Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2007

اكستان

6 - 64
گھمبیر اور سنگین صورت ِ حال کو کنٹرول کرسکیں گے۔ اِس کے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر عام سیاسی جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت قائم کرکے حکومتی معاملات اُس کے سپرد کیے جائیں اور فوج کو واپس بیرکوں میں بھجوانا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ سول معاملات کنٹرول کرنا سویلین اِداروں کا کام ہے فوج کا نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ فوج اور قوم کا اتحاد ہی ملک کے اِستحکام کی ضمانت ہے۔ آخر کیوں فوج اور قوم کے درمیان فاصلے پیدا ہوئے؟ اُنہوں نے کہا کہ آج کی صورت ِ حال کا ٹھنڈے دل سے جائزہ لینا چاہیے۔ کسی کی ضد اور اَنا کو قومی مفادات پر غالب نہیں آنا چاہیے۔ 
٭  ریٹائرڈ جنرل راحت لطیف نے کہا کہ بدقسمتی سے ہندوستان کی یہ خواہش تھی کہ پاکستان کے اَندر فوج اور قوم آپس میں مقابلے میں آجائیں اور آج ہم یہ دیکھ رہے ہیں جس فوج کو لوگ دیکھ کر سلامتی دیتے  تھے آج اُس پر حملے ہورہے ہیں۔ یہ کیونکر ہورہا ہے؟ کس کے باعث ہورہا ہے؟ یہ ڈھکا چھپا نہیں۔ عوام کا   اگر اختلاف ہے تو اُسے اختلاف ہی سمجھنا چاہیے۔ اِن پر قوت کا استعمال ہوگا تو پھر وہ بھی ہتھیار اُٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ رُجحان خود حکومت اور حکمرانوں کے لیے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ اِن کی ناقص پالیسیوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ خدا را پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اور فوج کو فوج ہی رہنے دیں۔ 
٭  ریٹائرڈ جنرل سعید الزمان جنجوعہ نے کہا کہ لال مسجد پر ایکشن کے بعد ری ایکشن تو متوقع تھا۔ آخر یہ کس کی پالیسی ہے کہ قومی فوج کو قوم کے سامنے لاکھڑا کیا گیا ہے؟ اُنہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے۔ اِسلام ہماری زندگیوں میں رچا بسا ہوا ہے لہٰذا آپ اپنے مفادات کے لیے ایسی صورت ِ حال پیدا نہ کریں کہ قوم ہتھیار اُٹھانے پر مجبور ہوجائے۔ اُنہوں نے کہا کہ فوج کا استعمال پولیس کے ذر یعے لیا جائے گا  تو اُس کے خلاف نفرت بڑھے گی۔ ضرورت اِس اَمر کی ہے کہ موجودہ پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے اور فوج کو قومی فوج کے طور پر صرف سرحدی نگرانی تک محدود کیا جائے اور طاقت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 14 1
4 اِجتناب بوجہ اِقتصادی مسائل : 16 3
5 حضرت معاویہ کا لڑائی سے اِجتناب کرتے ہوئے مذاکرات کو ترجیح دینا : 16 3
6 حضرت معاویہ اور آپ ۖ کی دُعا کا اثر 18 3
7 حکومت مل کے رہے گی : 18 3
8 حضرت کا لطیف اِستنباط، علماء پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے : 18 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 19 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 20 9
11 معارف و حقائق : 20 9
12 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 22 9
13 اَب اِس خط کی روشنی میں دو باتیں توجہ طلب ہیں : 24 9
14 اِس خط کی رسیدگی کا منتظر 24 9
15 حکیم فیض عالم صدیقی کا جواب 26 9
16 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 34 1
17 تواضع کی ضرورت اور اُس کے حاصل کرنے کا طریقہ : 34 16
18 تواضع سے متعلق چند بزرگوں کی حکایتیں : 35 16
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 36 1
20 فقر و شدتِ ضیق حضرت فاطمہ 38 19
21 بیان تسکین رسول اللہ ۖ از تسلی خدیجہ : 39 19
22 حضرت فاطمہ کی قبر کا کلام : 41 19
23 وفیات 42 1
24 گلدستہ ٔ احادیث 44 1
25 صبح و شام اِس دُعاء کا تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 44 24
26 حضور ۖ جب اللہ تعالیٰ سے دُعاء کرتے تو تین بار کرتے : 46 24
27 چوہدری محمد رفیق صاحب 48 1
28 اِسلام اور غامدیت … ایک تقابل 48 27
29 غامدی صاحب کے عقائد و نظریات 48 27
30 متفقہ اِسلامی عقائد و اَعمال 48 27
31 یہودی خباثتیں 56 1
32 ۔ یہودی سرمایہ داروں مونیٹوری اور رَوٹ شیلڈ کی تحریک 56 31
33 صہیونی تحریک : 57 31
34 دینی مسائل 60 1
35 مہرِ مثل کا بیان 60 34
36 مہر کے چند دیگر مسائل : 61 34
37 نکاحِ فاسد سے یاشُبہ سے کسی عورت سے صحبت کرنے پر مہرِ مثل کا حکم : 61 34
38 اخبار الجامعہ 63 1
39 بقیہ : حضرت فاطمہ کے مناقب 63 19
Flag Counter