمارے ملک کے معاملات ہمارے اپنے ہاتھوں میں نہیں ہیںہمارے فیصلے بیرونی ممالک کرتے ہیں اور ہماراناعاقبت اَندیش حکمران طبقہ اِس پر لبیک کہہ دیتا ہے۔اِس صورت ِحال نے غیر یقینی ماحول اور مایوسیوں کو جنم دیا ہے اور ہر شخص ایک دُوسرے سے بیگانہ اور بے غرض ہو گیا ہے۔موجودہ انتخابات کے موقع پرمعلوم ہوتا ہے کہ امریکہ بہادر کی سربراہی میں  انتہائی گہری سازش کے ذریعہ بینظیر بھٹو کے لیے پاکستان آنے کی راہیں ہموار کی گئیں اور ایسے حالات پیدا کیے گئے جس کے ذریعے مسلمانوں کا باہم شیرازہ ایسا بکھر جائے کہ آئندہ کے لیے اِس کی شیرازہ بندی ناممکن ہو جائے اور باہمی نفرتوں کو ہوا دے کر اِسلام اور مسلمانوں کے خلاف مسلمانوں ہی سے وہ کام کرا لیے   جائیں جو بغیر بدنامی مول لیے امریکہ اور مغربی طاقتیں حاصل نہیں کر سکتی تھیں۔دُوسری طرف یہی مغربی طاقتیں ملکی حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے ہمارے معاملات پر اِس قدر حاوی ہو چکی ہیں کہ کیسی بھی صورت ِحال ہو اپنے مفادات کے حصول میں اُن کو کچھ زیادہ دُشواری نہیں ہوتی،لہٰذا قوی اَندیشہ ہے کہ بینظیر کے قتل کو یہ طاقتیں ایسا رنگ دینے کی کوشش کریں جس کے نتیجہ میں ملک کے اندر خانہ جنگی کی صورت پیداہو جائے اور پہلے سے غیر مستحکم پاکستان مزید ناتواں ہو کر ڈھیر ہو جائے لہٰذا اِس نازک صورت ِحال کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی باقی ماندہ قیادت پر لازم ہے کہ اِنتہائی سمجھداری اور دُور اَندیشی سے کا م لیتے ہوئے اپنے کارکنوں کو صبر وتحمل کی تلقین کرے،کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ ہم رہے سہے پاکستان کے وجود سے ہی ہاتھ دھو بیٹھیں اور بعد میں سوائے کف ِ افسوس ملنے اور پچھتاوے کے کچھ باقی نہ رہ جائے۔
 پارٹی پر اِس ناگہانی حادثہ کے موقع پر ناصرف ہم بلکہ پورا ملک اُن کے غم میں شریک ہے۔  حکومت ِوقت کا فرض ہے کہ اِس افسوس ناک واقعہ کی فوری اور غیر جانب دار تحقیق کروا کر اِس کے ذمہ داروں کو قرارِواقعی سزا دے اور یہ اِس لیے بھی اور زیادہ ضروری ہے کہ کچھ حلقوں کی طرف سے برملا یہ کہا بھی   جانے لگا ہے کہ اِس کارروائی کے پس ِپردہ ایجنسیاںملوث ہو سکتی ہیں ،بہ صورت ِدیگر مرحومہ بینظیر بھٹو کا یہ بیان سچ ہوتا نظر آئے گا کہ ''اگر مجھ کو کچھ ہو گیا تو اِس کی ذمہ دار حکومت ہو گی''اور اخباری اطلاعات کے  مطابق کچھ لوگوں کو مرحومہ نے نامزد بھی کرکے حکومت کو مطلع کر رکھا تھا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس ِ حدیث 5 1
4 درس ِ حدیث 6 3
5 حضرت ابوذر کے مسلک کا پس منظر : 6 4
6 خود نبی علیہ السلام کا اپنا عمل : 7 4
7 بیت المال سے خلیفہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کر سکتا : 8 4
8 اِسلامی حکومت میں بیت المال صرف مرکزی نہیں ہوتا : 8 4
9 حکومت کا اَصل فائدہ : 8 4
10 اِن کے برخلاف دیگر صحابہ کا مسلک : 9 4
11 حضرت ابوذر ذرائع آمدنی کے مخالف نہ تھے : 9 4
12 نبی علیہ السلام نے ایسا ہی کرنے کا حکم نہیں دیا : 10 4
13 شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے اختلاف : 11 4
14 مولانا عبید اللہ سندھی کی عادت : 11 4
15 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 14 1
16 حکیم فیض عالم صدیقی کا خط 14 15
17 حضرتِ اقدس کا جوابی خط 17 15
18 مدارس میں مجالسِ ذکر کے قیام کی ضرورت و اہمیت 19 1
19 حرف ِمخلصانہ از حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی مدظلہم : 20 18
20 مدارس میں مجالس ِذکر کی ضرورت وا ہمیت 23 1
21 تمہید از حضرت شیخ الحدیث رحمة اللہ علیہ 23 20
22 مکتوب بنام مولانا یوسف بنوری و مفتی محمد شفیع رحمہما اللہ تعالیٰ 23 20
23 جواب اَز مفتی محمد شفیع صاحب 26 20
24 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 40 1
25 بھابھی کا غصہ اوریتیم دیور پر ظلم و زیادتی : 40 24
26 لڑائی جھگڑوں سے حفاظت کی عمدہ تدبیریں : 41 24
27 خانگی فسادات گھریلو جھگڑے سے بچنے کی عمدہ تدبیر : 41 24
28 محرم الحرام کی فضیلت 42 1
29 تنبیہ : 43 28
30 قسم اوّل کے منکرات : 44 28
31 قسم دوم کے منکرات : 46 28
32 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 48 1
33 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 48 32
34 وفیات 51 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 52 1
36 قبیلہ بنو تمیم کی تین خاص خوبیوں کا ذکر : 52 35
37 موافقات ِعمر رضی اللہ عنہ : 53 35
38 یہودی خباثتیں 55 1
39 اَندھا یورپ : 55 38
40 دینی مسائل 59 1
41 ( ضبط ِ ولادت ) 59 40
42 ضبط ِولادت کے مختلف طریقے اور اُن کے اَحکام یہ ہیں : 59 40
43 -1 منع حمل (Contraception) : 59 40
44 -2 اِسقاط : 59 40
45 -3 مصنوعی بانجھ پن : 60 40
46 اخبار الجامعہ 61 1
47 سفر کنگن پورضلع قصور : 61 46
48 .بقیہ : دینی مسائل 63 40
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter