ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2008 |
اكستان |
|
اور ترجمے بھی دیں۔ اُس کے مسودہ کی ایک نقل مجھے بھی بھیج دیں۔ پھر اُسی میں آپ کے اِس سے پہلے خط کے سوالات کا جواب بھی شامل کردُوںگا جو حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کے متعلق آپ نے لکھے تھے۔ اِس طرح کا پملفٹ تو مفید ہو سکتا ہے ورنہ فائدہ کچھ بھی نہ ہوگا۔ حامد میاں غفرلہ(جاری ہے) بقیہ : عورتوں کے رُوحانی امراض اَپنوں سے معاملہ نہ کرنے میں عافیت ہے : فرمایا مشہور تو یہ ہے کہ تَعَامَلُوْا کَالْاَجَانِبِ وَتَعَاشَرُ ْوا کَالْاَخَوَانِ یعنی اپنوں سے معاملہ کرو اجنبیوں کی طرح اور معاشرت (برتاؤ) کرو بھائیوں کی طرح۔ لیکن چونکہ آج کل یہ مشکل ہے کہ اپنوں اور بھائیوں کے ساتھ معاملہ تو ہو مگر اجنبیوں کا سا، اِس لیے میں نے ترمیم کی ہے یعنی تَعَامَلُوْا مَعَ الْاَجَانِبِ وَتَعَاشَرُوْا مَعَ الْاَخَوَانِ یعنی اجنبیوں کے ساتھ معاملہ کرو اور اپنوں کے ساتھ معاشرت (برتاؤ) کرو۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ اپنوں کے ساتھ معاملہ کرنے میں خرابی ہوتی ہے (تعلقات بگڑتے ہیں،ناانصافیاںہوتی ہیں) اور نقصان بھی اُٹھانا پڑتا ہے۔ (جاری ہے) دُعائے صحت کی اپیل پیر طریقت حضرت سےّد نفیس الحسینی شاہ صاحب مدظلہم کافی دنوں سے علیل ہیں قارئین کرام سے حضرت کی صحت کے لیے دُعا کی درخواست کی جاتی ہے۔