Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2007

اكستان

31 - 64
	آپ جشن کی اِن گھڑیوں اور شادمانی کی اِن ساعتوں میں اِس قابلِ ماتم حقیقت کو کیوں بھول جاتے ہیں کہ اِس مقدس ومسعود وجود نے اِس مبارک مہینے میں نزول اجلال فرماکر آپ کو جو کچھ دیا تھا آج آپ   اپنی شامتِ اعمال سے سب کچھ کھو چکے ہیں۔ربیع الاول اگر آپ کے لیے خوشیوں کا موسم اور مسرتوں کا   پیغام ہے تو صرف اِس لیے کہ اِس مہینے میں دُنیا کی خزانِ ضلالت کو بہارِ ہدایت نے آخری شکست دی تھی    اور اِسی مہینہ میں وہ ہادی اعظم  ۖ  رونق افروز عالم ہوئے تھے جنھوں نے تم پر رُوحانیت کے دروازے کھول دیے اور ساری نعمتیں تم کو دِلوادیں جن سے تم محروم تھے ۔پھر اگر آج تم اُن کی لائی ہوئی شریعت سے دُور اور اُن کی دلائی ہوئی نعمتوں سے محروم ومجہور ہوتے جارہے ہو،تو کیا وجہ ہے کہ گزشتہ بہار کی خوشی تو  مناتے ہو لیکن خزاں کی موجودہ پامالیوں پر نہیں روتے۔
	تم ربیع الاول میں آنے والے کے عشق ومحبت کا دعوٰی رکھتے ہو اور اُس کی یاد کے لیے مجلسیں   منعقد کرتے ہو لیکن یہ نہیں سوچتے کہ تمہاری زبان جس کی یاد کا دعوٰی کر رہی ہے اُس کی فراموشی کے لیے  تمہارا ہر عمل گواہ ہے اورجس کی تعظیم وتکریم کا تم کو بڑا اِدعاء ہے ، تمہاری گمراہانہ زندگی بلکہ تمہارے وجود    سے اُس کی عزت کو بٹہ لگ رہا ہے ۔
	اگرتمہارے اِس دعوائے عشق و محبت اور اِدعائے احترام وعظمت میں کوئی صداقت ہوتی اور تم کو درحقیقت اُن سے غلامی کا ادنیٰ سا تعلق ہوتا تو تمہاری دینی حالت ہرگز اِس قدر تباہ نہ ہوتی ۔تم اُن کی لائی  ہوئی شریعت سے ایسے بیگانہ نہ ہوتے ،تم نماز کے عادی ہوتے اور زکٰوة پر عمل ، تقوٰی تمہارا شعار ہوتا اور  اتّباع ِسُنّت تمہارا طرۂ امتیاز ،تم حرام وحلال میں فرق کرتے بلکہ مواقع شُبہات سے بھی بچتے ،تمہاری     زندگی نمونہ ہوتی، صحابہ کرام کا اور تمہارا ہر عمل مرقع ہوتا اسلام کا ۔
	پس جبکہ تمہارا یہ حال نہیں ہے اور تم اپنے دِلوں سے پوچھووہاں سے بھی یہی جواب ملے گا کہ    وہاں نہیںہے تو پھر یقین کرو کہ ربیع الاول کے موقع پر تمہاری یہ عشق ومحبت کی نمائش محض فریب ِنفس ہے جس میں تم خود مبتلا ہو سکتے ہو یا تمہارے ظاہر میں دوست واحباب،خدا وند علیم و خبیر تمہارے اِس فریب میں    نہیں آسکتا اور نہ اُس کے رسول  ۖ  کو تم اِن خالی اَز حقیقت مظاہروں سے دھوکا دے سکتے ہو۔
	اِس لیے میں تم سے کہتا ہوں اور اللہ کی قسم محض تمہاری خیر خواہی کے لیے کہتا ہوں کہ تم اپنی اِن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 علمی ترقی کے بعد مقام : 7 50
4 حاکم کو کافر رَعیت کے بارے میں بھی ہدایت : 7 50
7 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 6
9 ہدیہ کی رقم، تقوٰی و احتیاط : 8 50
10 خواب میں اِشارہ اور خوفِ خدا : 8 50
11 حضرت عمر کا بہترین مشورہ : 8 50
12 انتہائی اہم بات : 9 50
13 اتباع ِسنت اور تقوی اصل چیزیں ہیں : 10 50
14 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
15 سیاسیات : 11 14
19 حضرت شیخ الاسلام کا ایک مکتوب صدرِ جمہوریہ ہند کے نام 17 14
20 آغاز دَورِ فتن 18 1
21 ماہ ربیع الاول اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 30 1
23 صلاح ِخواتین شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 34 1
24 شوہر کی تعظیم و خدمت میں کوتاہی : 34 23
25 مردو ں سے خوشامد کرانے اور نخرے کرنے کا مرض : 35 23
26 شوہر کو ناراض کرنا : 36 23
27 قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 36 1
28 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 37 1
29 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 37 28
30 فضیلت حضرت فاطمہ بوجہ فقر بر حضرت عائشہ و فضل ِفقر : 37 28
31 ذکر حضرت مریم وخدیجہ و فاطمہ وآسیہ : 39 28
32 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
33 قیامت کے دن ہر نعمت کے متعلق سوال ہوگا سوائے تین نعمتوں کے : 41 32
34 تین باتیں حق ہیں : 44 32
35 وفیات 46 1
36 اِجماع اُمت اور قیاس شرعی کے منکر 47 1
37 غیر مقلدین (اہل حدیثوں) سے چند سوالات 47 36
38 یہودی خباثتیں 51 1
39 انسانی خون لینے کی اہم وَارداتیں : 51 38
40 دینی مسائل ( نکاح کا بیان ) 57 1
41 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 57 40
42 عالمی خبریں 60 1
43 شرم کا مقام 60 42
44 خدا کی پناہ 60 42
45 گندا جنگلی چینی شخص کی 26سال میں بالوں کی پہلی دُھلائی 61 42
46 اپنی زبان اپنی شناخت 62 42
47 عورت کی شانِ حجاب 62 42
48 اخبار الجامعہ 63 1
49 درس ِ حدیث 63 48
50 درس حدیث 5 1
Flag Counter