ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2007 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) زلزلہ زدہ شمالی علاقوں کے سفر کی رُوداد : ( بقلم شریک ِ سفر عامر اخلاق متعلم جامعہ مدنیہ جدید) الحمد للہ حضرت ِاقدس مولانا سید محمود میاں صاحب دامت فیوضہم کے ساتھ سفر بٹگرام کی سعادت نصیب ہوئی۔ یہ سفر الحامد ٹرسٹ کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ شمالی علاقوں کے مدارس کے ساتھ معاونت کے سلسلے میں تھا۔ ٤ جنوری بروز جمعرات سفر کا آغاز ہوا۔ اور 7:45پر رات ایبٹ آباد ڈائیوو اَڈہ پر پہنچے۔ وہاں پہلے ہی سے ایبٹ آباد کے مولانا محمد زبیر صاحب اور متعلم جامعہ مدنیہ جدیدنور الامین اور محمد شہباز صاحب حضرت کی آمد کے منتظر تھے۔ ڈائیوو اَڈے سے مولانا محمد زبیر صاحب حضرت کو حسب ِسابق اپنی قیام گاہ پر لے گئے۔ کھانے سے فراغت کے بعد عشاء کی نماز پڑھی پھر سب نے آرام کیا۔ اگلی صبح جمعہ کے دن ناشتہ سے فراغت کے بعد اگلے سفر کی تیاری ہوئی۔ چنانچہ مولانا محمد زبیر صاحب نے اپنی گاڑی پر اپنے بھانجے ماجد اللہ صاحب کے ہمراہ شریک سفر ہوگئے اور اس طرح دن کے گیارہ بجے مولانا زبیر صاحب، متعلم محمد شہباز صاحب اور راقم الحروف حضرت والا کے ہمراہ مانسہرہ کی طرف روانہ ہوئے جہاں طے شدہ پروگرام کے مطابق مولانا محمد صابر صاحب مدرس جامعہ مدنیہ جدید پہلے سے منتظر تھے۔ 12:10 پر ہم لوگ مانسہرہ شاہراہ ریشم پنجاب چوک پر پہنچے جہاں سے مولانا محمد صابر صاحب ہمیں قاری امجد سعید قریشی صاحب کی مسجد عثمان غنی میں لے گئے۔ قاری امجد سعید صاحب سے مختصر ملاقات کے بعد 12:30پر بٹگرام کے لیے روانہ ہوئے۔ ہمراہ راقم الحروف (متعلم محمد عامر اخلاق) مولانا محمد زبیر صاحب