Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2007

اكستان

29 - 64
پس اُن لوگوں کو چاہیے کہ صدقات ِواجبہ و نافلہ و طعامِ میت سے بچیں اور خدا تعالیٰ کی عطا کردہ بزرگی کی ناقدری نہ کریں اور دوسرے لوگ بروقت ِحاجت حضراتِ سادات اور اہل قرابت ِنبوی  ۖ  کی خاص طور پر تواضع اور محبت سے خدمت کریں اور جان و مال اہل بیت ِرسول اللہ  ۖ  پر نثار کردیں کہ   اِس سے بڑھ کر اور کون سی بزرگی ہوگی۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ دارین میں عافیت اور رضائے خدا اور رسول  ۖ  میسر آوے گی جس کے مقابلے میں ہفت اقلیم کوئی چیز نہیں۔
شکایت و ہدایت  : 
اَفسوس صد اَفسوس کہ آج کل بعضے سادات نے اپنی بزرگی کو نیست و نابود کردیا۔ جہالت،   رذالت، طمع، اَخلاقِ مذمومہ، مال ِحرام کھانا، ایمان فروشی، کفران ِنعمت ِالٰہی وغیرہ اپنا شیوہ مقرر کرلیا اور  قناعت و توکل اخلاق ِحمیدہ علم دین وغیرہ سے کنارہ کشی کی جس کی بدولت دُنیا میں بھی بے چین و ذلیل ہیں اور  آخرت میں سخت ندامت اور رُسوائی و عذاب سے مقابلہ ہوگا۔ اور بعضے مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ ایسے حضرات کی جو سادات اور قرابت نبوی  ۖ  میں صاحب ِ حاجت ہیں، خدمت نہیں کرتے، نہ اُن کا حق   ادا کریں نہ تعظیم بجالاویں۔ کیا مُنہ دکھاویں گے خدا اور رسول  ۖ  کو۔ اِن دونوں گروہ سے دونوں وقت  صبح و شام جناب رسول مقبول  ۖ  کو جبکہ نامۂ اعمال پیش ہوتے ہیں ایذا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے   حضور  ۖ  کی ایذا دینے والے کو خاص طور پر عذاب دینے کا وعدہ فرمایا ہے لہٰذا دونوں فریق پر فرض ہے  کہ اپنی اصلاح کریں اُس طریق سے جو اُوپر بیان ہوچکا۔ (جاری ہے )
بقیہ  :  شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں
ذرا عورتیں اِس طرح کرکے تو دیکھیں انشاء اللہ خود بخود مردوں کی اِصلاح ہوجائے گی۔ کیونکہ جس طرح بعض دفعہ مرد سے عورت کی اِصلاح ہوتی ہے اِسی طرح عورت سے بھی مرد کی اصلاح ہوتی ہے اور   زوجۂ صالحہ (نیک بیوی) تو وہی ہے جو مرد کو دین میں محتاط بنادے نہ یہ کہ پہلے سے بھی  زیادہ اور بے احتیاط بنادے (اَسباب الغفلة ملحقہ دین و دُنیا  ص ٣٩٥)۔(جاری ہے)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 5 1
4 اپنا خلیفہ حتمی طور پر نامزد نہ فرمانے کی حکمت : 5 3
5 دارُالخلافہ کے لوگ جو فیصلہ دیں وہ سب قبول کرلیتے تھے : 6 3
6 آجکل بھی ایسا ہی ہوتا ہے : 6 3
7 برطانیہ میں آج تک بادشاہت ہے : 6 3
8 نبی علیہ السلام کے جانشین کے بارے میں مشاورت : 7 3
9 حضرت ابوبکر کا حاضرین سے خطاب : 7 3
10 اپنے لیے عہدہ ناپسند : 7 3
11 رجم کے بارے میں خصوصی ہدایت : 8 3
12 حدیث بیان کرنے میں سب صحابہ سچے ہیں : 9 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 13
15 سیاسیات : 10 13
16 .اہم خطوط اور مضامین 15 1
17 آغاز دَورِ فتن 15 16
18 صلاح ِخواتین 24 1
19 شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 24 18
20 عورتوں کی زبردست کوتاہی : 24 18
21 .اگر عورتیں چاہیں تو مرد پکے دیندار بن جائیں : 24 18
22 چند اللہ کی بندیوں کی حالت : 25 18
23 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 26 1
25 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 26 23
26 شکایت و ہدایت : 29 1
27 شہاد ت صدام حسین 30 1
28 یہودی خباثتیں 31 1
29 یہودیوں کی خونخواری : 31 28
30 گلدستہ ٔ احادیث 35 1
31 جہاد میں مارے جانے والے تین طرح کے لوگ : 35 30
32 اہل بیت کو خاص طور پر تین باتوں کا حکم : 37 30
33 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 39 1
34 ماہِ صفر ......اسلام کا دُوسرا مہینہ : 39 33
35 ''صفر''کے معنٰی : 39 33
36 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 39 33
37 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 39 33
38 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید : 40 33
39 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 42 33
40 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 43 33
41 بسنت کا تہوار 49 1
42 عید بسنت : 49 41
43 وفیات 53 1
44 ( نکاح کا بیان ) 54 1
45 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 54 1
46 -1 قرابت : 54 1
47 عالمی خبریں 56 1
48 اخبار الجامعہ 58 1
Flag Counter